قرآن کوئز 2019

ام اویس

محفلین
جب کوئی تمہیں دعا دے تو انہی لفظوں میں دعا دو یا اس سے بہتر دعا دو ۔ یہ حکم قرآن مجید کی کن آیات میں دیا گیا ہے ؟
 

م حمزہ

محفلین
وَإِذَا حُيِّيتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ حَسِيبًا (86)
سورۃ النساء۔
 

م حمزہ

محفلین
سور ہ الانفال۔ آیت 41.

وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُم مِّن شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ إِن كُنتُمْ آمَنتُم بِاللَّهِ وَمَا أَنزَلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (41)
 
سور ہ الانفال۔ آیت 41.

وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُم مِّن شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ إِن كُنتُمْ آمَنتُم بِاللَّهِ وَمَا أَنزَلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (41)
ماشاءاللہ بہت خوب ۔
 

م حمزہ

محفلین
کافروں کی کس بےہودہ بات پر بتایا گیا ہے کہ اس سے آسمان پھٹ سکتے ہیں یا زمین شق ہوسکتی ہے؟
آیت کا حوالہ دیجئیے۔
 

عرفان سعید

محفلین
کافروں کی کس بےہودہ بات پر بتایا گیا ہے کہ اس سے آسمان پھٹ سکتے ہیں یا زمین شق ہوسکتی ہے؟
آیت کا حوالہ دیجئیے۔
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا ۔لَقَدْ جِئْتُمْ شَ۔يْ۔۔۔۔۔۔ًٔ۔ا اِدًّاتَكَادُ السَّمٰوٰتُ يَ۔۔تَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُّ الْاَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا ۔
وہ کہتے ہیں کہ رحمان نے کسی کو بیٹا بنایا ہے۔ سخت بیہودہ بات ہے جو تم لوگ گھڑ لائے ہو۔قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں ، زمین شق ہو جائے اور پہاڑ گر جائیں۔ (سورۃ المریم 90۔88 )
 

ام اویس

محفلین
آل عمران ۔ 21

إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَيَقْتُلُونَ الَّذِينَ يَأْمُرُونَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

اردو:

جو لوگ اللہ کی آیتوں کو نہیں مانتے اور انبیاء کو ناحق قتل کرتے رہے ہیں اور جو انصاف کرنے کا حکم دیتے ہیں انہیں بھی مار ڈالتے ہیں ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو۔

سورة النساء ۔ 138

بَشِّرِ الْمُنَافِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا

اردو:

اے پیغمبر منافقوں یعنی دورخے لوگوں کو بشارت سنا دو کہ ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب تیار ہے۔
 

ام اویس

محفلین
سورة توبہ ۔ آیة ۔3

وَأَذَانٌ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى النَّاسِ يَوْمَ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ أَنَّ اللَّهَ بَرِيءٌ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ وَرَسُولُهُ فَإِن تُبْتُمْ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ غَيْرُ مُعْجِزِي اللَّهِ وَبَشِّرِ الَّذِينَ كَفَرُوا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

اردو:

اور حج اکبر کے دن الله اور اسکے رسول کی طرف سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ الله مشرکوں سے بیزار ہے اور اس کا رسول بھی اب اگر تم توبہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر نہ مانو تو جان رکھو کہ تم الله
کو ہرا نہیں سکو گے۔ اور اے پیغمبر کافروں کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو۔

سورة توبہ ۔ آیة۔34

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا يُنفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

اردو:

مومنو! اہل کتاب کے بہت سے عالم اور مشائخ لوگوں کا مال ناحق کھاتے اور ان کو الله کی راہ سے روکتے ہیں اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور اسکو الله کے رستے میں خرچ نہیں کرتے انکو اس دن کے عذاب الیم کی خبر سنا دو۔
 

م حمزہ

محفلین
قرآن کی کس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اس قوم میں نو٩ افراد تھے جو فساد برپا کرتے تھے۔
اور وہ کون سی قوم تھی؟
 

سید عمران

محفلین
قرآن کی کس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اس قوم میں نو٩ افراد تھے جو فساد برپا کرتے تھے۔
اور وہ کون سی قوم تھی؟
وکان فی المدینۃ تسعۃ رھط یفسدون فی الارض ولا یصلحون (النمل:48)
قوم ثمود
اور شہر میں نو آدمیوں کا ٹولہ تھا جو زمین میں فساد پھیلاتا تھا اور اصلاح نہیں کرتا تھا.
 

یاسر شاہ

محفلین
قرآن کی کس آیت میں "انعمت علیھم " کا بتایا گیا ہے کہ کون کون ہیں؟ آیت کے آخر میں یہ اشارہ بھی ہے کہ ایسے لوگوں کی رفاقت اختیار کرنی چاہئے، نہ صرف رفاقت بلکہ حسین رفاقت -
 

عرفان سعید

محفلین
قرآن کی کس آیت میں "انعمت علیھم " کا بتایا گیا ہے کہ کون کون ہیں؟ آیت کے آخر میں یہ اشارہ بھی ہے کہ ایسے لوگوں کی رفاقت اختیار کرنی چاہئے، نہ صرف رفاقت بلکہ حسین رفاقت -
وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ فَاُولٰٓئِكَ مَعَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ مِّنَ النَّبِيّٖنَ وَالصِّدِّيۡقِيۡنَ وَالشُّهَدَآءِ وَالصّٰلِحِيۡنَ‌ ۚ وَحَسُنَ اُولٰٓئِكَ رَفِيۡقًا ۞

ترجمہ:
اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں گے وہی ہیں جو انبیاء صدیقین اور شہداء و صالحین کے اس گروہ کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے اپنا فضل فرمایا اور کیا ہی اچھے ہیں یہ رفیق !
النساء 69
 

ام اویس

محفلین
سورة النساء ۔ آیة 69

وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا

اردو:

اور جو لوگ الله اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں وہ قیامت کے روز ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر الله نے بڑا فضل کیا یعنی انبیاء اور صدیق اور شہید اور صالحین اور ان لوگوں کی رفاقت بہت ہی خوب ہے۔
 

م حمزہ

محفلین
قرآن کی کس آیت میں بتایا گیا ہے کہ انسان کو تین اندھیروں کے اندر تخلیق کیا گیا ہے؟
 

ام اویس

محفلین
قرآن کی کس آیت میں بتایا گیا ہے کہ انسان کو تین اندھیروں کے اندر تخلیق کیا گیا ہے؟
سورة الزمر ۔ 6

خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَأَنزَلَ لَكُم مِّنَ الْأَنْعَامِ ثَمَانِيَةَ أَزْوَاجٍ يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ خَلْقًا مِّن بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَاتٍ ثَلَاثٍ ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَأَنَّى تُصْرَفُونَ

اردو:

اسی نے تمکو ایک جان سے پیدا کیا پھر اس سے اس کا جوڑا بنایا اور اسی نے تمہارے لئے چوپایوں میں سے آٹھ جوڑے بنائے۔ وہی تمکو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں پہلے ایک طرح پھر دوسری طرح تین اندھیروں میں بناتا ہے یہی الله تمہارا پروردگار ہے اسی کی بادشاہی ہے۔ اسکے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں بہکے جاتے ہو۔
 

عرفان سعید

محفلین
خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَاَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِيَةَ اَزْوَاجٍ ۭ يَخْلُقُكُمْ فِيْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِيْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ ۭ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ۭ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ ۝
اُسی نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا ، پھر وہی ہے جس نے اُس جان سے اُس کا جوڑا بنایا ۔ اور اسی نے تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ نرومادہ پیدا کئے ۔ وہ تمہاری مائوں کے پیٹوں میں تین تین تاریک پردوں کے اندر تمہیں ایک کے بعد ایک شکل دیتا چلا جاتا ہے۔ یہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے، بادشاہی اس کی ہے ، کوئی معبود اس کے سوا نہیں ہے ۔ پھر تم کدھر سے پھرائے جارہے ہو؟ (الزمر 6 )
 

ام اویس

محفلین
کس آیت میں الله تعالی نے باطل کو پانی یا سونے چاندی کی جھاگ کی مانند قرار دیا ہے
اور حق کو باقی (قائم ) رہنے والا کہا ہے ؟
 
Top