قرآن کے اردو ترجمے کی پروف ریڈنگ کے لئے مدد درکار ہے۔

1 تا 9 - فاروق اور رعنا - مکمل
10 واں‌پارہ - اعجاز صاحب۔ مکمل
11 واں‌پارہ۔ شمشاد صاحب -
12 واں‌پارہ - اعجاز صاحب۔ مکمل
13 واں‌پارہ۔ شمشاد صاحب - مکمل
14 واں پارہ - فاروق اور رعنا - مکمل
15 واں‌پارہ - اعجاز صاحب - مکمل
16 واں پارہ - شمشاد صاحب - مکمل
17 واں پارہ - فاروق و رعنا۔ مکمل
18 واں پارہ - شمشاد - مکمل
19 واں پارہ - شمشاد - مکمل
20 واں پارہ - فاتح صاحب
21 واں پارہ - شمشاد - مکمل
22 واں پارہ - فاروق اور رعنا۔ مکمل
23 واں پارہ - فاروق اور رعنا۔ مکمل
24 واں پارہ - شمشاد - مکمل
25 واں پارہ - شمشاد - مکمل
26 واں پارہ - شمشاد - مکمل
27 واں پارہ - شمشاد - مکمل
28 واں پارہ - اعجاز اختر صاحب - مکمل
29 واں پارہ - فاروق و رعنا - مکمل
30 واں پارہ - اعجاز اختر صاحب - مکمل

11، 20 ویں پارے رہتے ہیں۔

الحمد للہ 29 واں بھی مکمل ہو گیا۔ شمشاد آپ 11واں لے کر محب کا ہاتھ بتا دیجئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ محب کو انٹرنیٹ کی وجہ سے کچھ دشواری ہے۔ فاتح صاحب 20 واں کررہے ہیں۔ فاتح صاحب، اگر آپ کے پاس گرافکس والا قرآن مشکل سے ڈسپلے ہوتا ہو یا کوئی بھی دشواری ہو تو بتا دیجئے۔ میں 20 واں پارہ کل ختم کرنے کی انشاءاللہ کوشش کروں گا۔
آپ سب بھائیوں کا ذاتی شکریہ اور اللہ تعالی آپ کو اس کار خیر کی جزا دے۔

اس کے بعد ہم سب مل کے انشاء اللہ اعجاز صاحب کی مدد کریں گے تفہیم القران کہ پروف ریڈنگ کرنے میں۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
الحمد لللہ کام تو مکمل ہو گیا۔ فاروق ہی اب دوسری ترکیب بتائیں گے کہ کس طرح اپ لوڈ کیا جائے۔
 

فاتح

لائبریرین
میں نے دوسرا مرر بھی بنا دیا تھا۔ یہ مرر یہاں ہے۔
http://www.openburhan.net/share/

آپ 11واں پارہ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

میں نے پہلے سرور والوں کو ری بوٹ کرنے کے لئے کہا ہے۔

شکریہ۔

فاروق صاحب!
میں نے بیسواں پارہ اس مرر پر بھی رکھ دیا ہے۔ اصل فائل کے نام کے آخر میں (B) کا اضافہ کر کے۔
http://www.openburhan.net/share/Para_20(B).txt
 
بہت شکریہ فاتح صاحب۔ میں نے اس کو ڈاون لوڈ کرلیا ہے۔ اور اس کی اوپن آفس فائل بھی یہاں اپ لوڈ کردی ہے۔

اللہ تعالی آپ کو اس کی جزا دیں۔
والسلام۔
 
میں نے 11واں پارہ بھی مکمل کرکے دونوں مرر پر اپ لوڈ کردیا ہے۔ اگر شمشاد آپ نے کچھ کام کیا ہے تو بھائی میرا اجر بھی آپ کو پہنچے۔

قرآن آسان تحریک کا ترجمہ مکمل ہوگیا ہے، اس کو کل میں انشاءاللہ اوپن برہان میں شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔


ان تمام لوگوں نے جنہوں نے اس کام میں ہاتھ بٹایا۔ ان سب کو اللہ اس کا اجر عطا فرمائیں۔ یہ تمام کام صرف قرآن کی تعلیم کے لئے ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو اس کتاب کو مکمل طور پر پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

والسلام۔
 
میں حسب معمول کچھ لیٹ ہوگیا ایک دو دفعہ میں نے کوشش کی مگر نیٹ‌ نے وفا نہ کی ، مجھے افسوس ہے کہ میں اس کار خیر میں اپنا حصہ نہ ڈال سکا۔

فاروق اگر ان فائلوں کی کلر کوڈنگ کرنی ہے تو وہ شروع کر لیتے ہیں تاکہ اس کا فائدہ بھی پہنچ سکے۔ اس کے علاوہ قرآن فہمی کا کوئی اور پراجیکٹ شروع کر لیں تاکہ اس جذبے کو رمضان میں زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاسکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوشی کی بات ہے فاروق بھائی کہ یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔
اللہ سے دعا ہے کہ سب کو اس کا اچھا اجر دے۔

سچ پوچھیں تو مجھے تو بہت مزہ آیا اس کام میں۔
 
محب، بہت ہی شکریہ اس تجویز کا کہ ایک اور پراجیکٹ شروع کیا جائے۔ اور یہ خیال بھی اچھا ہے کہ اس ترجمہ کی کلر کوڈنگ شروع کردی جائے۔

ہم ان تجاویز کو لکھ لیتے ہیں اور پھر آپس میں ووٹ کرلیتے ہیں کہ کونسا کام پہلے کریں۔

1۔ جناب اعجاز اختر اور مہوش کے پراجیکٹ 'تفہیم القرآن' کی پروف ریڈنگ میں مدد۔ (میری پہلی ترجیح)
2۔ قرآن کے الفاظ‌کی کلر کوڈنگ۔ اس سلسلے میں‌عرض‌ی ہے کہ 'اوپن برہان' پر قرآن کے الفاظ کا ایک ٹیبل بھی ہے۔ (میری دوسری ترجیح)

میری تجویز یہ ہے کہ ایک یا دو صاحبان اس کی کلر کوڈنگ شروع کریں۔ وہ اس طرح کی پورا قرآن 'اوپن برہان' سے جنریٹ کرلیں اور 'آسان قرآن تحریک' کے قرآن اور اس کے ترجمے کو دیکھتے ہوئے۔ عربی الفاظ اور اس کے مترادف معانی کے الفاظ کے درمیان صرف ایک انگریزی کا کیریکٹر ڈال دیں۔ بعد میں اس کو کسی پروگرام سے پڑھ کر الفاظ اور معانی والے جملے الگ الگ کرلیں۔ اور پھر اس سے دو رنگ کا قرآن ترتیب دیں۔ جن لوگوں کے پاس اس کام کے لئے وقت ہے تو وہ یہاں‌بتا سکتے ہیں کے ان کے پاس کتنا وقت ہے۔ آسان قرآن تحریک کا قرآن بازار میں عام مل جاتا ہے قیمت 300 روپے کے لگ بھگ ہے۔ جو لوگ پاکستان میں ہیں اور انٹرنیت کا کنکشن مناسب نہیں وہ آف لائین بھی یہ کام کرسکتے ہیں۔ جن اصحاب کے پاس کچھ وقت ہے وہ اس پراجیکٹ پر کام کرسکتے ہیں۔


آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا۔
والسلام
 
قرآن آسان تحریک کا ترجمہ بھی اب http://www.openburhan.net/ پر دستیاب ہے اور مکمل ویب سائٹ مع تمام سورس کوڈ اور ڈاٹابیس کے تمام ڈاٹا کے ساتھ یہیں سے ڈاون لوڈ‌بھی کی جاسکتی ہے۔

اوپن برہان کا مقصد تھا کہ قرآن کو قرآن کی مدد سے سمجھا جاسکے۔ اس مقصد کے لئے قرآن کے تقریباَ ہر لفظ اوپن برہان پر انڈیکس ہے،اس طرح کسی بھی لفظ کو قرآن کی کس کس آیت میں استعمال کیا گیا ہے، یہ دیکھا جاسکتا ہے اور پھر قرآن کی ہر آیت کا 21 مترجمین کی سمجھ سے استفادہ ایک ہی جگہ ممکن ہو۔

مزید یہ کہ قرآن کے ہر لفظ کو ایک انگریزی قاموس سے بھی منسلک کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ معنوں کو سمجھا جاسکے۔ امید ہے کہ قرآن آسان تحریک کے ترجمہ کا اضافہ اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوگا۔

جن اصحاب نے اس ترجمے کی پروف ریڈنگ میں مدد کی ہے، ان میں سے جو اصحاب یہ پسند فرمائیں کہ ان کا نام Acknowledgement سیکشن میں درج ہو تو براہ کرم مجھے اپنا مکمل نام اور اپنی ویب سائٹ کا ایڈریس ذپ کردیں تاکہ میں ان کا نام شامل کرسکوں۔

والسلام۔
 
چلیں فاروق ترجیح نمبر ایک کو پہلے دیکھ لیتے ہیں کہ وہ زیادہ لمبا کام ہے کلر کوڈنگ اتنا مشکل اور طویل کام نہ ہوگا۔

تفہیم القرآن جو وکی پر ہے اس کی فارمیٹنگ پر میں نے کچھ کام شروع کیا بھی ہے اسے ہی آگے بڑھا لیتا ہوں۔
 
Top