الله تعالی نے اپنی کتاب ہدایت میں تمام ضروریاتِ انسانی صراحت کے ساتھ یا اشارے کنائے میں بتا دی ہیں۔
کن آیات سے اس بات کا علم ہوتا ہے؟
سورہ مائدہ آیت ۵
ترجمہ:
آج تمہارے لیے ساری پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں۔
----------------------
سورہ اعراف ۳۱
ترجمہ:
اور کھاؤ اور پیو
------------------------
سورہ بقرہ آیت ۲۲
ترجمہ!
جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے تمہاری غذا کے لیے پھل پیدا کیے، پس تم جانتے بوجھتے ہوئے کسی کو اللہ کا مدمقابل نہ بناؤ۔
------------------------
سورہ روم آیت ۲۱
ترجمہ:
اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے کہ ان سے آرام پاؤ اور تمہارے آپس میں محبت اور رحمت رکھی بیشک اس میں نشانیاں ہیں دھیان کرنے والوں کے لیے،
----------------------
سورہ نخل آیت ۵
اور تمہارے واسطے چارپایوں کو بھی اسی نے بنایا، ان میں تمہارے لیے جاڑے کا بھی سامان ہے اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے کھاتے بھی ہو۔
آیت ۱۰
وہی ہے جس نے آسمان سے تمہارے لیے پانی نازل کیا، اسی میں سے پیتے ہو اور اسی سے درخت ہوتے ہیں جن میں چراتے ہو۔
آیت ۱۱
تمہارے واسطے اسی سے کھیتی اور زیتوں اور کھجوریں اور انگور اور ہر قسم کے میوے اگاتا ہے، بے شک اس میں ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو غور کرتے ہیں۔
آیت ۱۲
اور رات اور دن اور سورج اور چاند کو تمہارے کام میں لگا دیا ہے، اور اسی کے حکم سے ستارے بھی کام میں لگے ہوئے ہیں، بے شک اس میں لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو سمجھ رکھتے ہی
آیت ۱۳
اور تمہارے واسطے جو چیزیں زمین میں رنگ برنگ کی پھیلائی ہیں اِن میں اُن لوگوں کے لیے نشانی ہے جو سوچتے ہیں
آیت ۱۴
اور وہ وہی ہے جس نے دریا کو کام میں لگا دیا کہ اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ اور اسی سے زیور نکالو جسے تم پہنتے ہو، اور تو اس میں جہازوں کو دیکھتا ہے کہ پانی کو چیرتے ہوئے چلے جاتے ہیں اور تاکہ تم اُس کے فضل کو تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو۔
آیت ۱۵
اور زمین پر پہاڑوں کے بوجھ ڈال دیے تاکہ تمہیں لے کر نہ ڈگمگائے اور تمہارے لیے نہریں اور راستے بنا دیے تاکہ تم راہ پاؤ
آیت ۱۶
اور نشانیاں بنائیں، اور ستاروں سے لوگ راہ پاتے ہیں
——————
سورہ قصص آیت ۷۳
ترجمہ!
اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن کو بنایا تاکہ تم اس) رات میں ( آرام کرو اور (دن میں) اس کا فضل (روزی) تلاش کر سکو اور تاکہ تم شکر گزار بنو
----------------------
سورہ اعراف آیت ۲۶
اے آدم کی اولاد ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا