قرارداد برائے سالِ نو ۔۔۔۔ New Year Resolution

عبد الرحمن

لائبریرین
ابھی سے ڈر گئے تو پھر آپ شاعر کیسے بنیں گے۔ :confused:

شاعر بننے کے لئے آپ کو خوف سے جان چھڑانی ہوگی اور خود کو انڈے ٹماٹر پروف بنانا ہوگا۔ :) :p
خوف والی بات تو سمجھ آرہی ہے۔ مگر سارے بڑے شعراء انڈے ٹماٹر کھاتے ہوئے ہی اس مقام تک پہنچتے ہیں؟ :unsure:
 
محمداحمد

جی بالکل تمام بڑے شعراء انڈے ٹماٹر شوق سے کھاتے رہے ہیں× یہ الگ بات کہ ان کے بڑے شاعر ہونے میں اُن کی خوش خوراکی کا کوئی دخل نہیں ہے۔ :) :)

× کھانے کا انداز البتہ وہ نہیں ہوتا جو آپ سمجھ رہے ہیں۔ :) :)
 
یااللہ! آپ کا شکر ہے۔ :):):)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا
جیون کا اک اور سنہرا سال گیا

ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے کہ ہم نے یہ سلسلہ شروع کیا تھا اور احباب نے بڑی دل جمعی کے ساتھ اور ہماری دل جوئی کی خاطر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیا تھا۔ اب یہ پوسٹ ایک اور جنوری میں لکھی جا رہی ہے۔

شکر ہے کہ ہم نے کوئی باقاعدہ قرارداد نہیں پاس کی تھی ورنہ اس پوسٹ میں اپنی صفائیاں پیش کر رہے ہوتے۔

بہرکیف، سوچا کہ پوچھ لیا جائے کہ اس سال کون کون سے محفلین خود سے عہد و پیمان باندھنے کے درپے ہیں؟
ویسے تو خیر میں کافی تاخیر سے آیا ہوں لیکن کیا ابھی بھی اجازت ہے محمداحمد بھائی
 
bilal260

محفلین
سر جی معزرت سے محمداحمد قرارداد سے کیا مراد لیا جا سکتا ہے۔تھوڑی سے تفصیل چاہئے۔میری اردو قدرے کمزور ہے۔میں سمجھا نہیں۔معلومات میں اضافہ کر دیں نہیں تو گوگل پر جا کر سر کھپائی کرنی پڑےگی۔
I love Google.
 
:)

جن لوگوں کی اردو کمزور ہے اُن کے لئے ہم نے انگریزی میں New Year Resolution بھی لکھ دیا تھا۔ :)

عمومی معنوں میں قرارداد سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ مستقبل کے لئے پہلے سے کوئی بات ٹھہرا لی جائے۔ قرارداد برائے سالِ نو سے مراد یہ ہےکہ آنے والے سال کے لئے منصوبہ بندی کی جائے کہ اس سال ہم کیا کیا کریں گے یا ہمیں کیا کیا کرنا چاہیے۔
 
میری تو دوسال بعد شادی کہ پلاننگ ہے۔
پردیسیوں کو دوسال بعد ہی چھٹی ملتی ہے۔
کنوارے بندے کو کام بھی کیا ہے اپنی ایمان کی حفاظت کرنی چاہئے۔
ٹھیک ہے ایڈوانس پلاننگ۔
ایک ماہ بعد اچھا سا لیپ ٹاپ لینا ہے۔
شکریہ اللہ عزوجل آپ جنا ب محمداحمد صاحب اللہ عزوجل کا آپ پر کرم ہو ہر لمحہ دین و دنیا میں کامیاب و کامران کرے آمین۔
سوال کا جواب دینے کا شکریہ۔
آج ہی میں نئے سرے سے پلاننگ کرتا ہوں کہ اس سال میں مجھے کیا کیا حاصل کرنا ہے۔
 
ہماری دعا ہے کہ آپ کے نیک ارادے بحسن و خوبی پایہء تکمیل تک پہنچ جائیں۔
 
Top