میں نے ایک متن ترتیب دیا ہے جو کہ اس جگہ پر موجود ہے۔ اگر کوئی دوست اس کو رضاکارانہ طور پر پروفریڈ کر کے غلطیوں سے آگاہ کرے تو نہایت مشکور ہوں گا:
Karachvi - مُصْحَفُ الْباكِسْتانِيَةُ وَالْهِنْدُ
اس متن میں آیت کا اختتامی دائرہ صحیح طور پر استعمال کیا گیا ہے، یعنی عربی parentheses نہیں استعمال کی ہوئیں۔ دائرے کے اندر عدد اور اوپر کی نشانیاں لگائی گئی ہیں۔
ک، ی اور ہ عربی کی استعمال کی ہوئیں ہیں۔
حاشیے میں لکھا ہوا مواد بھی شامل کیا ہوا ہے۔
HTML کو اگر دیکھیں گے تو آیت کا نمبر، منزل اور رکوع کا نمبر بھی span ٹیگ میں ڈالا گیا ہے۔ رموز، آیت کا اختتامی دائرہ اور رکوع کی اختتامی عددی معلومات الگ tags میں ڈالی گئی ہیں تاکہ xml parsing کے ذریعے سے باآسانی الگ کی جا سکیں۔
منزل اور جز کے شروع پر الگ tag ڈالا گیا ہے تاکہ اس جگہ heading لگائی جا سکے۔ اور یہی سب karachvi.com پر بھی نظر آتا ہے۔ یعنی ساری معلومات متن میں موجود ہے، اور css کے ذریعے سے حاشیہ الگ کر کے دکھا سکتے ہیں اور رموز اور آیت کے اختتامی نشان کو، رکوع کے اختتام کو، منزل اور پارے کے آغاز کو مختلف طرح سے دکھا سکتے ہیں، بغیر JavaScript کے۔
یہ نسخہ گوگل کروم، فائرفاکس، مائکروسافٹ ایج اور ایپل سفاری پر بالکل صحیح اور ایک جیسا نظر آتا ہے۔
فونٹ امبیڈڈ ہے تو اسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔
کوئی دوست اگر اس نسخے کو پروف ریڈ کر دے تو بڑی مہربانی ہوگی!