تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 28: سڑک

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کے پاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔

موضوع: سڑک
تاریخ: 19 دسمبر2013 تا 2 جنوری 2014
 

منصور مکرم

محفلین
لو جی احباب ،ہم تو اس کھیل سے رہ گئے ،کہ ہمارا کیمرہ بیرون ملک چلا گیا،اور ہم بے کیمرہ رہ گئے۔
اسلئے شائد صرف ہماری حیثیت ناظرین ہی کی رہے۔
 

زیک

مسافر
ایک یا زائد تصویر پوسٹ کرنے پر جو ڈسکشن ہوئی تھی اس کے نتیجہ میں میں نے یہ اصول وضع کیا ہے:
  • اگر آپ کوئی پرانی لی ہوئی تصویر پوسٹ کرتے ہیں تو صرف ایک تصویر پوسٹ کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ ایک نئی تصویر پوسٹ کریں تو مزید دو تصاویر (پرانی یا نئی) بھی پوسٹ کر سکتے ہیں اگر چاہیں۔
آپ لوگوں کا اس کے بارے کیا خیال ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک یا زائد تصویر پوسٹ کرنے پر جو ڈسکشن ہوئی تھی اس کے نتیجہ میں میں نے یہ اصول وضع کیا ہے:
  • اگر آپ کوئی پرانی لی ہوئی تصویر پوسٹ کرتے ہیں تو صرف ایک تصویر پوسٹ کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ ایک نئی تصویر پوسٹ کریں تو مزید دو تصاویر (پرانی یا نئی) بھی پوسٹ کر سکتے ہیں اگر چاہیں۔
آپ لوگوں کا اس کے بارے کیا خیال ہے؟
یہ بونس پوائنٹ اچھا ہے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
9g9erq.jpg
 

ماہی احمد

لائبریرین
یونیورسٹی کی مین بلڈنگ کے سامنے کی سڑک :)
1525224_402000793266454_1355316806_n.jpg

اسی روڈ پر چلتے جائیں، لائبریری کے سامنے سے ہوتے ہوئے، کیفے چوک کراس کریں اور آگئی ہماری نیچرل سائنسز کی بلڈنگ :)
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
چند روز قبل میرے دفتر (سعودی ٹیلی کام - ریاض) کے باہر کی سڑک پہ تزئین ا آرائش کا کام کرتے ہوئے کچھ محنت کش مالی ۔(یہ تصویر میں نے غلطی سے "نیلے " والے دھاگے میں بھی پوسٹ کردی تھی ۔ جس کے لیے معذرت۔)
11469267966_46d2c9ebdc_k.jpg
 

عمر سیف

محفلین
میرے آفس کے سامنےکی سڑک ۔۔
دائیں جانب جو ہری لائٹس ہیں وہ بحرین فائنینشل ہاربر کی ہیں ۔۔ تصویر کے درمیان میں جو لال لائٹس ہیں وہ منسڑی کی بلڈنگ ہے ۔۔
1987_10200565738096410_438237413_n.jpg
 
Top