تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 27: نیلا

قیصرانی

لائبریرین
کہاں @ٖقیصرانی بھائی؟ میری نظر سے نہیں گزرا۔
اگر آپ پرانی اقساط میں درج ان قوانین کی بات کر رہے ہیں تو ان میں بھی یہ اصول موجود نہیں ہے۔
میری مراد ہر نیا تھیم دیتے وقت سارے اصول لکھنے سے تھی :)
2۔ آپ نے ایک ہفتے کے دوران اس کی مناسبت سے کوئی تصویر اس تھریڈ پر پوسٹ کرنی ہے۔
جناب
ہر بار اصول دہرانا عجیب لے گا کہ سارے اراکین اس سے واقف ہو چکے ہوتے ہیں۔ بار بار دہرانا عجیب لگتا ہے۔ ریفرنس کے طور پر زیک نے لنک دے دیا :)
 
سلمان حمید

محفلین
جناب
ہر بار اصول دہرانا عجیب لے گا کہ سارے اراکین اس سے واقف ہو چکے ہوتے ہیں۔ بار بار دہرانا عجیب لگتا ہے۔ ریفرنس کے طور پر زیک نے لنک دے دیا :)
نمبر ایک یہ کہ جب بھی کوئی نیا مہمان آتا ہے وہ صرف وہی دھاگہ دیکھے گا جو چل رہا ہو گا تو اصول یا اصولوں کا لنک دینے میں حرج نہیں۔
نمبر دو یہ کہ اس "کوئی تصویر" سے اگر صرف ایک تصویر والی بات واضح ہوتی تو لوگ اس دھاگے کو نیلو نیل نہ کرتے :)
 
زیک

مسافر
اگر یہ کھیل کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے تو مہربانی فرما کر اسے پہلی پوسٹ میں لکھ دیجئے وگرنہ میں بھی اس دھاگے کو "نیلو نیل" کر دوں گا :p
آپ کی بات درست ہے کہ میں نے ایک تصویر والا اصول کھیل کا آغاز کرتے ہوئے واضح نہیں کیا تھا مگر اگر آپ نوٹ کریں تو وہاں میں نے "تصویر" کا ذکر کیا نہ کہ "تصاویر" کا۔ :)

خیر کافی ارکان نے ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ لہذا اس بارے میں کچھ بات چیت ہو جائے کہ ایک تصویر کی شرط ہو یا نہیں۔ اور اگر ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنے کی اجازت ہو تو اس کی کوئی حد بھی رکھی جائے؟ آپ سب لوگوں کا کیا خیال ہے؟
 
آپ کے جارحانہ موڈ کو دیکھتے ہوئے مجھے آپ کی رائے سے اختلاف تو نہیں کرنا چاہئیے لیکن ہر رکن اپنی 5، 10 تصاویر میں سے اگر ایک ہی بہترین تصویر لگائے تو عوام الناس کو صرف بہترین تصاویر دیکھنے کو ملیں گی اور مقابلہ یا کھیل بھی اچھا لگے گا۔ پنجابی میں کہتے ہیں کہ "کڑمس یا گڑمس" نہیں مچے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے بھی پوسٹ کرنا ہے لیکن موبائل سے ڈراپ باکس کا پبلک آپشن مجھے نہیں مل رہا :(
ایسا کریں کہ ڈراپ باکس کا لنک ای میل کر دیں خود کو، پھر اسے یہاں پیسٹ :)
مجھے ای میل کر دیں، آپ کی طرف سے پوسٹ کر دیتا ہوں :)
529549_10151850282422183_2043957390_n.jpg
 
آپ کی بات درست ہے کہ میں نے ایک تصویر والا اصول کھیل کا آغاز کرتے ہوئے واضح نہیں کیا تھا مگر اگر آپ نوٹ کریں تو وہاں میں نے "تصویر" کا ذکر کیا نہ کہ "تصاویر" کا۔ :)

خیر کافی ارکان نے ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ لہذا اس بارے میں کچھ بات چیت ہو جائے کہ ایک تصویر کی شرط ہو یا نہیں۔ اور اگر ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنے کی اجازت ہو تو اس کی کوئی حد بھی رکھی جائے؟ آپ سب لوگوں کا کیا خیال ہے؟
میری دو ہارڈ ڈسکس بھری پڑی ہیں تصاویر سے :)

اس لیے 1 تصویر والی پابندی سبھی کے لیے بہتر رہے گی ؛)
 
زیک

مسافر
میری دو ہارڈ ڈسکس بھری پڑی ہیں تصاویر سے :)

اس لیے 1 تصویر والی پابندی سبھی کے لیے بہتر رہے گی ؛)
اس کھیل کے بارے میں میرا آئیڈیا کچھ یوں ہے کہ ارکان کوشش کریں کہ نئی تصویر پوسٹ کریں ورنہ پرانی تصاویر تو میرے پاس بھی شاید آدھ لاکھ تک ہوں گی۔

میں کوشش کرتا ہوں کہ کھیل کے موضوع کے مطابق کوئی تصویر کھینچی جائے۔ اس طرح میں کیمرہ ساتھ لے کر ہر جگہ جاتا ہوں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنے میں ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو اپنی کئی تصاویر سے انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

مگر آخر میں کہ میں کوئی قوانین impose نہیں کرنا چاہتا بلکہ حصہ لینے والے ارکان ہی اس کھیل کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
 
عمر سیف

محفلین
ایک دم تازہ تصویر ۔۔ گرما گرم کیمرے سے نکالی ہے ۔۔
اس لڑی کے تمام قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے ۔۔ میری بلیو جینز ۔۔۔ ویسٹ 36"

10xwxaa.jpg
 
Top