قرآن کی آڑ میں انکارِ حدیث ۔۔۔؟!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
حضور آپ تو ناراض ہونے لگے ، میں بھلا کیوں آپ کا مذاق اڑانے لگا ؟ ۔۔ مجھے اپنی عاقبت کی بڑی فکر ہے جناب۔۔
باقی رہی بات گفتگو کے مبہم ہونے کی تو بندہ ناچیز عادت سے مجبور ہے ، کہ اس سے مزید زیادہ میں کھل نہیں سکتا میں جو کچھ کہنا چاہتا ہوں کم و بیش وہی کچھ فاروق سرور خان اس دھاگے میں کہہ چکے ۔۔۔
عزت و احترام کی ہی تو میں بھی بات کر رہا تھا ، اور یقین رکھیے کہ اس معاملے میں ، میں خاصآ محتاط ہوں ماسوائے اس کے کہ کسی عرف عام میں کہی جانے والی بات کو کوئی دوست ذاتیات سمجھ لے۔۔
آپ کا تعارف باقی ہے ، تعارفی زمرہ موجود ہے۔۔
وسلام
 
asim10

محفلین
السلام علیکم
تو بھائی اگر آپ کے پاس بات کرنے کی ہمت ہی نہیں‌تو آپ اس گفتگو میں‌حصہ ہی نہ لیںِ۔اور اپنے موڈ کو بھی جارحانہ سے تبدیل کر لیںِ
باقی رہی بات وحی متلو اور غیر متلو کی آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں‌کہ آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں‌یا رد کرتے ہیںِ
اور اگر رد کرتے ہیں‌ تو کس بنا پر۔
 
طالوت

محفلین
سرکار ہمت سے کام لوں گا تو آپ بال نوچتے پھریں گے اور تھریڈ مقفل ہو جائے گی ، جب کبھی کھلنے کی کوشش کی دھاگہ مقفل ہو گیا ، سمجھ رہے ہیں نا !
عرض کیا نہ جو کچھ میں نے کہنا ہے وہ کم و بیش فاروق کہہ چکے ، ان کے مراسلوں کو میری بھی سوچ سمجھیے ۔۔۔۔۔۔۔
باقی میرے نزدیک وحی ، وحی ہے متلو ، غیر متلو ، خفی جلی ، ناسخ منسوخ میرا ان سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
باذوق

محفلین
باقی میرے نزدیک وحی ، وحی ہے متلو ، غیر متلو ، خفی جلی ، ناسخ منسوخ میرا ان سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
بےشک ! کم سے کم میں‌ اس بات پر تو کوئی اعتراض نہیں کرتا کہ : ہر فرد کو اپنے نظریات قائم کرنے کا حق حاصل ہے!

علم حدیث بھی ایک فن/سائینس ہے۔
اور اس فن کے ماہرین میں سے کسی ایک کا نام بھی اب تک کی پوری اسلامی تاریخ میں ایسا نہیں ملتا جس نے وحی متلو ، وحی غیر متلو یا ناسخ منسوخ کا انکار کیا ہو یا ان کو امت مسلمہ کی مشترکہ میراث کے بجائے کسی ایک فرد یا چند افراد کا خیالی مفروضہ قرار دیا ہو۔

اور حیرت کی بات ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔
جب ایک عام آدمی اپنے "خیالات" کے سہارے کسی بھی دنیاوی علم یا فن کے اصول و مبادیات پر اعتراضات جڑتا ہے تو دو میں سے ایک بات ضرور ہوتی ہے
  • متذکرہ علم/فن کی دنیا میں ایسے اعتراضات کو رتی بھر بھی اہمیت نہیں دی جاتی (کیونکہ اعتراض کرنے کے لئے متعلقہ فن کا "ماہر" ہونا لازمی سمجھا جاتا ہے)
  • معترض کو بڑبولا یا جاہل سمجھ کر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

شائد علم حدیث ہی دنیا کی وہ واحد مظلوم سائینس ہے جس پر مشقِ ستم کرنے والے ہر ایرے غیرے کا بھولی بھالی قومِ مسلم "شکریہ" ادا کرنا نہیں بھولتی !!
 
asim10

محفلین
باقی میرے نزدیک وحی ، وحی ہے متلو ، غیر متلو ، خفی جلی ، ناسخ منسوخ میرا ان سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
تو پھر میرے نزدیک آپ لوگ جو قرآن قرآن کرتے رہتے ہیں‌آپ کا قرآن کا دور سے بھی واسطہ نہیںِ۔کیونکہ ان میں سے پہلا لفظ تو اس آیت میں موجود ہے۔
اللہ نے فرمایا کہ ،یہ رسول پاک صحیفوں‌سے تلاوت کرتے ہیںِ۔سورہ بینہ۔آیت نمبر 2
اب اگر آپ کا وحی پر اعتبار ہے تو پھر اسکی تلاوت پر بھی ہوگا۔
اور رہی وحی غیر متلو کی بات تو یہ الفاظ تو قرآن میں موجود نہیں۔مگر اللہ نے کہا کہ ۔آپ ص پر جو کچھ بھی اترتا ہے اسکی تبلیغ کریں۔اور نبی اکرم ص نے یہ کام کیا ۔ اور اسکی مثال بھی قرآن ہی میں‌موجود ہے ۔
اللہ نے کہا ۔ہم نے یہ قبلہ مقرر کیا تھا۔سورہ بقرہ۔آیت نمبر143
اب اس سلسلے میں میرا سوال قرآن کے دعوداروں سے یہ کہ اللہ کا قبلہ مقرر کرنا قرآن سے ثابت کر دیںِ
اور رہا ناسخ و منسوخ‌کا معاملہ تو اس کے لیے بھی قرآن ہی سے آیت پیش ہے۔
سورہ بقرہ آیت نمبر 106
اللہ نے کہا۔"ہم اس وقت تک کوئی آیت منسوخ نہیں‌کرتے جب تک کہ اس جیسی یا اس سے بھترکوئی آیت نہ لے آیں۔"
اب بتائیں آپ اس میں‌سے کس کس آیت سے واسطہ رکھنا چاہتے ہیں‌اور کس کس سے نہٰیں‌۔
 
ابو کاشان

محفلین
اس دھاگے سے وابستہ کتنے لوگ علمِ دین میں کمال رکھتے ہیں؟ کوئی عالمِ دین بھی ہے؟
کتنوں نے درسِ نظامی ہی کی تعلیم لی ہے۔

اب شاباش جلدی سے نزدیکی ہسپتال جاؤ اور وہاں جا کر آپریشن کرنے کی فرمائش کر دو، کئی آپریشنوں کو ہوتے دیکھا ہے نا۔ کئی کے بارے میں پڑھا بھی ہوگا۔ کر لو گے نا؟
ضرور بالضرور جو درگت بنے آ کر بتا دینا۔

ان مسائل کے بارے میں اتنی ہی جستجو ہے تو کسی جامعہ میں کسی مستند عالمِ دین سے کیوں نہیں پوچھتے؟
کبھی اپنی بھی اصلاح کی ہے جو دوسروں کو صراطِ مستقیم دکھا رہے ہو آپ لوگ؟

موضوع پھر بحث در بحث پھر الزام تراشی پھر کفر و الحاد کے فتوے پھر ایک بڑا سا تالا۔
یہی ہوتا آیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا۔ نام اور شخصیتیں بدلتی رہتی ہیں پر وطیرہ نہیں بدلتا۔ اس طرح اسلام پھیلنا ہوتا ہو ساری دنیا ہی مسلمان ہو چکی ہوتی۔ ان مباحثوں ہی کی وجہ سے آج اسلام کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔ کرنا کرانا کچھ نہیں بس زبانی جمع خرچ۔

بحث مباحثہ چھوڑو کوئی تعمیری/ تخلیقی کام کرو۔
 
میرے لیے یہی (سرخ رنگ میں) جملہ کافی ہے ، باقی اگلہ جملہ آپ خود غور سے پڑھ لیں ۔۔۔۔ اور آخری دو سطریں اور پہلی سطر کا جواب دینا میں پسند نہیں کروں گا کہ جس تہذیب کا آپ ذکر کر رہے ہے تھے وہ اس میں ناپید ہے ۔۔

اس سلسلے میں ایک نظر سورۃ حج کی آیت 52 پر بھی ضرور ڈالیے گا کہ اللہ رب العزت کیا منسوخ کرتا ہے اور کیوں کرتا ہے ۔۔ ترجمے کے علاوہ عربی پر بھی نظر رکھیے گا ۔۔۔

باقی رہی روایات کی بات تو ، بس اتنا کیجیے کہ "واقعہ قرطاس" والی روایت کو صحیح ثابت کر دیں اور یہ بھی بتا دیں کہ اہل تشیع اس روایت کے سہارے جو تبرا کرتے ہیں اس کا کیا جواب ہے آپ کے پاس ۔۔

وسلام
 
طالوت

محفلین
اس دھاگے سے وابستہ کتنے لوگ علمِ دین میں کمال رکھتے ہیں؟ کوئی عالمِ دین بھی ہے؟
کتنوں نے درسِ نظامی ہی کی تعلیم لی ہے۔

اب شاباش جلدی سے نزدیکی ہسپتال جاؤ اور وہاں جا کر آپریشن کرنے کی فرمائش کر دو، کئی آپریشنوں کو ہوتے دیکھا ہے نا۔ کئی کے بارے میں پڑھا بھی ہوگا۔ کر لو گے نا؟
ضرور بالضرور جو درگت بنے آ کر بتا دینا۔

ان مسائل کے بارے میں اتنی ہی جستجو ہے تو کسی جامعہ میں کسی مستند عالمِ دین سے کیوں نہیں پوچھتے؟
کبھی اپنی بھی اصلاح کی ہے جو دوسروں کو صراطِ مستقیم دکھا رہے ہو آپ لوگ؟

موضوع پھر بحث در بحث پھر الزام تراشی پھر کفر و الحاد کے فتوے پھر ایک بڑا سا تالا۔
یہی ہوتا آیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا۔ نام اور شخصیتیں بدلتی رہتی ہیں پر وطیرہ نہیں بدلتا۔ اس طرح اسلام پھیلنا ہوتا ہو ساری دنیا ہی مسلمان ہو چکی ہوتی۔ ان مباحثوں ہی کی وجہ سے آج اسلام کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔ کرنا کرانا کچھ نہیں بس زبانی جمع خرچ۔

بحث مباحثہ چھوڑو کوئی تعمیری/ تخلیقی کام کرو۔
اس بات میں وزن ہے ۔۔۔۔
باقی باتیں پھر کبھی سہی ;)
وسلام
 
asim10

محفلین
السلام علیکم
طالوت صاحب جب میں‌نے آپ کی پہلی پوسٹ دیکھی تو سوچا چلو کسی نے تو ہمت کی بات کرنے کی۔پر آپ نے بھی وہی کام کیا جو آج کل کے سفید پوش لوگ کرتے ہیں۔یعنی اب بات تو شروع کر لی جان چھڑانا مشکل نظر آیا تو ساتھ ہی یہ کہنا شروع کر دیا کہ میں‌آپ کی کسی بات کا جواب دینا مناسب نہیں‌سمجھتا۔ذرا اپنا کہا ہو یہ جملہ دیکھیں۔
میرے لیے یہی (سرخ رنگ میں) جملہ کافی ہے ، باقی اگلہ جملہ آپ خود غور سے پڑھ لیں ۔۔۔۔ اور آخری دو سطریں اور پہلی سطر کا جواب دینا میں پسند نہیں کروں گا کہ جس تہذیب کا آپ ذکر کر رہے ہے تھے وہ اس میں ناپید ہے ۔۔
اب یہی دیکھ لیں کہ میرئ کہی ہوئی باتوں‌میں‌سے صرف وہ جملہ آپ کے لیے کافی ہے جو آپ کی مرضی کا ہے۔باقی تمام گفتگو سے آپ نے کتنے اچھے طریقے سے جان چھڑا لی ہے۔یہ بات تو اللہ اہل باطل کے لیے قرآن میں‌کہی ہے۔کہ جہاں اپنی مرضی کی بات نظر آئی اسے قبول کر لیا،اور باقی کو رد کر دیا۔
سورہ بقرہ آیت نمبر 85
ثُمَّ أَنتُمۡ هَ۔ٰۤؤُلَآءِ تَقۡتُلُونَ أَنفُسَكُمۡ وَتُخۡرِجُونَ فَرِيقََا مِّنكُم مِّن دِيَ۔ٰرِهِمۡ تَظَ۔ٰهَرُونَ عَلَيۡهِم بِٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِ وَإِن يَأۡتُوكُمۡ أُسَ۔ٰرَیٰ تُفَ۔ٰدُوهُمۡ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيۡڪُمۡ إِخۡرَاجُهُمۡۚ أَفَتُؤۡمِنُونَ بِبَعۡضِ ٱلۡكِتَ۔ٰبِ وَتَكۡفُرُونَ بِبَعۡضِِۚ فَمَا جَزَآءُ مَن يَفۡعَلُ ذَٰلِكَ مِنڪُمۡ إِلَّا خِزۡیُُ فِی ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۖ وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَ۔ٰمَةِ يُرَدُّونَ إِلَیٰۤ أَشَدِّ ٱلۡعَذَابِۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَ۔ٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ﴿٨٥﴾
میرا خیال ہے کہ آپ نے مجھے عربی پر نظر رکھنے کی ہدایت کہ تھی تو آپ ضرور عربی سے واقفیت رکھتے ہوں‌گے۔اس لیے اس ترجمہ نہیں‌لکھ رہا۔ اور اگر سرخ رنگ پر آپ بھی توجہ دیں‌تو اچھا ہو گا۔شاید اصلاح نفس کا کچھ پہلو نکل آئے۔
اور میں‌نے صرف سرخ رنگ والا جملہ نہیں‌لکھا تھا اسکی مثال بھی دی تھی اور وہ بھی قرآن سے ۔میری نہیں‌تو کم از کم قرآن کی بات کا جواب ہی دے دیتے۔
اور رہی بات تہذیب سے بات کرنے کی تو آغاز آپ کی طرف سے ہوا۔لیکن میں‌نے پھر بھی اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں‌چھوڑا۔آپ کا یہ الزام بھی آپکی بدحواسی کا ثبوت ہے۔
اور ناسخ و منسوخ کے سلسلے میں‌بھی آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔بلکہ مجھے ہی الٹا ایک آیت پیش کردی۔
اس سلسلے میں ایک نظر سورۃ حج کی آیت 52 پر بھی ضرور ڈالیے گا کہ اللہ رب العزت کیا منسوخ کرتا ہے اور کیوں کرتا ہے ۔۔ ترجمے کے علاوہ عربی پر بھی نظر رکھیے گا ۔۔۔
اگر تھوڑا سا وقت نکال کر صرف اسکا ترجمہ ہی پیش کر دیں تو اچھا ہو گا۔کم از کم مجھ بھی اور دوسروں‌کی بھی پتا چل سکے کہ ناسخ و منسوخ سے اس آیت کا کیا تعلق بنتا۔ہے۔
باقی رہی روایات کی بات تو
بھائی روایت پر میں‌نے کہا کوئی بات کی آپ کو اس لفظ سے اتنا ڈر کیوں‌ لگتا ہے۔

،
بس اتنا کیجیے کہ "واقعہ قرطاس" والی روایت کو صحیح ثابت کر دیں
اسے کس طرخ سے صحیح ثابت کرنا ہے ذرا اس کی وضاحت بھی کر دیںِ
اور یہ بھی بتا دیں کہ اہل تشیع اس روایت کے سہارے جو تبرا کرتے ہیں اس کا کیا جواب ہے آپ کے پاس ۔۔

شیعہ اس پر جو اعتراض کرتے ہیں‌وہ بھی بتا دیں‌تو کچھ کہ سکوں‌گا۔انشاءاللہ
 
asim10

محفلین
اس دھاگے سے وابستہ کتنے لوگ علمِ دین میں کمال رکھتے ہیں؟ کوئی عالمِ دین بھی ہے؟
کتنوں نے درسِ نظامی ہی کی تعلیم لی ہے۔

اب شاباش جلدی سے نزدیکی ہسپتال جاؤ اور وہاں جا کر آپریشن کرنے کی فرمائش کر دو، کئی آپریشنوں کو ہوتے دیکھا ہے نا۔ کئی کے بارے میں پڑھا بھی ہوگا۔ کر لو گے نا؟
ضرور بالضرور جو درگت بنے آ کر بتا دینا۔

ان مسائل کے بارے میں اتنی ہی جستجو ہے تو کسی جامعہ میں کسی مستند عالمِ دین سے کیوں نہیں پوچھتے؟
کبھی اپنی بھی اصلاح کی ہے جو دوسروں کو صراطِ مستقیم دکھا رہے ہو آپ لوگ؟

موضوع پھر بحث در بحث پھر الزام تراشی پھر کفر و الحاد کے فتوے پھر ایک بڑا سا تالا۔
یہی ہوتا آیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا۔ نام اور شخصیتیں بدلتی رہتی ہیں پر وطیرہ نہیں بدلتا۔ اس طرح اسلام پھیلنا ہوتا ہو ساری دنیا ہی مسلمان ہو چکی ہوتی۔ ان مباحثوں ہی کی وجہ سے آج اسلام کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔ کرنا کرانا کچھ نہیں بس زبانی جمع خرچ۔

بحث مباحثہ چھوڑو کوئی تعمیری/ تخلیقی کام کرو۔
اللہ کا حکم امر بلمعروف اور نہی عن المنکر کا ہے ۔اس کے لیے کسی مدرسے کی سند کی ضرورت نہیںِ۔اور آپ فرماتے ہیں‌کے کوئی تعمیری کام کرو۔بھائی اپنے کسی بھائی کی غلطی کی اصلاح کرنے سے اچھا اگر کوئی کام ہو تو بتا دیں۔
اور نبی اکرم ص نے فرمایا کہ اگر مجھ سے ایک بات بھی تم کو پہنچے تو اکی تبلیغ کرو۔اور اسکے لیے بھی کسی مدرسے کی سند کی ضرورت نہیں‌۔ہے۔
 
طالوت

محفلین
بھئی عاصم ، میں نے بارہا کہا کہ جو کچھ فاروق کہہ چکے وہی میرا بیان بھی ہے ، اور اپنے بیان کے متعلق تحفظات کا اظہار بھی میں کر چکا تھا ، مگر آپ مان کے ہی نہ دئیے ۔۔۔۔
اب دیکھیں نا میرے حواس مختل ، آنکھیں اوپر کو چڑھی ہوئی ، اور شدید لاچاری کی کیفیت سے گزر رہا ہوں !

آپ تو ایک مراسلے کے بعد ہی مجھے آیتوں کا کافر قرار دے رہے ہیں ، مزید گفتگو میں تو آپ ۔۔۔۔۔۔
اب آپ ایسا کریں کوئی اور بندہ ڈھونڈیں یا کوئی اور موضوع !
سمجھ رہے ہیں نا :)

اور رہی بات روایت کی تو یہاں روایتیں ہی موضوع ہیں کیونکہ عنوان ہے "قران کی آڑ میں حدیث کا انکار" ۔۔۔ اور اگر آپ واقعہ قرطاس کی روایات اور اس پر اعتراضات کو نہیں جانتے تو میرے بھائی پہلے روایتوں کا مطالعہ کریں ان پر اعتراضات و جوابات پڑھیں پھر مناسب رہے گا کہ اس پر بات کریں ۔۔۔۔۔۔۔ (اور یہ تو ایک مثال پیش کی ہے کئی ایک اور تھیں مگر ۔۔۔۔۔۔)

یعنی دوسرے معنوں میں اب میں نے مکمل طور پر جان چھڑا لی !
وسلام
 
asim10

محفلین
بھئی عاصم ، میں نے بارہا کہا کہ جو کچھ فاروق کہہ چکے وہی میرا بیان بھی ہے ، اور اپنے بیان کے متعلق تحفظات کا اظہار بھی میں کر چکا تھا ، مگر آپ مان کے ہی نہ دئیے ۔۔۔۔
اب اگر آپ یہ چاہتے ہیں‌کہ میں پچھلے تمام صفحات کا مطالعہ کروں تو اتنا وقت آج کل میرے لیے نکالنا مشکل ہے ۔اور آپ فاروق کے پیچھے کیوں‌لگے ہیں کیا اللہ نے آپ کو عقل نہیں‌دی۔عجیب بات ہے اعتراض آپ کر رہے ہیں‌جواب فاروق کئے پاس ہے۔
ا
ب دیکھیں نا میرے حواس مختل ، آنکھیں اوپر کو چڑھی ہوئی ، اور شدید لاچاری کی کیفیت سے گزر رہا ہوں !
بھائی حواس باختہ کاصرف یہ مطلب نہیں جو آپ نے پیش کیا۔بلکہ کسی کے سامنے لاجواب ہو جانا اور پھر تکرار و ضد کرنا کسی کے حواس باختہ ہونے کی نشانی ہے۔
آ
پ تو ایک مراسلے کے بعد ہی مجھے آیتوں کا کافر قرار دے رہے ہیں ،
بدحواسی کی مثال۔کافر دینا تو دور کی بات آپ سے تو ابھی تک بات ہی نہیں‌ہوئی۔پتا نہیں‌آپ نے یہ لفظ میری کس تحریر سے اخذ کر لیے۔

اب آپ ایسا کریں کوئی اور بندہ ڈھونڈیں یا کوئی اور موضوع !
بھائی نہ تو میرا آپ سے کوئی جھگڑا ہے اور نہ میں‌آپ پر کوئی اعتراض کر رہا ہوںِ۔میں‌موضوع پر گفتگو شروع کی تھی کہ آپ نے خود ہی مجھ پر سوال کر دئے۔
۔
اور اگر آپ واقعہ قرطاس کی روایات اور اس پر اعتراضات کو نہیں جانتے تو میرے بھائی پہلے روایتوں کا مطالعہ کریں ان پر اعتراضات و جوابات پڑھیں پھر مناسب رہے گا کہ اس پر بات کریں ۔۔۔۔۔۔۔
اس جملے سے صاف پتہ چلتا ہے کہ آپ نے صرف سرسری طور پر کہیں‌سے کچھ سن رکھا ہے ورنہ آپ یا تو مجھے وہ اعتراض بتاتےیاکوئی معقول حوالہ دیتے یاکسی کتاب کا نام ہی بتا دیتے۔کہ میں‌جان سکوں‌کہ آخر شیعہ کا اس پر اعتراض کیا ہے اور آپ کو یہ اعتراض پسند کیوں‌ہے ۔
(اور یہ تو ایک مثال پیش کی ہے کئی ایک اور تھیں مگر ۔۔۔۔۔۔)
بھائی اگر یہاں‌بات کرتے ہوئے آپ کو ڈر لگتا ہے تو کوئی ایسا فورم بتا دیں جہاں آپ کم از کم کھل کر بات تو کر سکیں۔آپ مثال پیش کریں پھر ہی کچھ کہ سکتا ہوں‌۔آپ کی ہوئی کچھ باتوں‌کا جواب تو میں قرآن کی رو سے دے چکا ہوں‌انشاءاللہ باقی کا بھی دے دوں‌گا۔

یعنی دوسرے معنوں میں اب میں نے مکمل طور پر جان چھڑا لی !
جب میں‌نے بات شروع کی تھی مجھے اسی وقت اس بات کا علم تھا کہ آپ کہیں‌نہ کہیں‌جان تو ضرور چھڑائیں‌گے مگر اتنی جلدی اس کا علم نہیں‌تھا۔
اور میں‌نے ایک سوال کیا تھا۔کہ قرآن سے وہ آیت دیکھا دیں جہاں‌اللہ نے بیت المقدس کو قبلہ مقرر کیا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ نبیل بھائی۔

اور بات بحث سے بڑھ کر ایک دوسرے کی ذات پر آ گئی ہے۔ اس لیے فی الحال تو یہ دھاگہ مقفل کرتا ہوں۔

کسی کو کچھ کہنا ہے تو مجھے ذاتی پیغام میں پوچھ / کہہ سکتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top