ام اویس

محفلین
قیامت کے دن شیطان اپنے ماننے والوں کے سامنے اپنے جھوٹ کو تسلیم کرکے ان کے جرائم سے بری ہونے کا اعلان کر دے گا۔
کن آیات میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے؟
 

سیما علی

لائبریرین
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

(یٰاَ یُّھَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلُ فَاسْتَمِعُوْ ا لَہ ط اِ نَّ الَّذِ یْنَ تَدْعُوْ نَ مِنْ دُوْ نِ اللّٰہِ لَنْ یَّخْلُقُوْ ا ذُ بَا بًا وَّلَوِ اجْتَمَعُوْ ا لَہ ط وَ اِنْ یَّسْلُبْھُمُ الذُّ بَا بُ شَیْئًا لَّا یَسْتَنْقِذُ وْہُ مِنْہُ ط ضَعُفَ الطَّا لِبُ وَ الْمَطْلُوْ بُ ہ مَا قَدَ رُ و ا ا للّٰہَ حَقَّ قَدْ رِ ہ ط اِ نَّ اللّٰہَ لَقَوِ یُّ عَزِیْزُ)

''لوگو! ایک مثال بیان کی جا رہی ہے، ذرا کان لگا کر سن لو! اللہ کے سوا جن جن کو تم پکارتے رہے ہو وہ ایک مکھی بھی پیدا نہیں کر سکتے گو سارے کے سارے ہی جمع ہو جائیں، بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز لے بھاگے تو یہ تو اسے بھی اس سے چھین نہیں سکتے، بڑا بزدل ہے طلب کرنے والا اور بڑا بزدل ہے وہ جس سے طلب کیا جا رہا ہے انہوں نے اللہ کے مرتبہ کے مطابق اس کی قدر جانی ہی نہیں۔ اللہ تعالیٰ بڑا ہی زور و قوت والا اور غالب و زبردست ہے.'' ۔ (الحج: 73-74)
 

نبیل

تکنیکی معاون
قیامت کے دن شیطان اپنے ماننے والوں کے سامنے اپنے جھوٹ کو تسلیم کرکے ان کے جرائم سے بری ہونے کا اعلان کر دے گا۔
کن آیات میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے؟

سورۃ ابراہیم 14 آیت 22

اور جب فیصلہ چکا دیا جائے گا تو شیطان کہے گا "حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے جو وعدے تم سے کیے تھے و ہ سب سچے تھے اور میں نے جتنے وعدے کیے ان میں سے کوئی بھی پورا نہ کیا میرا تم پر کوئی زور تو تھا نہیں، میں نے اِس کے سوا کچھ نہیں کیا کہ اپنے راستے کی طرف تمہیں دعوت دی اور تم نے میری دعوت پر لبیک کہا اب مجھے ملامت نہ کرو، اپنے آپ ہی کو ملامت کرو یہاں نہ میں تمہاری فریاد رسی کر سکتا ہوں اور نہ تم میر ی اس سے پہلے جو تم نے مجھے خدائی میں شریک بنا رکھا تھا میں اس سے بری الذمہ ہوں، ایسے ظالموں کے لیے درد ناک سزا یقینی ہے"
 

ام اویس

محفلین
اسی کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا۔
خالقِ کائنات کا یہ دعوی کس آیت میں مذکور ہے ؟
 

سیما علی

لائبریرین
قرآن مجید میں روٹی یعنی خبز کا ذکر بھی موجود ہے۔
کس سورة کی کون سی آیت میں؟

سورۃ یوسف۔

وَدَخَلَ مَعَهُ السِّجْنَ فَتَيَانِ ۖ قَالَ اَحَدُهُمَآ اِنِّ۔ىٓ اَرَانِ۔ىٓ اَعْصِرُ خَ۔مْرًا ۖ وَقَالَ الْاٰخَرُ اِنِّ۔ىٓ اَرَانِ۔ىٓ اَحْ۔مِلُ فَوْقَ رَاْسِىْ خُبْ۔زًا تَاْكُلُ الطَّيْ۔رُ مِنْهُ ۖ نَبِّئْنَا بِتَاْوِيْلِ۔هٖ ۖ اِنَّا نَرَاكَ مِنَ الْمُحْسِنِيْنَ (36)
اور اس کے ساتھ دو جوان قید خانہ میں داخل ہوئے، ان میں سے ایک نے کہا میں دیکھتا ہوں کہ شراب نچوڑتا ہوں، اور دوسرے نے کہا میں دیکھتا ہوں کہ اپنے سر پر روٹی اٹھا رہا ہوں کہ اس میں سے جانور کھاتے ہیں، ہمیں اس کی تعبیر بتلا، ہم تجھے نیکو کار سمجھتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
قرآن مجید میں روٹی یعنی خبز کا ذکر بھی موجود ہے۔
کس سورة کی کون سی آیت میں؟
سورۃ یوسف

وَدَخَلَ مَعَہُ السِّجۡنَ فَتَیَانِ ۖ قَالَ اَحَدُہُمَاۤ اِنِّیۡۤ اَرٰٮنِیۡۤ اَعۡصِرُ خَمۡرًا ۖ وَّقَالَ الۡاٰخَرُ اِنِّیۡۤ اَرٰٮنِیۡۤ اَحۡمِلُ فَوۡقَ رَاۡسِیۡ خُبۡزًا تَاۡکُلُ الطَّیۡرُ مِنۡہُ ۖ نَبِّئۡنَا بِتَاۡوِیۡلِہٖۤ ۖ اِنَّا نَرٰٮکَ مِنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ

قید خانہ میں دو غلام اور بھی اس کے ساتھ داخل ہوئے ایک روز اُن میں سے ایک نے اُس سے کہا "میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں شراب کشید کر رہا ہوں" دوسرے نے کہا "میں نے دیکھا کہ میرے سر پر روٹیاں رکھی ہیں اور پرندے ان کو کھا رہے ہیں" دونوں نے کہا "ہمیں اس کی تعبیر بتائیے، ہم دیکھتے ہیں کہ آپ ایک نیک آدمی ہیں"
 

سیما علی

لائبریرین
اسی کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا۔
خالقِ کائنات کا یہ دعوی کس آیت میں مذکور ہے ؟
یٰاَیُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّكُمُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۲۱)

ترجمۂ کنزالایمان:اے لوگو اپنے رب کو پوجو جس نے تمہیں اور تم سے اگلوں کو پیدا کیا یہ امید کرتے ہوئے کہ تمہیں پرہیزگاری ملے ۔

ترجمۂ کنزالعرفان:اے لوگو!اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا۔ یہ امید کرتے ہوئے(عبادت کرو) کہ تمہیں پرہیزگاری مل جائے۔
 

ام اویس

محفلین
اگر الله کا کوئی شریک ہوتا تو ہر معبود اپنی اپنی مخلوقات کو لے کر چل دیتا اور ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتا۔

کس سورت کی کن آیات میں بتایا گیا ہے؟
 

ام اویس

محفلین
قیامت کے دن ہر شخص آرزو کرے گا کہ اے کاش اس میں اور اس کی برائی میں دور کی مسافت ہو جاتی۔

کس سورت کی کون سی آیت میں انسان کی اس آرزو کا ذکر ہے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سورۃ آل عمران 3 آیت 30
وہ دن آنے والا ہے، جب ہر نفس اپنے کیے کا پھل حاضر پائے گا خواہ اُس نے بھلائی کی ہو یا برائی اس روز آدمی یہ تمنا کرے گا کہ کاش ابھی یہ دن اس سے بہت دور ہوتا! اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور وہ اپنے بندوں کا نہایت خیر خواہ ہے
 

سیما علی

لائبریرین
زمین سے ایک جانور نکل کر لوگوں سے باتیں کرے گا ۔
کس سورت میں بتایا گیا؟
وَ اِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَآبَّةً مِّنَ الْاَرْضِ تُكَلِّمُهُمْۙ-اَنَّ النَّاسَ كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا لَا یُوْقِنُوْنَ۠(۸۲)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جب بات اُن پر آپڑے گی ہم زمین سے ان کے لیے ایک چوپایہ نکالیں گے جو لوگوں سے کلام کرے گا اس لیے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہ لاتے تھے!!!!!!!!

سورۃ النمل27: آیت 82
 

ام اویس

محفلین
جو لوگ حالتِ کفر میں مر گئے وہ اگر نجات حاصل کرنی چاہیں اور بدلے میں زمین بھر سونا دیں تو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔
کس آیت میں بتایا گیا ہے؟
 
Top