قرآن آسان تحریک کا ترجمہ بھی اب
http://www.openburhan.net/ پر دستیاب ہے اور مکمل ویب سائٹ مع تمام سورس کوڈ اور ڈاٹابیس کے تمام ڈاٹا کے ساتھ یہیں سے ڈاون لوڈبھی کی جاسکتی ہے۔
اوپن برہان کا مقصد تھا کہ قرآن کو قرآن کی مدد سے سمجھا جاسکے۔ اس مقصد کے لئے قرآن کے تقریباَ ہر لفظ اوپن برہان پر انڈیکس ہے،اس طرح کسی بھی لفظ کو قرآن کی کس کس آیت میں استعمال کیا گیا ہے، یہ دیکھا جاسکتا ہے اور پھر قرآن کی ہر آیت کا 21 مترجمین کی سمجھ سے استفادہ ایک ہی جگہ ممکن ہو۔
مزید یہ کہ قرآن کے ہر لفظ کو ایک انگریزی قاموس سے بھی منسلک کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ معنوں کو سمجھا جاسکے۔ امید ہے کہ قرآن آسان تحریک کے ترجمہ کا اضافہ اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوگا۔
جن اصحاب نے اس ترجمے کی پروف ریڈنگ میں مدد کی ہے، ان میں سے جو اصحاب یہ پسند فرمائیں کہ ان کا نام Acknowledgement سیکشن میں درج ہو تو براہ کرم مجھے اپنا مکمل نام اور اپنی ویب سائٹ کا ایڈریس ذپ کردیں تاکہ میں ان کا نام شامل کرسکوں۔
والسلام۔