قران کریم طریقہء نماز کیسے تعلیم فرماتا ہے

سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 125 ، کے ایک حصے کا ترجمہ مع مکمل عربی و انگریزی مارفالوجی

وَاتَّخِذُواْ مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى

وَاتَّخِذُواْ and (said), "Take - اور (کہا) لے لو
الواو عاطفة
فعل أمر والواو ضمير متصل في محل رفع فاعل
CONJ – prefixed conjunction wa (and)
V – 2nd person masculine plural (form VIII) imperative verb
PRON – subject pronoun

مِن [from] سے
حرف جر
P – preposition

مَّقَامِ (the) standing place 0 کھڑے ہونے کی جگہ
اسم مجرور
genitive masculine noun

إِبْرَاهِيمَ - (of) Ibrahim, ابراہیم کے
اسم علم مجرور بالفتحة بدلاً من الكسرة لأنه ممنوع من الصرف
genitive masculine proper noun → Ibrahim

مُصَلًّى - (as) a place of prayer. - نماز پڑھنے کی جگہ یا اس جگہ کا نام ، جس جگہ پر نماز پڑھی جاتی ہو
اسم منصوب
accusative noun
مقام ابراہیم پر نماز کی ادائیگی ، ابراہیم علیہ السلام کے وقت سے جاری ہے، نماز کے اوقات اور نماز کی رکعات اور ان رکعات کے اسلامی طریقہ ادائیگی کا مشاہدہ اس جگہ کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔ لہذا مسلمان کے لئے مزید کسی دوسرے طریقے یا ترکیب کی ضرورت ، اس ہدایت کے بعد باقی نہیں رہ جاتی۔

اپنے حلف نامے کے ساتھ کہ آپ نے کن کن روایات کی مدد سے نماز سیکھی ہے۔، بہتر یہ ہے کہ آپ اپنا طریقہ نماز اپنی کتب کے حوالے سے فراہم فرمائیے کہ ہم کو پتہ چلے کہ آپ نماز کس طرح پڑھتے ہیں اور پھر اس کا موازانہ ، مقام ابراہیم پر ادا کی جانے والی نماز سے کیا جاسکے۔

افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی حدیث کی کتاب میں نماز کا اتنا بہترین طریقہ نہیں پایا جاتا ، یہی وجہ ہے کہ حدیث پرست ، طرح طرح کے طریقوں سے نماز پڑھتے ہیں، ایک عام آدمی نا حدیث کے بارے میں جانتا ہے اور نا ہی اس نے کبھی پڑھی ہے۔

والسلام
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 125 ، کے ایک حصے کا ترجمہ مع مکمل عربی و انگریزی مارفالوجی

وَاتَّخِذُواْ مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى

وَاتَّخِذُواْ and (said), "Take - اور (کہا) لے لو
الواو عاطفة
فعل أمر والواو ضمير متصل في محل رفع فاعل
CONJ – prefixed conjunction wa (and)
V – 2nd person masculine plural (form VIII) imperative verb
PRON – subject pronoun

مِن [from] سے
حرف جر
P – preposition

مَّقَامِ (the) standing place 0 کھڑے ہونے کی جگہ
اسم مجرور
genitive masculine noun

إِبْرَاهِيمَ - (of) Ibrahim, ابراہیم کے
اسم علم مجرور بالفتحة بدلاً من الكسرة لأنه ممنوع من الصرف
genitive masculine proper noun → Ibrahim

مُصَلًّى - (as) a place of prayer. - نماز پڑھنے کی جگہ یا اس جگہ کا نام ، جس جگہ پر نماز پڑھی جاتی ہو
اسم منصوب
accusative noun
آپ کے اس ساری کاپی پیسٹ سے یہ ترجمہ سامنے آیا:
ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ سے نماز پڑھنے کی جگہ لے لو۔۔۔
اب نماز پڑھنے کی ترکیب کہاں سے لیں؟؟؟
نیز پہلے بھی پوچھ چکے ہیں کہ مقام ابراہیم پر کون نماز پڑھتا ہے،اس کا جواب بھی ابھی تک نہیں ملا:
حرم کعبہ میں امام مقام ابراہیم پر کھڑا نہیں ہوتا، اس سے بہت آگے ملتزم کے محاذات پر کھڑا ہوتا ہے۔
آپ قرآن سے نماز ثابت نہ کرسکے، اور عوام کو گھمانے کے لیے جو خود ساختہ کہانی گھڑی اس کا باطل ہونا بھی ائمہ حرمین کے عمل سے واضح ہوگیا۔
لیکن اب آپ پر اس آیت کی رو سے ان سوالات کا جواب دینا ضروری ہوگیا کہ۔۔۔
۱) اگر یہ حکم عام ہے کہ مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بناؤ تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہر مسلمان صرف مقام ابراہیم کے پاس نماز پڑھے اور باقی سارا حرم خالی رہے۔۔۔
اس صورت میں جماعت سے نماز کیسے ادا ہوگی کیوں کہ سینکڑوں ہزاروں آدمی تو ایک وقت میں مقام ابراہیم کے پاس کھڑے نہیں ہوسکتے؟؟؟
۲) اگر آپ صرف امام کا مقام ابراہیم پر نماز پڑھنا مراد لیتے ہیں تو اس کی وضاحت کہاں سے ہوتی ہے کیوں کہ ائمہ حرمین تو مقام ابراہیم کے پاس کھڑے ہوکر امامت نہیں کرتے؟؟؟
۳) اگر درج بالا دونوں باتیں صحیح نہیں ہیں تو اس آیت کی اصل شرح کیا ہوگی کہ مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بناؤ؟؟؟
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
نماز ایک متعین عبادت کی شکل ہے اور خدا اور بندے کے مسلسل تعلق کا اعادہ و اظہار ہے۔ سیکڑوں سالوں سے جو طریق ہائے کار معلوملات اور معمولات کے مطابق رہے ہیں ان میں چند انتہائی معمولی فرق ہیں وہ بھی ہیئیت کے اعتبار سے۔تمام طریقے ایک ہی مقصد کو حاصل کرتے ہیں کہ خدا سے بندے کا تعلق تجدید و اعادے سے مستقل رہے اور رہنمائی میں استحضار کی شکل قائم رہے۔ اس صورت میں نماز کو ری ڈیفائن کر نے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟
اصل مقصد تو نماز کی روح سے زندگی کو منور کرنے کی فکر کا ہونا چاہیے۔
 
اب نماز پڑھنے کی ترکیب کہاں سے لیں؟؟؟
وہ کونسی نماز کی ترکیب ہے ، جس پر آپ عمل کرتے ہیں؟ ایک حلفیہ بیان دیجئے کہ آپ نے نماز پڑھنا ، اس ، اس حدیث سے سیکھا ہے اور وہی حدیث ، یہاں بھی درض کردیجئے تاکہ آپ کو پھر اس کے درست یا صحیح ہونے کا ثبوت قرآن کریم کی روشنی میں دیا جاسکے۔ اپنی کتب روایات سے فراہم کیجئے کہ آپ کا طریقہ نماز کیا ہے تو پھر بات کرتے ہیں۔

آپ کو بڑا دھچکا لگے گا جب آپ کو پتہ چلے گا کہ کوئی متفقہ نماز ادا کرنے کا طریقہ کسی بھی "حادثاتی" کتاب میں موجود نہیں ہے۔

جب کہ مقام ابراہیم پر ادا کی جانے والی نماز کے طریقے پر سب متفق ہیں۔ آپ کے یہ سوالات ایک قسم کی بھونڈی بذلہ سنجی سے زیادہ نہیں بھائی۔ پرہیز فرمائیے
 
آخری تدوین:
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ

پہلے صفحہ سے لیکر اس صفحہ یعنی صفحہ 6 پڑہنے کے بعد رہا نہیں گیا، اور میں نے ابھی اس فارم پر رجسٹر کرلیا. فاروق سرور صاحب نے اس دھاگے کا عنوان جو لگایا ہئے وہ اسلئے کہ نماز کا مکمل طریقہ قرآن سے بتایا جاسکے سمجھاسکے اور صاحب نے آیات بھی پیش کیں. معترضین نے آیات کو احکام کہا اور اسکا سیاق و سباق بتایا جو کہ اندھے کو پڑہکر سنایا جائے تو بھی سمجھ آجائیگا. لیکن صاحب نے معترضین پر ایسے الزامات، تنز، بات کو گھمانے کی بات، ضد وغیرہ لگائے جو صفحہ اول سے ابتک یعنی صفحہ 6 تک کا مطلعہ کرنے پر انہں پر فٹ ہوتے ہیں.

معقول بات ہئے کہ جو عنوان ہے اسی کے بارے میں سوال ہوگا اور جسنے عنوان لگایا ہئے اسی سے سوال ہوگا. مگر یہاں تو الٹی ندی بہ رہی ہئے عنوان پر سوال کرنے پر الٹا سوال کے آپ ثابت کریں حدیث سے کہ نماز کا مکمل طریقہ؟

بار بار سوال کرنے پر وہی سیاق و سباق سے ہٹا کر آیتیں دہرائی جارہی ہیں اور پھر سوال کہ حدیث سے ثابت کرو. جب آپ مطمئین ہیں کے حدیث میں تضاد ہئے تو چھوڑیں. آپ کے قرآن کے دلائل پر اعتراض ہو رہا ہئے تو اسکا جواب دیں، الٹا سوال کرنا عجیب ہئے کہ آپ حدیث سےثابت کرو جبکہ احباب نے گذارش بھی کی کہ اسکا الگ سے دھگا لگایا جائے اور یہاں عنوان پر ہی بات کی جائے. تو اس میں کیا پریشانی ہئے. اور بار بار آپ کا کہنا کہ سنت جاریہ پھر ابرہیم علیہ السلام پھر اسماعیل علیہ السلام. جبکہ بیت المقدس کی طرف رخ کرکے بھی نماز ہوتی تھی اور جب اللہ کا حکم ہوا تو رخ کعبہ کی طرف کرلیا گیا.

بہر ہال جناب فاروق سرور صاحب آپ خود ہی صفحہ اول سے لیکر صفحہ 6 تک دیانتداری سے پڑہلیں آپ کو آپ کا چہرا نظر آجائگا. اگر نا آیے تو اللہ سے دعا کریں اور پھر سے پڑہیں اور اس کو دہرائیں جب تک کہ آپکو نظر آجائے.

واسلام عليكم و رحمۃاللہ و برکاتہ
 
Top