تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 30: روشنی

عمر سیف

محفلین
میری ایک بہت تازہ کاوش ۔۔۔

12152906786_b7e976c861_o.jpg
زبردست
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں نئی تصویر نہیں لے سکی۔ اس لیے پرانی تصویر بلکہ تصویریں پوسٹ کر رہی ہوں۔
گزشتہ سال انہی دنوں کی ایک صبح۔
یہ سانگھڑ (سندھ) جاتے ہوئے راستے میں ایک دریا آتا ہے۔ نام بھول گئی۔

2013-01-31%2007.54.03.jpg
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میں نئی تصویر نہیں لے سکی۔ اس لیے پرانی تصویر بلکہ تصویریں پوسٹ کر رہی ہوں۔
گزشتہ سال انہی دنوں کی ایک صبح۔
یہ سانگھڑ (سندھ) جاتے ہوئے راستے میں ایک دریا آتا ہے۔ نام بھول گئی۔
اگر یہ سانگھڑ سندھ کے قریب کی ہے تو ۔ جمڑاؤ ۔ نامی جھیل کی ہو گی۔
ہم نے یہاں مچھلی کا بہت شکار کھیلا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اگر یہ سانگھڑ سندھ کے قریب کی ہے تو ۔ جمڑاؤ ۔ نامی جھیل کی ہو گی۔
ہم نے یہاں مچھلی کا بہت شکار کھیلا ہے۔
میرا خیال ہے یہی ہو گی۔ کیونکہ ہے تو یہ سانگھڑ ہی کے راستے میں۔ میرے ڈرائیور نے بتایا تھا کہ اس سے ملحقہ علاقہ کسی مشہور سیاست دان کی جائیداد میں شامل ہے اور اس جھیل میں شکار کی جانے والی مچھلی بھی انہی کے ہاتھ جاتی ہے۔ واللہ اعلم۔
میں حسبِ عادت وڈیرے صاحب کا نام بھول گئی۔
ہاں سانگھڑ کے بارے میں دو باتیں یاد ہیں۔ ایک تو سانگھڑ کا پاکستان کے ایک سابق وزیرِ اعظم محمد خان جونیجو کا انتخابی حلقہ ہونا اور ایک اور سابق وزیرِ اعظم پرویز اشرف کے خاندان کا یہاں سے تعلق۔ سانگھڑ کو ان کا بھی آبائی علاقہ کہا جا سکتا ہے۔
 

زیک

مسافر
اس کا تو وقت جاتا رہا اور موقع ہی نہیں ملا نئی تصویر لینے کا۔ خیر کچھ پرانی تصاویر سے کام چلاتے ہیں۔

نیو یارک کا منظر
nyc_night.jpg


اٹلانٹا کا منظر
DSC00545.jpg


احباب جلد تصاویر لگائیں تاکہ نئی قسط شروع کی جا سکے۔
 
Top