قرآن کوئز 2019

سید عمران

محفلین
پارہ نمبر 28 سورۃ الحديد، 57 : 27

وَرَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ.

’’اور رہبانیت (یعنی عبادتِ الٰہی کے لئے ترکِ دنیا اور لذّتوں سے کنارہ کشی) کی بدعت انہوں نے خود ایجاد کر لی تھی، اسے ہم نے اُن پر فرض نہیں کیا تھا، مگر (انہوں نے رہبانیت کی یہ بدعت) محض اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے (شروع کی تھی)۔‘‘
تو ہم نے بھی تویہی لکھا تھا!!!
:at-wits-end::at-wits-end:
 

ام اویس

محفلین
کس آیت میں شیطان انسان کو حکم دینے کا دعوٰی کرتا ہے کہ وہ الله کی تخلیق میں بگاڑ و تغیر کر ڈالیں ؟
 
کس آیت میں شیطان انسان کو حکم دینے کا دعوٰی کرتا ہے کہ وہ الله کی تخلیق میں بگاڑ و تغیر کر ڈالیں ؟
قالَ رَبِّ بِما أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ،
إِلاَّ عِبادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ۔ الحجر ( 39 - 40 )
ابلیس کہنے لگا اے میرے رب ! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے مجھے قسم ہے کہ میں بھی زمین میں ان کے لیے معاصی اور گناہوں کو مزین اور خوب بنا کر پیش کروں گا اور ان سب کو بہکاؤں گا بھی ، سوائے تیرے ان بندوں کو جو کہ منتخب کر لیے گئے ہیں
 

ام اویس

محفلین
کس آیت میں شیطان انسان کو حکم دینے کا دعوٰی کرتا ہے کہ وہ الله کی تخلیق میں بگاڑ و تغیر کر ڈالیں ؟

سورة النساء آیة 119
وَلَأُضِلَّنَّهُمْ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ آذَانَ الْأَنْعَامِ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّهِ وَمَن يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيًّا مِّن دُونِ اللَّهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِينًا

اردو:

اور ان کو گمراہ کرتا اور انہیں امیدیں دلاتا رہوں گا اور یہ سکھاتا رہوں گا کہ جانوروں کے کان چیرتے رہیں اور انہیں سمجھاتا رہوں گا تو وہ الله کی بنائی ہوئی صورتوں کو بگاڑتے رہیں گے۔ اور جس شخص نے الله کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنایا وہ صاف صاف گھاٹے میں رہا۔
 

سید عمران

محفلین
قرآن مجید کی کس آیت کو ’’آیت محاربہ “ کا نام دیا گیا ہے ؟
إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَن يُقَتَّلُواْ أَوْ يُصَلَّبُواْ أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلاَفٍ أَوْ يُنفَوْاْ مِنَ الْأَرْضِ ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ (المائدہ:۳۳)
جو لوگ اﷲ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں شر و فسادکرتے ہیں (یعنی خوں ریز ی، رہزنی اور ڈاکہ زنی وغیرہ ) ان کی سزا ہے کہ وہ قتل کیے جائیں یا پھانسی دیئے جائیں یا ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دئیے جائیں یا ملک بدر کردئیے جائیں یاقید کر دیئے جائیں۔ یہ تو ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے جبکہ آخرت کا عذاب اس سے بھی بڑا ہے۔
 

ام اویس

محفلین
قرآن مجید کی کون کون سی سورتوں کی ابتدا “الحمد لله “ سے ہوتی ہے ؟

قرآن مجید کی پانچ سورتوں کی ابتداء "الحمد لله" سے ہوتی ہے ۔

1۔ سورة الفاتحہ:
الحَمدُ للهِ رَ‌بِّ الع۔ٰلَمينَ

2۔ سورة الانعام:
﴿الحَمدُ لِلَّ۔هِ الَّذى خَلَقَ السَّم۔ٰوٰتِ وَالأَر‌ضَ﴾

3۔ سورة الکہف:
﴿الحَمدُ لِلَّ۔هِ الَّذى أَنزَلَ عَلىٰ عَبدِهِ الكِتاب﴾.

4۔ سورة السبا:
﴿الحَمدُ لِلَّ۔هِ الَّذى لَهُ ما فِى السَّم۔ٰوٰتِ وَما فِى الأَر‌ضِ ﴾

5۔ سورة الفاطر:
﴿الحَمدُ لِلَّ۔هِ فاطِرِ‌ السَّم۔ٰوٰتِ وَالأَر‌ضِ﴾
 

ام اویس

محفلین
کس پیغمبر کو الله تعالی نے زرہ سازی میں مہارت عطا کی اور اس کا ذکر قرآن مجید کی کس آیت میں ہے ؟
 

عرفان سعید

محفلین
کس پیغمبر کو الله تعالی نے زرہ سازی میں مہارت عطا کی اور اس کا ذکر قرآن مجید کی کس آیت میں ہے ؟
حضرت داؤد علیہ السلام
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضْلًا ۭيٰجِبَالُ اَوِّبِيْ مَعَهٗ وَالطَّيْرَ ۚ وَاَلَنَّا لَهُ الْحَدِيْدَ۔ اَنِ اعْمَلْ سٰبِغٰتٍ وَّقَدِّرْ فِي السَّرْدِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا ۭ اِنِّىْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ (سورہ سبا 10۔11)
ہم نے دائود ؑ کو اپنے ہاں سے بڑا فضل عطا کیا تھا۔ (ہم نے حکم دیا کہ )اے پہاڑو ، اس کے ساتھ ہم آہنگی کرو (اور یہی حکم ہم نے ) پرندوں کو دیا ۔ ہم نے لوہے کو اس کے لیے نرم کر دیا ۔
اس ہدایت کے ساتھ کہ زِر ہیں بنا اور ان کے حلقے ٹھیک اندازے پر رکھ ۔ (اے آل دائود ، ) نیک عمل کرو ، جو کچھ تم کرتے ہو اُس کو میں دیکھ رہا ہوں ۔
 

سید عمران

محفلین
قرآن کی کس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ نیند میں ہماری روح قبض کر لیتا ہے؟
اللَّهُ يَتَوَفَّى الأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الأُخْرَى إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى ( الزُّمَر:۴۲)
اللہ روحوں کو ان کی موت کے وقت قبض کرتا ہے اور جن کی موت نہیں آئی نیند کے وقت ان کی روحیں قبض کر تا ہے، پھر جن پر موت کا حکم لگ چکا ہے انہیں روک لیتا ہے اور دوسری (روحوں) کو ایک مقرر وقت تک کے لیے چھوڑ دیتا ہے۔
 

سید عمران

محفلین
دین سے اعراض کرنے والے کے لیے قرآن پاک کی وعید ہے کہ اس کی زندگی تلخ کردی جائے گی۔۔۔
آیت بتائیں!!!
 
دین سے اعراض کرنے والے کے لیے قرآن پاک کی وعید ہے کہ اس کی زندگی تلخ کردی جائے گی۔۔۔
آیت بتائیں!!!
وَمَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِىْ فَاِنَّ لَ۔هٝ مَعِيْشَةً ضَنْكًا وَّنَحْشُ۔رُهٝ يَوْمَ الْقِيَامَةِ اَعْمٰى ۔سورہ طہ(124)
اور جو میرے ذکر سے منہ پھیرے گا تو اس کی زندگی بھی تنگ ہوگی اور اسے قیامت کے دن اندھا کر کے اٹھائیں گے۔
 

سید عمران

محفلین
حضرت زید متبنی الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام کس سورۃ میں‌آیا ہے؟
فَلَمَّا قَضٰی زَیْدٌ مِّنْھَا وَطَراً زَوَّجْنٰکَھَا (احزاب:۳۷)
جب زید نے اپنی بیوی سے تعلق ختم کر لیا تو (اے ہمارے نبی)ہم نے اُن(خاتون) سے آپ کا نکاح کرادیا!!!
 

ام اویس

محفلین
شیطان اور اس کا قبیلہ تمہیں وہاں سے دیکھتا ہے جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے ۔۔۔۔ کس سورة کی آیات میں شیطان کے اس اختیار کا ذکر کیا گیا ہے ؟
 

م حمزہ

محفلین
سورۃ الاعراف
يَا بَنِي آدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ كَمَا أَخْرَجَ أَبَوَيْكُم مِّنَ الْجَنَّةِ يَنزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوْآتِهِمَا ۗ إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ ۗ إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ (27)
 

ام اویس

محفلین
سورۃ الاعراف
يَا بَنِي آدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ كَمَا أَخْرَجَ أَبَوَيْكُم مِّنَ الْجَنَّةِ يَنزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوْآتِهِمَا ۗ إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ ۗ إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ (27)

اے بنی آدم دیکھنا کہیں شیطان تمہیں بہکا نہ دے جس طرح تمہارے ماں باپ کو بہکا کر بہشت سے نکلوا دیا اور ان سے ان کے کپڑے اتروا دیئے تاکہ ان کے ستر انکو کھول کر دکھا دے۔ وہ اور اسکے بھائی بند تم کو ایسی جگہ سے دیکھتے رہتے ہیں جہاں سے تم انکو نہیں دیکھ سکتے ہم نے شیطانوں کو انہی لوگوں کا رفیق بنایا ہے جو ایمان نہیں رکھتے۔
 
Top