قرآن پاک میں رموز اوقاف لگانے کا درست طریقہ کیا ہے؟

آپ کو http://tanzil.net/# سے بہت سے سوالات کا جواب مل جائے گا۔

1۔ بالکل درست متن۔ جس کی پروف ریڈنگ ہو چکی ہے ۔
2۔ آپ قرآں کو ڈسپلے کے لئے عثمانی خط کا انتخاب کیجئے آپ کو رموز مکمل طور پر مل جائیں گے
3۔ یہاں http://tanzil.net/download/ سے آپ قرآن کا عثمانی متن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ ایکس ایم ایل یا مائی ایس کیو ایل دونوں
4۔ اور یہاں سے اس متن کے لئے قران کے فونٹس http://tanzil.net/wiki/Quranic_Fonts
5۔ یہاں سے آپ قران کی تلاوت اردو زان میں حاصل کرسکتے ہیں http://www.versebyversequran.com/site/
6۔ اور یہاں سے آپ ایک اوپن سورس مکمل اپلیکیشن حاصل کرسکتے ہیں۔ بہت سے تراجم کے ساتھ
http://zekr.org/quran/en/quran-for-windows

امید ہے کہ اس سے آپ کو بہت سے سوالات کے جواب مل جائیں گے

تنزیل سے دو طرح کا ٹیکسٹ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ ایک ہے سمپل یا سادہ اور دوسرا ہے عثمانی۔ عثمانی اور سادہ کے متن میں فرق ہے ۔ سادہ کے کلین ورژن میں اعراب نہیں ہیں۔ جبکہ سادہ میں اعراب ہیں اور عثمانی میں بھی اعراب ہیں۔ اہم بات نوٹ کرنے والی یہ ہے کہ عثمانی متن میں آواز کو اعراب کیمدد سے لکھا گیا ہے اور سادہ میں حروف کی مدد سے

مثا ل آیت 2:33 لفظ سمپل کلین فونٹ میں :
اورعثمانی فونٹ میں :
يَٰٓ۔َٔادَمُ

اس فرق کو ذہن میں رکھیں اور کسی بھی ایپلیکیشن میں ان دونوں متن کو مکس کرنے میں احتیاط کیجئے ۔ یہاں اس مثال کو لکھنے میں دشواری ہو رہی ہے ۔ ان دونوں متن میں 360 فرق ہیں ، آپ openburhan.net اوپن برہان پر آیت 2:33 میں یہ فرق دیکھ سکتے ہیں۔ پڑھنے میں اور قرآت میں یہ دونوں متن یکساں ہیں ۔ سمپل میں اعراب کی کمی کو حروف کی مدد سے لکھا گیا ہے۔

میری سفارش یہ ہے کہ اعراب کے بغیر سمپل کلین اور اعراب کے ساتھ سمپل کا استعمال کیا جائے ۔ میں مزید سفارش یہ کروں گا یہ آپ سب بھی تنزیل کے متن کے بارے میں گوگل کرکے خود بھی پڑھ لیجئے ۔ تاکہ آپ کو اندازہ ہوسکے کہ دوسرے لوگ اس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

لطيف شيخ

محفلین
Aoa,
Credit for this effort goes to Jahangir Mohammad sahab, Qari Akram Muhammadi sahab and you Arif sahab for helping me at all steps and Roozbeh for making the final version.

Lateef
 
آخری تدوین:
میں جاننا چاہتا ہوں کہ قران کے تمام حروف کے روٹ ورڈز کی کیا کوئی ڈاتا بیس ہے ؟ میں نے 2005 اور 2006 میں ایک ٹیبل بنایا تھا جو اوپن برہانمیں استعمال ہوتا ہے ۔ اس میں بہت کمی ہے میں اس کو بہتر بنانے پر کام کررہا ہوں۔ چونکہ ہر عربی کے لفظ کا روٹ ورڈ نہیں ہوتا ہے لہذا قرآنی ایات کا لفظی انڈیکس مکمل نہیں ہے ۔ میں دو طرح سے یہ ٹیبل جاری کرنا چاہتا ہوں ، ایک تو انڈیکس کی شکل میں اور ایک صرف روٹ کی شکل میں۔

اگر مجھے کوئی دوسری ڈاٹا بیس مل جائے تو مجھے کمپئیر کرنے میں آسانی ہوگی۔ گو کہ میں سارا قران آہستہ آہستہ پڑھ کر اور اس کے روت ورڈز لینز لیکسیکان سے نکال رہا ہوں ۔
مجھے یہ کام ڈاٹا بیس کے ٹیبل کی شکل میں چائیے ، لکھا ہوا کتابی شکل میں نہیں ۔

یہ کام پبلک ڈومین میں جاری کرنے کا رادہ ہے۔

والسلام
 
السلام علیکم
یہ ویب سائٹ دیکھیں اس میں کچھ ایسا ہی کام کیا گیا ہے
http://corpus.quran.com

لطیف

جی میں واقف ہوں لیکن روٹ ورڈز کا کوئی ٹیبل موجود نہیں ہے۔ یہاں روٹ وردز ہیں لیکن ایک تو یہ تنزیل کے سمپل تیکسٹ کے مطابق نہین ہیں دوسرے صفحے پر حروف میں قرآن کا متن موجود نہیں بلکہ گرافکس میں ہے۔ بہت شکریہ اس کے باوجود۔ مزید یہ کہ بہت سے الفاظ کے رو ٹ ورڈز یا کوئی باقاعدہ انڈیکس موجود نہیں ہے۔
 

لطيف شيخ

محفلین

لطيف شيخ

محفلین
تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ رموزِ اوقاف کے تمام کامبینیشنز کی ایک لسٹ ترتیب دیں جس میں رموز کے ٹائپ کرنے کی ترتیب اور متوقہ شکل بھی موجود ہو۔ اس کو ہم ایک اسٹینڈرڈ کا نام دیکر فونٹس میں شامل کر سکیں گے۔
 
ما شاء اللہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل ہے ، اس حوالے سے طیف ساگر بھائی خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ اللہ اُن کو جزائے خیر دے ۔ آمین
 
السلام علیکم!
القلم قرآن پبلشر فانٹ کے اپڈیٹ پر کام کے دوران ایک عجیب مشکل سے گزر رہا ہوں۔ کافی نیٹ گردی کے باوجود حل نہ ملنے پر یہاں حاضر ہوا ہوں کہ شاید کوئی اللہ کا بندہ ا ہماری مدد فرمائے۔
عرض یہ ہے کہ اسوقت برصغیرپاک و ہند رسم الخط میں قرآن پاک کیلئے تین عدد معیاری یونیکوڈفانٹس دستیاب ہیں۔ لیکن ان سب میں مسئلہ یہ ہے کہ ان میں شامل رموز اوقاف کا سرے سے کوئی اسٹینڈرڈ ہی موجود نہیں! مطلب ہر فانٹ ڈویلپر نے اپنی مدد آپ کے تحت ان رموز اوقاف کو ٹائپ کرنے کا نظام رکھا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے متن تبدیل کرتے وقت یونیکوڈ اسٹینڈرڈائزیشن میں سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ گو کہ حال ہی میں یونیکوڈ والوں نے ان رموز اوقاف کی سرکاری ویلیوز شائع کر دی ہیں لیکن انہیں ابھی تک یونیکوڈ اسٹینڈرڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔خیر یہ مسئلہ تو بعد میں حل ہوتا رہے گا۔ اسوقت یہ پریشانی لاحق ہے کہ مندرجہ ذیل طرائق میں سے کونسا طریقہ رموز اوقاف لگانے کیلئے بہترین ہے یا موذوں ہے جسے آئندہ اور گزشتہ یونیکوڈ قرآنی فانٹس کیلئے اسٹینڈرڈ بننا چاہئے؟
b386.gif

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ان تینوں فانٹس نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے مختلف انداز سے ان رموز اوقاف کوقرآنی متن میں ٹائپ کیا ہوا ہے۔ اگر یونیکوڈ ویلیوز کی یکسانیت سے ہٹ کر دیکھا جائے تب بھی یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور آئندہ آنے والے وقتوں میں مزید بڑھے گا اگر وقت پر اسےمعیاری نہ بنایا گیا! میری ماہر ٹائپوگرافرز اور قرآنی علوم جاننے والوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ براہ کرم اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں تاکہ آئندہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ جزاک اللہ!
ابرارحسین نبیل شاکرالقادری علوی امجد متلاشی عبدالمجید سعادت محمد سعد ابن سعید نعیم سعید x boy arshadmm

بہت اعلیٰ عارف بھائی، بہت پیارا سٹیپ لیا آپ نے
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اسلام عليکم!
میں نے یونیکوڈ ٩ میں عربی کے تمام اعراب اور قرآنی رموزِ اوقاف کے جوڑوں کی ایک مشق تیار کی ہے۔ اس کو ملاحضہ فرمائیں اور اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کرتے ہوئے غلطیوں اور کمیوں سے آگاہ کریں۔

Mark to Mark combinations - Arabic script based fonts
محمد اکرم محمدی سے رابطہ کر لیں۔ جناب نے حال ہی میں محمدی قرآنی فانٹ کو اپڈیٹ کیا ہے اور یہ نئے یونیکوڈز کو استعمال کر کے فانٹ کو انڈیزائن کیلئے بہتر بنایا ہے۔
 
Top