سیما علی

لائبریرین
اللہ تعالٰی نے کون سی سورہ اور کون سی آیہ میں فرمایا ہے کہ کسی کی اندھا دھند تقلید میں نہ کرو
سورہ الحجرات ۔15
آیت 15 { اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ ثُمَّ لَمْ یَرْتَابُوْا } ”مومن تو بس وہی ہیں جو ایمان لائے اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ‘ پھر شک میں ہرگز نہیں پڑے“ یعنی ایسے لوگوں کا ایمان ان کے دلوں میں راسخ ہو کر یقین کی ایسی صورت اختیار کر گیا ہے کہ ان کے دلوں کے اندر شک کی کوئی گنجائش رہی ہی نہیں۔
 
ام اویس

محفلین
سورۃ بقرہ کے شروع میں فرمایا گیا اس کتاب یعنی قرآن مجید میں کوئی شک نہیں
کن آیات میں کہا گیا جن لوگوں کو قرآن مجید کے کلام الله ہونے میں شک ہے وہ اس جیسی ایک سورۃ لے آئیں اور وہ کبھی لا ہی نہیں سکتے ؟
 
سیما علی

لائبریرین
القرآن المجید کا نام کلام الله کے لیے کس سورۃ میں بیان ہوا ہے؟

قٓ ۫ۚ-وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِ(1)بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌ(2)
ترجمہ: کنزالعرفان
ق، عزت والے قرآن کی قسم۔ بلکہ انہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا تو کافر کہنے لگے: یہ تو عجیب بات ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
سورۃ بقرہ کے شروع میں فرمایا گیا اس کتاب یعنی قرآن مجید میں کوئی شک نہیں
کن آیات میں کہا گیا جن لوگوں کو قرآن مجید کے کلام الله ہونے میں شک ہے وہ اس جیسی ایک سورۃ لے آئیں اور وہ کبھی لا ہی نہیں سکتے ؟
الٓمّٓ(1)ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ ﶈ فِیْهِ ۚۛ-هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَ(2)
ترجمہ: کنزالایمان
وہ بلند رتبہ کتاب (قرآن) کوئی شک کی جگہ نہیں اس میں ہدایت ہے ڈر والوں کو
 
سیما علی

لائبریرین
کن آیات میں کہا گیا جن لوگوں کو قرآن مجید کے کلام الله ہونے میں شک ہے وہ اس جیسی ایک سورۃ لے آئیں اور وہ کبھی لا ہی نہیں سکتے ؟
وَ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِّثْلِهٖ۪-وَ ادْعُوْا شُهَدَآءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(23)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اگر تمہیں اس کتاب کے بارے میں کوئی شک ہو جو ہم نے اپنے خاص بندے پرنازل کی ہے تو تم اس جیسی ایک سورت بنالاؤ اور اللہ کے علاوہ اپنے سب مددگاروں کو بلالو اگر تم سچے ہو۔
 
ام اویس

محفلین
قٓ ۫ۚ-وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِ(1)بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌ(2)
ترجمہ: کنزالعرفان
ق، عزت والے قرآن کی قسم۔ بلکہ انہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا تو کافر کہنے لگے: یہ تو عجیب بات ہے۔
سورۃ بروج میں بھی ہے
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ(21)فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ(22)
ترجمہ: کنزالعرفان
بلکہ وہ بہت بزرگی والا قرآن ہے۔لو حِ محفوظ میں
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی نے کون سی سورہ اور کون سی آیہ میں فرمایا ہے کہ کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا؟
 
الف عین

لائبریرین
اور یہ بھی کہ وہ مکمل آیت کون سی ہے جس کے حروف Palindrome بناتے ہیں( نادان، تبت، درد قسم کے)
 
ام اویس

محفلین
اللہ تعالٰی نے کون سی سورہ اور کون سی آیہ میں فرمایا ہے کہ کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا؟
قُلْ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِي رَبًّا وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ ۚ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا ۚ
وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۚ
ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُم مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ ‎﴿١٦٤﴾‏
سورۃ انعام : آیت 164

کہو کیا میں خدا کے سوا اور پروردگار تلاش کروں اور وہی تو ہر چیز کا مالک ہے اور جو کوئی (برا) کام کرتا ہے تو اس کا ضرر اسی کو ہوتا ہے اور کوئی شخص کسی (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا پھر تم سب کو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کا جانا ہے تو جن جن باتوں میں تم اختلاف کیا کرتے تھے وہ تم کو بتائے گا (164)
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی نے کون سی سورہ اور کون سی آیہ میں فرمایا ہے کہ کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا؟
وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۚ وَإِن تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَىٰ حِمْلِهَا لَا يُحْمَلْ مِنْهُ شَيْءٌ وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَىٰ ۗ إِنَّمَا تُنذِرُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ ۚ وَمَن تَزَكَّىٰ فَإِنَّمَا يَتَزَكَّىٰ لِنَفْسِهِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ ‎﴿١٨﴾‏ سورہ فاطر
اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ اور کوئی بوجھ میں دبا ہوا اپنا بوجھ بٹانے کو کسی کو بلائے تو کوئی اس میں سے کچھ نہ اٹھائے گا اگرچہ قرابت دار ہی ہو۔ (اے پیغمبر) تم انہی لوگوں کو نصیحت کرسکتے ہو جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے اور نماز بالالتزام پڑھتے ہیں۔ اور جو شخص پاک ہوتا ہے اپنے ہی لئے پاک ہوتا ہے۔ اور (سب کو) خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (18)
 
شمشاد

لائبریرین
دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو۔ یہ اللہ تعالٰی نے کس سورہ اور کس آیہ میں فرمایا ہے؟
 
سیما علی

لائبریرین
دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو۔ یہ اللہ تعالٰی نے کس سورہ اور کس آیہ میں فرمایا ہے؟
اِنْ تُبْدُوْا خَیْرًا اَوْ تُخْفُوْهُ اَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْٓءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِیْرًا(149)
ترجمہ: کنزالایمان
اگرتم کوئی بھلائی عَلانیہ کرو یا چھپ کر یا کسی کی برائی سے درگزر وتوبے شک اللہ معاف کرنے والاقدرت والا ہے
سورة النسآء - آیت 149
 
الف عین

لائبریرین
کیا اب تک میرے سوالات کے جوابات کسی کو نہیں ملے؟ تو میں ہی ایک ایک کر کے جواب دے دیتا ہوں
آگے پیچھے اسی ترتیب میں مشترکہ حروف سے پیلنڈروم( Palindrome ) بنانے والی آیت
ربک فکبر، سورۂ مدثر، آیہ 3
رب ک.۔ف۔ ک ب ر
 
شمشاد

لائبریرین
رمضان کا مبارک مہینہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادات قبول و منظور فرمائے اور اگلا ماہ رمضان ہمارے نصیب میں لکھ دے۔
اس کے ساتھ ہی یہ لڑی بھی اپنے اختتام کو پہنچی۔

میں دلی طور پر ان اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، خاص کر اُم اویس کا، جنہوں نے اس لڑی میں شرکت کی اور علم میں اضافے کا سبب بنے۔

اور افسوس بھی ہے کہ اردو محفل کے اتنے زیادہ اراکین ہونے کے باوجود بہت کم اراکین نے اس لڑی میں حصہ لیا۔
 
Top