arifkarim
معطل
السلام علیکم!
القلم قرآن پبلشر فانٹ کے اپڈیٹ پر کام کے دوران ایک عجیب مشکل سے گزر رہا ہوں۔ کافی نیٹ گردی کے باوجود حل نہ ملنے پر یہاں حاضر ہوا ہوں کہ شاید کوئی اللہ کا بندہ ا ہماری مدد فرمائے۔
عرض یہ ہے کہ اسوقت برصغیرپاک و ہند رسم الخط میں قرآن پاک کیلئے تین عدد معیاری یونیکوڈفانٹس دستیاب ہیں۔ لیکن ان سب میں مسئلہ یہ ہے کہ ان میں شامل رموز اوقاف کا سرے سے کوئی اسٹینڈرڈ ہی موجود نہیں! مطلب ہر فانٹ ڈویلپر نے اپنی مدد آپ کے تحت ان رموز اوقاف کو ٹائپ کرنے کا نظام رکھا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے متن تبدیل کرتے وقت یونیکوڈ اسٹینڈرڈائزیشن میں سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ گو کہ حال ہی میں یونیکوڈ والوں نے ان رموز اوقاف کی سرکاری ویلیوز شائع کر دی ہیں لیکن انہیں ابھی تک یونیکوڈ اسٹینڈرڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔خیر یہ مسئلہ تو بعد میں حل ہوتا رہے گا۔ اسوقت یہ پریشانی لاحق ہے کہ مندرجہ ذیل طرائق میں سے کونسا طریقہ رموز اوقاف لگانے کیلئے بہترین ہے یا موذوں ہے جسے آئندہ اور گزشتہ یونیکوڈ قرآنی فانٹس کیلئے اسٹینڈرڈ بننا چاہئے؟
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ان تینوں فانٹس نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے مختلف انداز سے ان رموز اوقاف کوقرآنی متن میں ٹائپ کیا ہوا ہے۔ اگر یونیکوڈ ویلیوز کی یکسانیت سے ہٹ کر دیکھا جائے تب بھی یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور آئندہ آنے والے وقتوں میں مزید بڑھے گا اگر وقت پر اسےمعیاری نہ بنایا گیا! میری ماہر ٹائپوگرافرز اور قرآنی علوم جاننے والوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ براہ کرم اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں تاکہ آئندہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ جزاک اللہ!
ابرارحسین نبیل شاکرالقادری علوی امجد متلاشی عبدالمجید سعادت محمد سعد ابن سعید نعیم سعید x boy arshadmm

مدیر کی آخری تدوین: