جاسم محمد
محفلین
میں اڈوبی فارمز پر یہ مسئلہ اٹھا کر دیکھتا ہوں۔یہ کوڈ پوائنٹس تقریباً دس سال پرانی ہیں۔ اڈوب انڈیزائن کو پتا نہیں کرنا وقت لگے گا۔
میں اڈوبی فارمز پر یہ مسئلہ اٹھا کر دیکھتا ہوں۔یہ کوڈ پوائنٹس تقریباً دس سال پرانی ہیں۔ اڈوب انڈیزائن کو پتا نہیں کرنا وقت لگے گا۔
فانٹ کے حساب سے مل جائے گا۔مجھے قرآن پاک کا پاکستانی مصحف یونیکوڈ میں ٹائپڈ چاہیے۔
ایسا کوئی مصحف تا حال موجود نہیں ہے۔ نور ہدایت والوں کا ویب پر درست رینڈر ہوتا ہے۔ ان کو نئی ویلیوز کا ٹیبل بنا کر دیا جا سکتا ہےتاکہ یہ متعلقہ تبدیلیاں فانٹ اور مصحف میں کر کے اپڈیٹ کر دیں۔اگر کوئی مصحف ہو جس میں ان چیزوں کا خیال کیا ہوا ہو تو بتائیے گا۔ مجھے یہ مصحف html میں چاہیے کیونکہ ویب میں بالکل درست رینڈرنگ ہوتی سکتی ہے۔
اُس کی سائٹ بھی بتا دیں۔ شکریہجماعت اسلامی والوں کا القرآن الکریم ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھیں ۔
جماعت اسلامی والوں کا القرآن الکریم ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھیں ۔
شاید اس ویب سائیٹ کا ذکر کررہے ہیں۔اُس کی سائٹ بھی بتا دیں۔ شکریہ
کیا کوئی رضاکارانہ طور پر میری مدد کر سکتا ہے؟ جسے html اور css آتی ہو؟
میں نے ہر سورہ کی الگ الگ html فائل بنائی ہے، ان میں رموز اور آیت کے اختتامی نشان کو صحیح کرنا ہے۔
دوسرے دور میں پروف ریڈ کرنا ہے اور اعراب جانچنے ہیں۔
سلام علیکم،
میرا خیال ہے کہ پروف ریڈنگ کا کام ہو چکا ہے۔ آپ Download Quran Text - Tanzil Documents
سے قرآن پاک ڈاؤن لوڈ کیجئے، اس کا متن درست ہے۔
آپ عثمانی متن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو me_quran font استعمال کرنا ہوگا۔
درج ذیل آپشنز کو استعمال کیجئے۔ آپ کی ضرورت اس کے علاوہ کیا ہے اس پر روشنی ڈالئے۔
Include pause marks
Include sajdah signs (۩)
Include rub-el-hizb signs (۞)
Different tanween shapes (only for me_quran font)
والسلام،
پاکستانی رموز اوقاف پر مبنی جتنے قرآنی مصحف موجود ہیں سب آپ کو فراہم کر چکا ہوں۔دراصل مجھے ایسا ہی مصحف درکار ہے لیکن جس میں پاکستانی رموزِاوقاف کا استعمال کیا گیا ہو۔
محترم، میں اسی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں نے فونٹ تیار کر لی ہے، متن html میں تیار کر رہا ہوں، کسی رضاکار کی ضرورت ہے جسے html اور css آتی ہو تاکہ کام جلدی مکمل ہو جائے۔ ورنہ کافی وقت لگ جائے گا۔پاکستانی رموز اوقاف پر مبنی جتنے قرآنی مصحف موجود ہیں سب آپ کو فراہم کر چکا ہوں۔
بنیادی مسئلہ 4 سال بعد بھی وہی ہے کہ مختلف قرآنی فانٹس میں ان رموز اوقاف کی انکوڈنگ اور لکھنے کا طریقہ مختلف رکھا ہوا ہے۔
بالفرض ان فانٹس میں رموز اوقاف کی انکوڈنگ سرچ رپلیس سے مستند یونیکوڈ والی کر دیتے ہیں تب بھی ان کو درست لکھنے کا معیار بنائے بغیر پاکستانی مصحف کا مسئلہ حل نہیں ہو گا، کیونکہ:
- محمدی قرآنی / بیت القرآن فانٹ نے رموز اوقاف آیت کے نشان بعد ڈالے ہوئے ہیں
- نور حرا / نور ہدایت فانٹ نے رموز اوقاف بریکٹس کے بعد ڈالے ہوئے ہیں
- القلم قرآن / القلم قرآن پبلشر فانٹ نے رموز اوقاف اعداد کے بعد ڈالے ہوئے ہیں
اس لئے پہلے اس بنیادی مسئلہ کا حل نکالیں ان تینوں میں سے رموز اوقاف لکھنے کا معیاری طریقہ کیا ہے۔ اور جب اس کا فیصلہ ہو جائے تو متعلقہ فانٹس کے خالقین کو اس ایک معیار پر اپنے اپنے فانٹس کنورٹ کرنے کیلئے قائل کر لیں۔
متلاشی
یہ متن چیک کیا ہے۔سورہ فاتحہ کا متن یہاں ہے (اس میں ایک کمی ہے جو ٹھیک کردی ہے لیکن آپ لوڈ نہیں کی) :
کیا یہ فونٹ اور اس کا متن ویب براؤزر کے علاوہ انڈیزائن، ورڈ وغیرہ میں درست کام کر رہا ہے؟ ابھی اسے انڈیزائن 2019 اور ورڈ 2019 پر چیک کیا تھا تو وہاں رموز اوقاف درست نہیں تھے۔محترم، میں اسی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں نے فونٹ تیار کر لی ہے، متن html میں تیار کر رہا ہوں، کسی رضاکار کی ضرورت ہے جسے html اور css آتی ہو تاکہ کام جلدی مکمل ہو جائے۔ ورنہ کافی وقت لگ جائے گا۔
اصل میں قرآنِ پاک کا برصغیری رسم الخط جسے ہندی نسخ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کوئی باقاعدہ خط نہیں بلکہ یہ انڈو پاک کے کم پڑھے لکھے عوام کے لیے نستعلیقی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عربی نسخ میں چھیڑ چھاڑ کر کے ایجاد کیا گیا۔ اس میں الفاظ کو موٹا لکھا گیا اور برصغیری مزاج کے مطابق اور بھی تبدیلیاں کی گئیں ۔ اس لیے اس ہندی نسخ رسم الخط کو باقاعدہ مسلمہ خط کی حیثیت حاصل نہیں ہے ۔ اس کے رموز اوقاف بھی عربی قرآن سے کافی مختلف ہیں ۔۔ نیز ان میں اختلاف بھی ہے ۔۔ مختلف پبلشرز اپنی تحقیق اور ذوق کے مطابق میں رموز و اوقاف میں تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں ۔۔ جب تک یہ اختلاف ہی دور نہیں ہو جاتا تب تک ایک یونیورسل برصغیری رسم الخط پر مشتمل نسخ ہندی کا قرآنی ٹیکسٹ حاصل کرنا نا ممکن ہے ۔پاکستانی رموز اوقاف پر مبنی جتنے قرآنی مصحف موجود ہیں سب آپ کو فراہم کر چکا ہوں۔
بنیادی مسئلہ 4 سال بعد بھی وہی ہے کہ مختلف قرآنی فانٹس میں ان رموز اوقاف کی انکوڈنگ اور لکھنے کا طریقہ مختلف رکھا ہوا ہے۔
بالفرض ان فانٹس میں رموز اوقاف کی انکوڈنگ سرچ رپلیس سے مستند یونیکوڈ والی کر دیتے ہیں تب بھی ان کو درست لکھنے کا معیار بنائے بغیر پاکستانی مصحف کا مسئلہ حل نہیں ہو گا، کیونکہ:
- محمدی قرآنی / بیت القرآن فانٹ نے رموز اوقاف آیت کے نشان بعد ڈالے ہوئے ہیں
- نور حرا / نور ہدایت فانٹ نے رموز اوقاف بریکٹس کے بعد ڈالے ہوئے ہیں
- القلم قرآن / القلم قرآن پبلشر فانٹ نے رموز اوقاف اعداد سے قبل ڈالے ہوئے ہیں
اس لئے پہلے اس بنیادی مسئلہ کا حل نکالیں ان تینوں میں سے رموز اوقاف لکھنے کا معیاری طریقہ کیا ہے۔ اور جب اس کا فیصلہ ہو جائے تو متعلقہ فانٹس کے خالقین کو اس ایک معیار پر اپنے اپنے فانٹس کنورٹ کرنے کیلئے قائل کر لیں۔
متلاشی
یہ ابھی صرف ویب پر ہی صحیح نظر آتا ہے، اور وہ بھی ان براؤزرز پر جو حرفباز استعمال کر رہے ہیں (فائر فاکس اور کروم)کیا یہ فونٹ اور اس کا متن ویب براؤزر کے علاوہ انڈیزائن، ورڈ وغیرہ میں درست کام کر رہا ہے؟ ابھی اسے انڈیزائن 2019 اور ورڈ 2019 پر چیک کیا تھا تو وہاں رموز اوقاف درست نہیں تھے۔
ذرا رہنمائی فرمائیں کہ کونسے رموز یونیکوڈ میں شامل ہونے سے رہ گئے ہیں۔ شکریہاصل میں قرآنِ پاک کا برصغیری رسم الخط جسے ہندی نسخ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کوئی باقاعدہ خط نہیں بلکہ یہ انڈو پاک کے کم پڑھے لکھے عوام کے لیے نستعلیقی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عربی نسخ میں چھیڑ چھاڑ کر کے ایجاد کیا گیا۔ اس میں الفاظ کو موٹا لکھا گیا اور برصغیری مزاج کے مطابق اور بھی تبدیلیاں کی گئیں ۔ اس لیے اس ہندی نسخ رسم الخط کو باقاعدہ مسلمہ خط کی حیثیت حاصل نہیں ہے ۔ اس کے رموز اوقاف بھی عربی قرآن سے کافی مختلف ہیں ۔۔ نیز ان میں اختلاف بھی ہے ۔۔ مختلف پبلشرز اپنی تحقیق اور ذوق کے مطابق میں رموز و اوقاف میں تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں ۔۔ جب تک یہ اختلاف ہی دور نہیں ہو جاتا تب تک ایک یونیورسل برصغیری رسم الخط پر مشتمل نسخ ہندی کا قرآنی ٹیکسٹ حاصل کرنا نا ممکن ہے ۔
باقی اگر ہم فونٹ کے حوالے سے دیکھیں تو آیت پر جو رموز اوقاف آتے ہیں ان کی الگ سے ایک یونی کوڈ ویلیو ہونی چاہیے ورنہ ہر فونٹ ڈویلپر اپنی مرضی سے کسٹم کوڈنگ کر کے رموز و اوقاف لگاتا رہے گا اور کوئی بھی یونیورسل متن دستیاب نہ ہو سکے گا۔ اس مسئلے کو آپ اور میں حل نہیں کر سکتے بلکہ یہ مسئلہ حکومتی توجہ کا متقاضی ہے ، پاکستان میں قرآن بورڈ ، محکمہ اوقاف کے تحت موجود ہے ۔ وہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں ۔۔ تاکہ ہر جگہ ایک یونیورسل متن دستیاب ہو سکے۔۔۔
جو رموز اوقاف ایک ہی آیت پر یا درمیان میں اکھٹے آتے ہیں ۔ دو یا تین کر کے ان سب کی الگ الگ یونی کوڈ ویلیو ہونی چاہیے ۔ یعنی ق ز جب اکھٹے آئیں ۔ تو اس کی الگ یونی کوڈ ویلیو ہونی چاہیے۔ اسی طرح ، ج لا اور دیگر رموز اوقاف وغیرہ۔ذرا رہنمائی فرمائیں کہ کونسے رموز یونیکوڈ میں شامل ہونے سے رہ گئے ہیں۔ شکریہ
جب رموز اکٹھے آتے ہیں تب بھی وہ دو یا تین الگ الگ رموز ہی ہوتے ہیں اس لئے ان کا الگ یونیکوڈ درکار بھی نہیں اور کارآمد بھی نہیں۔جو رموز اوقاف ایک ہی آیت پر یا درمیان میں اکھٹے آتے ہیں ۔ دو یا تین کر کے ان سب کی الگ الگ یونی کوڈ ویلیو ہونی چاہیے ۔ یعنی ق ز جب اکھٹے آئیں ۔ تو اس کی الگ یونی کوڈ ویلیو ہونی چاہیے۔ اسی طرح ، ج لا اور دیگر رموز اوقاف وغیرہ۔