قرانِ پاک کی ترتیب و تفہیم ۔۔۔۔ لڑی تبصرہ جات

نور وجدان

لائبریرین
بہت خوبصورت ... اظہاریے ...بہترین انداز تخاطب ...خوبصورت پیرائے میں تبادلہ سوچ ...اور سب سے بڑھ کر ..موضوع سخن .... اجازت ہے کچھ لب کشائی کی ... ؟

(یہ گفتگو شروع کہاں سے ہے اس کا ابتدایہ نظر نہیں آیا )

بُول کے لب آزاد ہیں ترے ۔۔۔! آپ کو اجازت کی کیا ضرورت ہے جناب ء عالی ۔۔۔ آپ کی دل کی صدا لفظ کی صورت ڈھل جائے تو اس سے ہم اپنی خوش نصیبی گردانیں گے ۔ شکریہ تبصرہ جات پر پسندیدگی کی رواں مہر ثبت کرنے کا۔۔ یہ لڑی اس گفتگو کا باعث ہے ۔۔ کچھ وقت بعد ہم کوشش کریں گے کہ تعطل کا انجماد ختم ہو اور اس لڑی کو رونق حاصل ہو ۔ انشاء اللہ
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/قرانِ-پاک-کی-ترتیب-و-تفہیم-۔۔۔۔-نور-سعدیہ-شیخ.84315/
 
اکمل زیدی

محفلین

لب تو کی آزادگی دکھوں یا سوچوں کی بندشیں دیکھوں....محفل آپ نے سجائی ہے اور خوب سجائی ہے تو اجازت تو بنتی ہے نا ..خوش نصیبی تو میری ہوئ نا جو ایسے جلا بخش دھاگے کا سرا ملا.
سب سے پہلے تو یہ بتائیں ...کے دیباچے کا مآخذ کیا ہے ... دوسرے یہ کے تفسیر کے لیے کہاں سے استفادہ کیا ہے ...کیونکے بہرحال قرآن کا معاملہ ہے لب کشائی آسان نہیں ...اور وہ بھی خاص کر "میری " ( باقی رہے آپ کے احساسات اور جذبات اور سوچ جن کی میں دل سے قدر کرتا ہوں...خدا آپ کو اس راہ آگہی و بصیرت میں مزید توفیقات عطا کرے) ...
 
میں لب کُشا نہیں۔۔
اور محوِ التجا ہوں
میں محفلِ حرم کے آداب جانتی ہوں۔۔

ایسی محافل میں لب کُشائی کی جُراءت و جسارت ہم کہاں کرسکیں ۔۔۔ کچھ عطاء سلیم سے ، کچھ کسب سے سُوچ نے خیال کا تابا بُنا اور دِل نے چاہا کہ اک محفل سجا لی جائی اپنوں کے درمیان ۔۔جہاں ہم مل کے قرانِ پاک کو سمجھ سکیں ، جہاں مل کے آیت ٰء دل کو حدیث ٰء دل بناسکیں ۔۔ جہاں ہم سب مل کے ایسی بات یا سوالات کا حل ڈھونڈ سکیں جو ہماری ارواح کو بے چین کیے دیتے ہیں جو ہمارے دل کو منور نہیں ہونے دے رہے کہ ہم ان کا جواب چاہتے آنکھ کی بینائی کم کرتے جاتے ہیں اور اپنی بصارت کو دُھندلانے سے بچانے کے لیے ہم اپنی سوچ کو لفظ کے تانے بانے سے ملاتے ہیں ۔۔

یوں کہنے کو بہت سی کتب ہوں گی مگر چونکہ جہاں سے مواد زیادہ لیا ہے دیباچے کا وہ تو اس کتاب سے لیا ہے ۔۔

کی کتاب مسلم لاء پر Muhammadan Law - D.F Mulla Muhammadan Jurisprudence - Abdur Rahim

تفیسیر کا ماخذ کیا بھی مختلف لنکس ہوں کہ ان سے دیکھ کے غور کرتے لکھتی گئی ہوں ۔۔جہاں کوتاہی ہے وہ میری غلطی اور جہاں اچھا ہے وہ اللہ کی راہ ہے ۔۔ بس یہی میرا ذریعہ ہے ۔۔

میری خوش نصیبی ہے کہ میرے لفظ اس قابل ہوئے کہ آپ کے لفظ بنتے دیکھتی ہوں ۔۔ یہ بھی رب سچے کی عطا ہے اور میرا سر جھکا ہے ۔۔ آپ نے جو کہنا ہے کھل کے کہیں ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
خدا آپ کی التجا کو گوہر مطلوب عنایت کرے...
صحیح بات کہی آپ نے۔۔۔ لب کشائی سے پہلے تو ...بندہ خدا سے التجا کرے زہن اور دل کشائی کی ....اور آپ کی تحریر ...آپ کے کشادہ ذہنی اور فہم و آگہی ...کا پتا دے رہی ہے ...محفل تو خوب سجا لی آپ نے ...آخر موضوع انتخاب ہی ..ایسا ہے ...
۔۔.۔ چلتے پھرتے ایک نظر ڈال کر کچھ کہنا مناسب نہیں لگتا ... انشا الله اپنا حصہ ضرور ڈالونگا...دعا گو ...
 
Top