قرآن مجید کی خوبصورت آیت

سیما علی

لائبریرین
اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِینَ
‏ بیشک خدا توبہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔
‏ قرآن کریم | سورہ البقرة | آیت 222
‏ بیشک خدا توبہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔

‏ قرآن کریم | سورہ البقرة | آیت 222
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اِنَّ وَلِیِّ ۦَ اللّٰہُ الَّذِیۡ نَزَّلَ الۡکِتٰبَ ۫ۖ وَ ہُوَ یَتَوَلَّی الصّٰلِحِین ﴿۱۹۶﴾

‏ بے شک میرا آقا تو وہ اللہ ہے جس نے کتاب نازل کی اور جو صالحین کا کارساز ہے۔

‏ قرآن کریم | سورہ البقرة | آیت 196
 

سیما علی

لائبریرین
اور اللہ کے راستے میں مال خرچ کرو، اور اپنے آپ کو خود اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو، اور نیکی اختیار کرو۔ بیشک اللہ نیکی کر نے والوں سے محبت کرتا ہے۔

‏﴿سورۃ البقرۃ، ۱۹۵﴾
 

سیما علی

لائبریرین

’’ وہ ہی ہے جو لوگوں کے نااُمید ہو جانے کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے، وہی کار ساز اور قابل تعریف ہے۔​

‘‘ ( الشوریٰ 2۔​

 

سیما علی

لائبریرین

’’ اے لوگو ! اپنے اس رب کی عبادت کرو ، جس نے تمہیں اور تم سے پہلے کے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اُتارا پھر اس سے پھل پیدا کرکے تمہیں روزی دی ، خبردار جانتے بوجھتے اﷲ کے لئے شریک مقرر نہ کرو۔ ‘‘ ( البقرۃ 22,21​

 

سیما علی

لائبریرین

’’ اور وہ ( اﷲ ) ایسا ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا ، پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے ہر قسم کے نباتات کو نکالا پھر ہم نے اس سے سرسبز شاخ نکالی کہ اس سے ہم اوپر تلے دانے چڑھے ہوئے نکالتے ہیں اور کھجور کے درختوں سے یعنی ان کے گپھے میں سے خوشے ہیں جو نیچے کو لٹکے جاتے ہیں اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار کے بعض ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہوتے ہیں اور کچھ ایک دوسرے سے ملتے جلتے نہیں ہوتے ، ہر ایک کے پھل کو دیکھو جب وہ پھلتا ہے اور اس کے پکنے کو دیکھو ، ان میں دلائل ہیں ، ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں۔ ‘‘ ( الانعام99)۔​

 

سیما علی

لائبریرین
[الشورى - Ayat No 51]
‏اورکسی انسان میں یہ طاقت نہیں ہےکہ اللہ اس سے(روبرو) بات کرے,(١٠)سوائے اس کے کہ وہ وحی کےذریعےہو ، یاکسی پردےکےپیچھےسے،یا پھروہ کوئی پیغام لانے والا (فرشتہ)بھیج دےاور وہ اس کےحکم سےجووہ چاہےوحی کاپیغام پہنچادے.یقیناوہ بہت اونچی شان والا،بڑی حکمت کامالک ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
اُن کا نور اُن کے آگے اور اُن کی دائیں طرف دوڑ رہا ہوگا۔وہ کہہ رہے ہوں گے کہ: ’’اے ہمارے پروردگار! ہمارے لئے اس نور کو مکمل کردیجئے، اور ہماری مغفرت فرمادیجئے۔ یقینا آپ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والے ہیں۔”
‏﴿سورۃ التحریم، ۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ الاسراء آیت نمبر 80
‏ترجمہ:
‏اور یہ دعا کرو کہ : یا رب ! مجھے جہاں داخل فرما اچھائی کے ساتھ داخل فرما، اور جہاں سے نکال اچھائی کے ساتھ نکال، اور مجھے خاص اپنے پاس سے ایسا اقتدار عطا فرما جس کے ساتھ ( تیری) مدد ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
سورہ الاسراء آیت نمبر 78
‏(اے پیغمبر) سورج ڈھلنے کے وقت سے لے کر رات کے اندھیرے تک نماز قائم کرو۔ اور فجر کے وقت قرآن پڑھنے کا اہتمام کرو۔ یاد رکھو کہ فجر کی تلاوت میں مجمع حاضر ہوتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ لہٰذا جو شخص بھی بیت اللہ کا حج کرے یا عمرہ کرے تو اس کےلئے اس بات میں کوئی گناہ نہیں ہےکہ وہ ان کے درمیان چکر لگائے۔اور جو شخص خوشی سے کوئی بھلائی کا کام کرے تو اللہ یقینا قدردان (اور) جاننے والا ہے ۔

‏﴿البقرۃ، ۱۵۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
اَ لَمْ تَرَ اَ نَّ اللّٰہَ اَنْزَ لَ مِنَ السَّمَا ئِ مَآ ئً فَسَلَکَہ یَنَا بِیْعَ فِی الْاَرْضِ ثُمَّ یُخْرِ جُ بِہ زَرْ عًا مُّخْتَالِفًا اَلْوَ انُہ ہ[
القرآن، سورة 39آیت 21]

ترجمہ:۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی برسایا، پھر اس کو سوتوں اور چشموں اور دریائوں کی شکل میں زمین کے اندر جاری کیا، پھر اس پانی کے ذریعے سے وہ طرح طرح کی کھیتیاں نکالتا ہے جن کی قسمیں مختلف ہیں۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
الانعام آية ۱۶۲
قُلْ اِنَّ صَلَاتِىْ وَنُسُكِىْ وَ مَحْيَاىَ وَمَمَاتِىْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَۙ

کہو، میری نماز، میرے تمام مراسم عبودیت، میرا جینا اور میرا مرنا، سب کچھ اللہ رب العالمین کے لیے ہے
 

سیما علی

لائبریرین
پھر بھی تمہارا رَبّ ایسا ہے کہ جن لوگوں نے نادانی میں برائی کا ارتکاب کرلیا، اور اُس کے بعد توبہ کرلی، اور اپنی اصلاح کرلی تو ان سب باتوں کے بعد بھی تمہارا پروردگار بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
‏﴿سورۃ النحل ،۱۱۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
(اے پیغمبرﷺ!) درگذر کا رویہ اپناؤ، اور (لوگوں کو) نیکی کا حکم دو، اور جاہلوں کی طرف دھیان نہ دو ۔
‏﴿سورۃ الاعراف، ۱۹۹﴾
 

سیما علی

لائبریرین
بیشک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ لہٰذا جو شخص بھی بیت اللہ کا حج کرے یا عمرہ کرے تو اس کےلئے اس بات میں کوئی گناہ نہیں ہےکہ وہ ان کے درمیان چکر لگائے۔اور جو شخص خوشی سے کوئی بھلائی کا کام کرے تو اللہ یقینا قدردان (اور) جاننے والا ہے ۔

‏﴿البقرۃ، ۱۵۸﴾
 

سیما علی

لائبریرین
‏﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
‏بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
‏﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
 

سیما علی

لائبریرین
لوگوں کی بہت سی خفیہ سرگوشیوں میں کوئی خیر نہیں ہوتی، اِلاَّ یہ کہ کوئی شخص صدقے کا یا کسی نیکی کا یا لوگوں کے درمیان اصلاح کا حکم دے۔ اور جو شخص اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ایسا کرے گا، ہم اس کو زبردست ثواب عطا کریں گے

‏﴿سورۃ النساء، ۱۱۴﴾
 
Top