قرآن پاک میں رموز اوقاف لگانے کا درست طریقہ کیا ہے؟

لطيف شيخ

محفلین
السلام علیکم،
مجھے قرآن پاک کا پاکستانی مصحف یونیکوڈ میں ٹائپڈ چاہیے۔
میں نے نورِ ہدایت کا مصحف دیکھا ہے، لیکن اس میں ک، ھ اور ی عربی کے بجائے اردو والی ہیں، اور رموز کے لئے دوسرے کوڈز استعمال کیئے ہوئے ہیں۔
دوسرا قرآن کمپلیکس سائٹ پر خط نستعلیق سیکشن میں ہے۔ لیکن اس میں بھی رموز کے لئے دوسرے کوڈز استعمال کیئے ہوئے ہیں۔
اگر کوئی مصحف ہو جس میں ان چیزوں کا خیال کیا ہوا ہو تو بتائیے گا۔ مجھے یہ مصحف html میں چاہیے کیونکہ ویب میں بالکل درست رینڈرنگ ہوتی سکتی ہے۔

میں نے ابھی صرف سورۃ الفاتحہ کمپوز کی ہے لیکن پورا قرآن پاک کمپوز کرنا میرے بس کی بات نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر کوئی مصحف ہو جس میں ان چیزوں کا خیال کیا ہوا ہو تو بتائیے گا۔ مجھے یہ مصحف html میں چاہیے کیونکہ ویب میں بالکل درست رینڈرنگ ہوتی سکتی ہے۔
ایسا کوئی مصحف تا حال موجود نہیں ہے۔ نور ہدایت والوں کا ویب پر درست رینڈر ہوتا ہے۔ ان کو نئی ویلیوز کا ٹیبل بنا کر دیا جا سکتا ہےتاکہ یہ متعلقہ تبدیلیاں فانٹ اور مصحف میں کر کے اپڈیٹ کر دیں۔
 
طمیم

محفلین
جماعت اسلامی والوں کا القرآن الکریم ڈاؤن لوڈ کرکے دیکھیں ۔
اُس کی سائٹ بھی بتا دیں۔ شکریہ
شاید اس ویب سائیٹ کا ذکر کررہے ہیں۔
Tafheem-ul-Quran by Syed Abu Al Ala Moududi with Search
میرا خیال ہے اس ویب سائیٹ پر بھی نور حرا فونٹ کا متن ہی استعمال ہورہا ہے۔ جو کہ نورہدایت کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔
البتہ نورحرا فونٹ کمپیوٹر پر انسٹال ہونے کے باوجود متن درست نظر نہیں آرہا۔
 
لطيف شيخ

محفلین
کیا کوئی رضاکارانہ طور پر میری مدد کر سکتا ہے؟ جسے html اور css آتی ہو؟
میں نے ہر سورہ کی الگ الگ html فائل بنائی ہے، ان میں رموز اور آیت کے اختتامی نشان کو صحیح کرنا ہے۔
دوسرے دور میں پروف ریڈ کرنا ہے اور اعراب جانچنے ہیں۔
 
سلام علیکم،
میرا خیال ہے کہ پروف ریڈنگ کا کام ہو چکا ہے۔ آپ Download Quran Text - Tanzil Documents
سے قرآن پاک ڈاؤن لوڈ کیجئے، اس کا متن درست ہے۔

آپ عثمانی متن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو me_quran font استعمال کرنا ہوگا۔

درج ذیل آپشنز کو استعمال کیجئے۔ آپ کی ضرورت اس کے علاوہ کیا ہے اس پر روشنی ڈالئے۔
Include pause marks
Include sajdah signs (۩)
Include rub-el-hizb signs (۞)
Different tanween shapes (only for me_quran font)

والسلام،
 
دراصل مجھے ایسا ہی مصحف درکار ہے لیکن جس میں پاکستانی رموزِاوقاف کا استعمال کیا گیا ہو۔
 
پاکستانی رموز اوقاف پر مبنی جتنے قرآنی مصحف موجود ہیں سب آپ کو فراہم کر چکا ہوں۔
بنیادی مسئلہ 4 سال بعد بھی وہی ہے کہ مختلف قرآنی فانٹس میں ان رموز اوقاف کی انکوڈنگ اور لکھنے کا طریقہ مختلف رکھا ہوا ہے۔
بالفرض ان فانٹس میں رموز اوقاف کی انکوڈنگ سرچ رپلیس سے مستند یونیکوڈ والی کر دیتے ہیں تب بھی ان کو درست لکھنے کا معیار بنائے بغیر پاکستانی مصحف کا مسئلہ حل نہیں ہو گا، کیونکہ:
  • محمدی قرآنی / بیت القرآن فانٹ نے رموز اوقاف آیت کے نشان بعد ڈالے ہوئے ہیں
  • نور حرا / نور ہدایت فانٹ نے رموز اوقاف بریکٹس کے بعد ڈالے ہوئے ہیں
  • القلم قرآن / القلم قرآن پبلشر فانٹ نے رموز اوقاف اعداد سے قبل ڈالے ہوئے ہیں
b386.gif

اس لئے پہلے اس بنیادی مسئلہ کا حل نکالیں ان تینوں میں سے رموز اوقاف لکھنے کا معیاری طریقہ کیا ہے۔ اور جب اس کا فیصلہ ہو جائے تو متعلقہ فانٹس کے خالقین کو اس ایک معیار پر اپنے اپنے فانٹس کنورٹ کرنے کیلئے قائل کر لیں۔
متلاشی
 
آخری تدوین:

  • القلم قرآن / القلم قرآن پبلشر فانٹ نے رموز اوقاف اعداد کے بعد ڈالے ہوئے ہیں
b386.gif

اس لئے پہلے اس بنیادی مسئلہ کا حل نکالیں ان تینوں میں سے رموز اوقاف لکھنے کا معیاری طریقہ کیا ہے۔ اور جب اس کا فیصلہ ہو جائے تو متعلقہ فانٹس کے خالقین کو اس ایک معیار پر اپنے اپنے فانٹس کنورٹ کرنے کیلئے قائل کر لیں۔
متلاشی
محترم، میں اسی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں نے فونٹ تیار کر لی ہے، متن html میں تیار کر رہا ہوں، کسی رضاکار کی ضرورت ہے جسے html اور css آتی ہو تاکہ کام جلدی مکمل ہو جائے۔ ورنہ کافی وقت لگ جائے گا۔
سورہ فاتحہ کا متن یہاں ہے (اس میں ایک کمی ہے جو ٹھیک کردی ہے لیکن آپ لوڈ نہیں کی) :
https://svn.code.sf.net/p/paktype/code/Fonts/Deployment/Sura-Fatiha.html
 
جاسم محمد

محفلین
سورہ فاتحہ کا متن یہاں ہے (اس میں ایک کمی ہے جو ٹھیک کردی ہے لیکن آپ لوڈ نہیں کی) :
یہ متن چیک کیا ہے۔
آپ نے دیگر قرآنی فانٹس کے خلاف رموز اوقاف کیلئے نئی ترتیب پیش کی ہے:
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۝١ۙ
یعنی پہلے آیت کا نشان پھر رموز اور پھر عدد۔
 
جاسم محمد

محفلین
محترم، میں اسی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں نے فونٹ تیار کر لی ہے، متن html میں تیار کر رہا ہوں، کسی رضاکار کی ضرورت ہے جسے html اور css آتی ہو تاکہ کام جلدی مکمل ہو جائے۔ ورنہ کافی وقت لگ جائے گا۔
کیا یہ فونٹ اور اس کا متن ویب براؤزر کے علاوہ انڈیزائن، ورڈ وغیرہ میں درست کام کر رہا ہے؟ ابھی اسے انڈیزائن 2019 اور ورڈ 2019 پر چیک کیا تھا تو وہاں رموز اوقاف درست نہیں تھے۔
 
متلاشی

محفلین
پاکستانی رموز اوقاف پر مبنی جتنے قرآنی مصحف موجود ہیں سب آپ کو فراہم کر چکا ہوں۔
بنیادی مسئلہ 4 سال بعد بھی وہی ہے کہ مختلف قرآنی فانٹس میں ان رموز اوقاف کی انکوڈنگ اور لکھنے کا طریقہ مختلف رکھا ہوا ہے۔
بالفرض ان فانٹس میں رموز اوقاف کی انکوڈنگ سرچ رپلیس سے مستند یونیکوڈ والی کر دیتے ہیں تب بھی ان کو درست لکھنے کا معیار بنائے بغیر پاکستانی مصحف کا مسئلہ حل نہیں ہو گا، کیونکہ:
  • محمدی قرآنی / بیت القرآن فانٹ نے رموز اوقاف آیت کے نشان بعد ڈالے ہوئے ہیں
  • نور حرا / نور ہدایت فانٹ نے رموز اوقاف بریکٹس کے بعد ڈالے ہوئے ہیں
  • القلم قرآن / القلم قرآن پبلشر فانٹ نے رموز اوقاف اعداد سے قبل ڈالے ہوئے ہیں
b386.gif

اس لئے پہلے اس بنیادی مسئلہ کا حل نکالیں ان تینوں میں سے رموز اوقاف لکھنے کا معیاری طریقہ کیا ہے۔ اور جب اس کا فیصلہ ہو جائے تو متعلقہ فانٹس کے خالقین کو اس ایک معیار پر اپنے اپنے فانٹس کنورٹ کرنے کیلئے قائل کر لیں۔
متلاشی
اصل میں قرآنِ پاک کا برصغیری رسم الخط جسے ہندی نسخ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کوئی باقاعدہ خط نہیں بلکہ یہ انڈو پاک کے کم پڑھے لکھے عوام کے لیے نستعلیقی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عربی نسخ میں چھیڑ چھاڑ کر کے ایجاد کیا گیا۔ اس میں الفاظ کو موٹا لکھا گیا اور برصغیری مزاج کے مطابق اور بھی تبدیلیاں کی گئیں ۔ اس لیے اس ہندی نسخ رسم الخط کو باقاعدہ مسلمہ خط کی حیثیت حاصل نہیں ہے ۔ اس کے رموز اوقاف بھی عربی قرآن سے کافی مختلف ہیں ۔۔ نیز ان میں اختلاف بھی ہے ۔۔ مختلف پبلشرز اپنی تحقیق اور ذوق کے مطابق میں رموز و اوقاف میں تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں ۔۔ جب تک یہ اختلاف ہی دور نہیں ہو جاتا تب تک ایک یونیورسل برصغیری رسم الخط پر مشتمل نسخ ہندی کا قرآنی ٹیکسٹ حاصل کرنا نا ممکن ہے ۔
باقی اگر ہم فونٹ کے حوالے سے دیکھیں تو آیت پر جو رموز اوقاف آتے ہیں ان کی الگ سے ایک یونی کوڈ ویلیو ہونی چاہیے ورنہ ہر فونٹ ڈویلپر اپنی مرضی سے کسٹم کوڈنگ کر کے رموز و اوقاف لگاتا رہے گا اور کوئی بھی یونیورسل متن دستیاب نہ ہو سکے گا۔ اس مسئلے کو آپ اور میں حل نہیں کر سکتے بلکہ یہ مسئلہ حکومتی توجہ کا متقاضی ہے ، پاکستان میں قرآن بورڈ ، محکمہ اوقاف کے تحت موجود ہے ۔ وہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں ۔۔ تاکہ ہر جگہ ایک یونیورسل متن دستیاب ہو سکے۔۔۔
 
لطيف شيخ

محفلین
کیا یہ فونٹ اور اس کا متن ویب براؤزر کے علاوہ انڈیزائن، ورڈ وغیرہ میں درست کام کر رہا ہے؟ ابھی اسے انڈیزائن 2019 اور ورڈ 2019 پر چیک کیا تھا تو وہاں رموز اوقاف درست نہیں تھے۔
یہ ابھی صرف ویب پر ہی صحیح نظر آتا ہے، اور وہ بھی ان براؤزرز پر جو حرفباز استعمال کر رہے ہیں (فائر فاکس اور کروم)
 
لطيف شيخ

محفلین
اصل میں قرآنِ پاک کا برصغیری رسم الخط جسے ہندی نسخ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کوئی باقاعدہ خط نہیں بلکہ یہ انڈو پاک کے کم پڑھے لکھے عوام کے لیے نستعلیقی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عربی نسخ میں چھیڑ چھاڑ کر کے ایجاد کیا گیا۔ اس میں الفاظ کو موٹا لکھا گیا اور برصغیری مزاج کے مطابق اور بھی تبدیلیاں کی گئیں ۔ اس لیے اس ہندی نسخ رسم الخط کو باقاعدہ مسلمہ خط کی حیثیت حاصل نہیں ہے ۔ اس کے رموز اوقاف بھی عربی قرآن سے کافی مختلف ہیں ۔۔ نیز ان میں اختلاف بھی ہے ۔۔ مختلف پبلشرز اپنی تحقیق اور ذوق کے مطابق میں رموز و اوقاف میں تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں ۔۔ جب تک یہ اختلاف ہی دور نہیں ہو جاتا تب تک ایک یونیورسل برصغیری رسم الخط پر مشتمل نسخ ہندی کا قرآنی ٹیکسٹ حاصل کرنا نا ممکن ہے ۔
باقی اگر ہم فونٹ کے حوالے سے دیکھیں تو آیت پر جو رموز اوقاف آتے ہیں ان کی الگ سے ایک یونی کوڈ ویلیو ہونی چاہیے ورنہ ہر فونٹ ڈویلپر اپنی مرضی سے کسٹم کوڈنگ کر کے رموز و اوقاف لگاتا رہے گا اور کوئی بھی یونیورسل متن دستیاب نہ ہو سکے گا۔ اس مسئلے کو آپ اور میں حل نہیں کر سکتے بلکہ یہ مسئلہ حکومتی توجہ کا متقاضی ہے ، پاکستان میں قرآن بورڈ ، محکمہ اوقاف کے تحت موجود ہے ۔ وہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں ۔۔ تاکہ ہر جگہ ایک یونیورسل متن دستیاب ہو سکے۔۔۔
ذرا رہنمائی فرمائیں کہ کونسے رموز یونیکوڈ میں شامل ہونے سے رہ گئے ہیں۔ شکریہ
 
متلاشی

محفلین
ذرا رہنمائی فرمائیں کہ کونسے رموز یونیکوڈ میں شامل ہونے سے رہ گئے ہیں۔ شکریہ
جو رموز اوقاف ایک ہی آیت پر یا درمیان میں اکھٹے آتے ہیں ۔ دو یا تین کر کے ان سب کی الگ الگ یونی کوڈ ویلیو ہونی چاہیے ۔ یعنی ق ز جب اکھٹے آئیں ۔ تو اس کی الگ یونی کوڈ ویلیو ہونی چاہیے۔ اسی طرح ، ج لا اور دیگر رموز اوقاف وغیرہ۔
 
جب رموز اکٹھے آتے ہیں تب بھی وہ دو یا تین الگ الگ رموز ہی ہوتے ہیں اس لئے ان کا الگ یونیکوڈ درکار بھی نہیں اور کارآمد بھی نہیں۔
 
Top