قران میں قران کے متعلق آیات بتائیں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں، اس زمرے کا مقصد قران مجید سے متعلقہ عام معلومات کا تبادلہ کرنا اور اس کے مطالب بیان کرنا ہے۔ اس فورم کو موڈریٹ کیا جائے گا اور موضوع سے ہٹ کر کی جانے والی پوسٹس حذف کر دی جائیں گی۔

قران مجید میں متعدد بار خود اسے ایمان والوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے اور اس کی صداقت کی گواہی دی گئی ہے۔ آپ کو اس طرح کی جو آیات یاد ہوں، ان کا حوالہ یہاں پیش کریں۔
 

محبوب خان

محفلین
سُوۡرَةُ الشُّعَرَاء
وَإِنَّهُ ۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلۡعَ۔ٰلَمِينَ (١٩٢) نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلۡأَمِينُ (١٩٣) عَلَىٰ قَلۡبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُنذِرِينَ (١٩٤) بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ۬ مُّبِينٍ۬ (١٩٥) وَإِنَّهُ ۥ لَفِى زُبُرِ ٱلۡأَوَّلِينَ (١٩٦) أَوَلَمۡ يَكُن لَّهُمۡ ءَايَةً أَن يَعۡلَمَهُ ۥ عُلَمَ۔ٰٓؤُاْ بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ (١٩٧)

ترجمہ:

And lo! it is a revelation of the Lord of the Worlds, (192) Which the True Spirit hath brought down (193) Upon thy heart, that thou mayst be (one) of the warners, (194) In plain Arabic speech. (195) And lo! it is in the Scriptures of the men of old. (196) Is it not a token for them that the doctors of the Children of Israel know it? (197)

اردو ترجمہ:
اور یہ قرآن ہے اتارا ہوا پروردگار عالم کا (192)
لے کر اترا ہے اس کو فرشتہ معتبر (193)
تیرے دل پر کہ تو ہو ڈرسنا دینے والا (194)
کھلی عربی زبان میں (195)
اور یہ لکھاہے پہلوں کی کتابوں میں (196)
کیا ان کے واسطے نشانی نہیں یہ بات کہ اسکی خبر رکھتے ہیں پڑھے لکھے لوگ بنی اسرائیل کے (197)
 

نبیل

تکنیکی معاون
سورہ نمل کی ابتدائی آیات:

طس تِلْكَ آيَاتُ الْقُرْآنِ وَكِتَابٍ مُّبِينٍ [ayah]27:1 [/ayah]

طا، سین (حقیقی معنی اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)، یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں

هُدًى وَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ[ayah]27:2 [/ayah]

(جو) ہدایت ہے اور (ایسے) ایمان والوں کے لئے خوشخبری ہے

إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَكْثَرَ الَّذِي هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ [ayah]27:76[/ayah]

بیشک یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے وہ بیشتر چیزیں بیان کرتا ہے جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں


وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ [ayah]27:77[/ayah]

اور بیشک یہ ہدایت ہے اور مومنوں کے لئے رحمت ہے
 

ابوشامل

محفلین
[arabic]ہوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَہ بِالْہدَی وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْہرَہ عَلَی الدِّينِ كُلِّہ وَكَفَی بِاللَّہ شَہيدًا [/arabic][ayah]48:28[/ayah]
وہ اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اس کو پوری جنسِ دین پر غالب کر دے اور اس حقیقت پر اللہ کی گواہی کافی ہے۔
[arabic]
مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّہ وَالَّذِينَ مَعَہ أَشِدَّاء عَلَی الْكُفَّارِ رُحَمَاء بَيْنَہمْ تَرَاہمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّہ وَرِضْوَانًا سِيمَاہمْ فِي وُجُوہہم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُہمْ فِي التَّوْرَاۃ وَمَثَلُہمْ فِي الْإِنجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَہ فَآزَرَہ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَی عَلَی سُوقِہ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِہمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللَّہ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْہم مَّغْفِرَۃ وَأَجْرًا عَظِيمًا [/arabic][ayah]48:29[/ayah]
محمد اللہ کے رسول ہیں، اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت اور آپس میں رحیم ہیں۔ تم جب دیکھو گے انہیں رکوع وسجود، اور اللہ کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں مشغول پاؤ گے۔ سجود کے اثرات ان کے چہروں پر موجود ہیں جن سے وہ الگ پہنچانے جاتے ہیں۔ یہ ہے ان کی صفت توراۃ میں اور انجیل میں ان کی مثال یوں دی گئی ہے کہ گویا ایک کھیتی ہے جس ے پہلے کونپل نکالی، پھر اس کو تقویت دی، پھر وہ گدرائی، پھر اپنے تنے پر کھڑی ہو گئی۔ کاشت کرنے والوں کو وہ خوش کرتی ہے تاکہ کفار ان کے پھلنے پھولنے پر جلیں۔ اس گروہ کے لوگ جو ایمان لائے ہیں اورجنہوں نے نیک عمل کیے اللہ نے ان سے مغفرت اور بڑے اجر کا وعدہ فرمایا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
سورۂ نجم

فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّی عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلاَ الْحَيَاۃ الدُّنْيَا[ayah]53:29[/ayah]
جس شخص نے ہماری یاد سے منہ موڑ رکھا ہے اور وہ دنیا کی زندگی کے سوا کوئی اور خواہش نہیں رکھتا تو اُس پر دھیان نہ کر۔
ذَلِكَ مَبْلَغُہم مِّنَ الْعِلْمِ إِنَّ رَبَّكَ ہوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِہ وَہوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اہتَدَی [ayah]53:30[/ayah]
ان کے علم کی انتہا صرف یہاں تک ہی ہے۔ تیرا پروردگار خوب جانتا ہے اُس شخص کو جو اللہ کی راہ سے بھٹک چکا ہے اور اُس شخص کو جو راہِ راست پر چلا۔
 
دوستو بہت ہی اچھی کاوش ہے۔ قرآن کو سمجھنا ایک مسلمان کے لئے مشکل نہیں ہے۔ بہت سے اچھے ترجمے موجود ہیں اور متن بہت ہی آسان ہے۔

قرآن کو سمجھنے اور نصیحت کے لئے آسان بنایا، اس کی گواہی اللہ تعالی نے چار مرتبہ سورۃ القمر میں دی۔

[ayah]54:17[/ayah] [arabic]وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ [/arabic]
اور بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کر دیا ہے تو کیا کوئی نصیحت قبول کرنے والا ہے

یہی آیت چار مرتبہ دہرائی گئی
[ayah]54:22[/ayah]
[ayah]54:32[/ayah]
[ayah]54:40[/ayah]

نوٹ : اس ایڈیٹر میں آیات کالنک اور عربی کا درست متن دکھانے کے بٹن اوپر ہیں۔ ان سے استفادہ حاصل کیجئے۔
 

محبوب خان

محفلین
سُوۡرَةُ الحِجر

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَ۔ٰكَ سَبۡعً۬ا مِّنَ ٱلۡمَثَانِى وَٱلۡقُرۡءَانَ ٱلۡعَظِيَ (٨٧)

انگریزی ترجمہ:Al-Hijr
We have given thee seven of the oft-repeated (verses) and the great Qur'an. 87

اردوترجمہ:
اور ہم نے تجھے سات بار بار دہرائی جانے والی ( آیایتیں ) اور قرآن عظیم دیا ہے۔ 87
 
ان بار بار دہرائی جانے والی سات آیات سے مراد سورۃ فاتحہ ہے جو ہر رکعت میں دہرائی جاتی ہے اور ایک بہترین اور مکمل دعا ہے۔
 
قرآن پر غور و فکر کرنے کا حکم، آپ قرآن میں ایک فرد کے لئے اصول، ایک قوم کے لئے اصول اور اقوام تک کے لئے اصول پائیں گے۔ قرآن میں اختلاف نہیں ہے۔ اس کو پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ لکھنے والے کی نظر ہر لفظ پر بیک وقت ہے۔ الفاظ کا چناؤ بہت ہی قانونی ہے اور بہترین ہے ، اس کے باوجود زبان بہت ہی آسان ہے کہ بات بہت ہی آسانی سے سمجھ میں آتی ہے۔ آیات میں جملے باوجود اختصار کے جامع ہیں۔ کسی آیت کو ایک عام انسان کی نظر سے دیکھیں تو بھی درست ہے اور اگر بہت ہی گہرائی میں جاکر کسی فلسفیانہ یا جدید نظریات کے نکتہ نگاہ سے دیکھیں تو بھی بیان درست ہی رہتا ہے۔

[ayah]4:82[/ayah] [arabic]أَفَلاَ يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ اللّهِ لَوَجَدُواْ فِيهِ اخْتِلاَفًا كَثِيرًا [/arabic]
تو کیا وہ قرآن میں غور و فکر نہیں کرتے، اور اگر یہ (قرآن) غیرِ خدا کی طرف سے (آیا) ہوتا تو یہ لوگ اس میں بہت سا اختلاف پاتے
 
[ayah]5:101[/ayah] [arabic]يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَسْأَلُواْ عَنْ أَشْيَاءَ إِن تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ وَإِن تَسْأَلُواْ عَنْهَا حِينَ يُنَزَّلُ الْقُرْآنُ تُبْدَ لَكُمْ عَفَا اللّهُ عَنْهَا وَاللّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ[/arabic]
اے ایمان والو! تم ایسی چیزوں کی نسبت سوال مت کیا کرو (جن پر قرآن خاموش ہو) کہ اگر وہ تمہارے لئے ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں مشقت میں ڈال دیں (اور تمہیں بری لگیں)، اور اگر تم ان کے بارے میں اس وقت سوال کرو گے جبکہ قرآن نازل کیا جا رہا ہے تو وہ تم پر (نزولِ حکم کے ذریعے ظاہر (یعنی متعیّن) کر دی جائیں گی (جس سے تمہاری صواب دید ختم ہو جائے گی اور تم ایک ہی حکم کے پابند ہو جاؤ گے)۔ اللہ نے ان (باتوں اور سوالوں) سے (اب تک) درگزر فرمایا ہے، اور اللہ بڑا بخشنے والا بردبار ہے
 
[ayah]7:204[/ayah] [arabic]وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُواْ لَهُ وَأَنصِتُواْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ [/arabic]
اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے
 
[ayah]10:37[/ayah] [arabic]وَمَا كَانَ هَ۔ذَا الْقُرْآنُ أَن يُفْتَرَى مِن دُونِ اللّهِ وَلَ۔كِن تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ الْكِتَابِ لاَ رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ[/arabic]
اور نہیں ہے یہ قرآن ایسا کہ گھڑلیا جائے (اپنی طرف سے) بغیر اللہ (کی وحی) کے بلکہ (یہ تو) تصدیق ہے اُس کی جو اُس سے پہلے آچُکا ہے اور تفصیل ہے الکتاب کی، نہیں کوئی شک اس میں یہ رب العالمین کی طرف سے ہے۔
 

محبوب خان

محفلین
سورۃ حم السجدہ - Prostration
مکی سورۃ
[ARABIC][/ARABIC]
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَ۔ٰنِ ٱلرَّحِيمِ

حمٓ (١) تَنزِيلٌ۬ مِّنَ ٱلرَّحۡمَ۔ٰنِ ٱلرَّحِيمِ (٢) كِتَ۔ٰبٌ۬ فُصِّلَتۡ ءَايَ۔ٰتُهُ ۥ قُرۡءَانًا عَرَبِيًّ۬ا لِّقَوۡمٍ۬ يَعۡلَمُونَ (٣) بَشِيرً۬ا وَنَذِيرً۬ا فَأَعۡرَضَ أَڪۡثَرُهُمۡ فَهُمۡ لَا يَسۡمَعُونَ (٤) وَقَالُواْ قُلُوبُنَا فِىٓ أَڪِنَّةٍ۬ مِّمَّا تَدۡعُونَآ إِلَيۡهِ وَفِىٓ ءَاذَانِنَا وَقۡرٌ۬ وَمِنۢ بَيۡنِنَا وَبَيۡنِكَ حِجَابٌ۬ فَٱعۡمَلۡ إِنَّنَا عَ۔ٰمِلُونَ (٥) قُلۡ إِنَّمَآ أَنَا۟ بَشَرٌ۬ مِّثۡلُكُمۡ يُوحَىٰٓ إِلَىَّ أَنَّمَآ إِلَ۔ٰهُكُمۡ إِلَ۔ٰهٌ۬ وَٲحِدٌ۬ فَٱسۡتَقِيمُوٓاْ إِلَيۡهِ وَٱسۡتَغۡفِرُوهُ‌ۗ وَوَيۡلٌ۬ لِّلۡمُشۡرِكِينَ (٦)

انگریزی ترجمہ:
In the name of Allah, the Beneficent, the Merciful

Ha. Mim. (1) A revelation from the Beneficent, the Merciful, (2) A Scripture whereof the verses are expounded, a Lecture in Arabic for people who have knowledge, (3) Good tidings and a warning. But most of them turn away so that they hear not. (4) And they say: Our hearts are protected from that unto which thou (O Muhammad) callest us, and in our ears there is a deafness, and between us and thee there is a veil. Act, then. Lo! we also shall be acting. (5) Say (unto them O Muhammad): I am only a mortal like you. It is inspired in me that your God is One God, therefor take the straight path unto Him and seek forgiveness of Him. And woe unto the idolaters, (6)

اردو ترجمہ:

اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، رحم کرنے والا ہے

ح م( 1)
رحم کرنے والے رحمان کی نازل کی ہوئی ہے (2)
ایک کتاب جس کی آیتیں کھول کر بیان کردی گئی ہیں، ایک عربی قرآن اس قوم کے لیے جو علم رکھتی ہے (3)
خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا، مگر ان میں سے اکثر نے کنارہ کر لیا ہے سو وہ سنتے ہی نہیں (4)
اور کہتے ہیں " ہمارے دل اس سے جس کی طرف تو ہمیں بلاتا ہے پردوں میں ہیں، اور ہمارے کان بند ہیں، اور ہمارے اور تیرے درمیان حجاب ہے، پس تو کام کر، ہم بھی کررہے ہیں"۔ (5)
کہ دے " میں تو تمھاری ہی طرح کا ایک آدمی ہوں، میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمھارا خدا صرف ایک ہی خدا ہے، پس اس کی طرف قائم ہوجاو اور اس سے بخشش مانگو۔ اور افسوس ہے مشرکوں پر، (6)
 
محبوب صاحب، سلام۔ اگر آپ عربی کو سیلیکٹ کرکے ایڈیٹر میں "عربی"‌ کے مارک اپ لگا دیں تو عربی پڑھے جانے کے قابل ہو جائے گی۔
والسلام
 
[ayah]12:2 [/ayah] [arabic]إِنَّا أَنزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ[/arabic]
بیشک ہم نے اس کتاب کو قرآن کی صورت میں بزبانِ عربی اتارا تاکہ تم سب سمجھ سکو

[ayah]17:9[/ayah] [arabic] إِنَّ هَ۔ذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا [/arabic]
بیشک یہ قرآن اس (منزل) کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو سب سے درست ہے اور ان مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں اس بات کی خوشخبری سناتا ہے کہ ان کے لئے بڑا اجر ہے

[ayah]17:41[/ayah] [arabic]وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَ۔ذَا الْقُرْآنِ لِيَذَّكَّرُواْ وَمَا يَزِيدُهُمْ إِلاَّ نُفُورًا [/arabic]
اور بیشک ہم نے اس قرآن میں (حقائق اور نصائح کو) انداز بدل کر بار بار بیان کیا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں، مگر (منکرین کا عالم یہ ہے کہ) اس سے ان کی نفرت ہی مزید بڑھتی جاتی ہے

[ayah]17:45[/ayah] [arabic] وَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرآنَ جَعَلْنَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُورًا[/arabic]
اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں (تو) ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایک پوشیدہ پردہ حائل کر دیتے ہیں

[ayah]17:106 [/ayah] [arabic]وَقُرْآناً فَرَقْنَاهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَى مُكْثٍ وَنَزَّلْنَاهُ تَنْزِيلاً [/arabic]
اور قرآن کو ہم نے جدا جدا کر کے اتارا تاکہ آپ اسے لوگوں پر ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اسے رفتہ رفتہ تدریجاً اتارا ہے
 
بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ
قرآن كریم كے قرآنی نام اور صفات
یہ دراصل ايك كھيل ہے جو كچھ عرصہ قبل اردو مجلس فورم پر شروع كيا تھا ، اس ميں سب اركان حصہ لے سكتے ہيں ۔ اس موضوع ميں ہم سب كتاب ہدايت كے ان ناموں كو ذكر كريں گے جو خود قرآن كريم ميں مذكور ہیں۔اگر آپ كو قرآنى متن اور ترجمہ لكھنے ميں مشكلات پيش آئیں تو اس سائٹ سے نقل كر سكتے ہيں ۔
قواعد كچھ یوں ہیں:
ايك مراسلے ميں صرف ايك نام ذكر کیا جائے گا۔
قرآنى نام ذكر كرنے کے ساتھ اس كا اردو معنى ضرور لكھیے۔
اگر مذكورہ آيت اور سورت كا حوالہ فراہم كيا جائے تو اچھا ہے۔
ايك ركن مسلسل دو مراسلے ارسال نہ كر يں تو بہتر ہے ۔
اميد ہے اس موضوع سے ہمیں مفيد معلومات حاصل ہوں گی۔
آئيے اللہ کے نام سے شروع كرتے ہیں ۔​
 
قرآن كریم كے قرآنی نام

قرآن كریم كے قرآنی نام
[ARABIC]قُرآن كَرِيم[/ARABIC]
بار بار پڑھی جانے والى عزت والى كتاب
[ARABIC]إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ[/ARABIC]
سورہ واقعہ ، آيت 77۔
 

شمشاد

لائبریرین
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلاَ يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُواْ الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُواْ اللّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ۔

رمضان کا مہینہ (وہ ہے) جس میں قرآن اتارا گیا ہے جو لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور (جس میں) رہنمائی کرنے والی اور (حق و باطل میں) امتیاز کرنے والی واضح نشانیاں ہیں، پس تم میں سے جو کوئی اس مہینہ کو پا لے تو وہ اس کے روزے ضرور رکھے اور جو کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں (کے روزوں) سے گنتی پوری کرے، اﷲ تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے دشواری نہیں چاہتا، اور اس لئے کہ تم گنتی پوری کر سکو اور اس لئے کہ اس نے تمہیں جو ہدایت فرمائی ہے اس پر اس کی بڑائی بیان کرو اور اس لئے کہ تم شکر گزار بن جاؤ۔
(سورۃ البقرۃ، آیۃ 185)​
 

[ARABIC]القُرآن[/ARABIC]
بار بار پڑھا جانے والا كلام
[ARABIC]إِنَّ هَ۔ذَا الْقُرْآنَ يِهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ سورة الإسراء[/ARABIC]
سورة النمل اور دوسرے مقامات​
 
Top