تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 34: متحرک

صائمہ شاہ

محفلین
مجھے ڈر تھا کہ آپ کہیں مراسلے کو ناپسند کی ریٹنگ نہ عطا فرما دیں۔ مجھے تو ابھی سے اپنا اگلا بیگ بے چارہ دھکے کھاتا ہوا گم ہوتا دکھائی دینے لگ گیا تھا :(
نہیں بھئی اب اتنی سی بات پر کیا ناپسندیدگی یوں بھی ناپسندیدہ اور کراس اس بیان کے لیے ہوتا ہے جہاں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہ ہو بیان یا صاحبِ بیان کی ایب نارمیلٹی میں اور آپ کے کیس میں تو کچھ گنجائش ہے کہیں کہیں نارمیلٹی کی رمق دکھائی دیتی ہے :)
اور بیگ کی جگہ مسافر کی فکر کریں مجھے تو مسافر ہی گم نظر آرہا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین

چلئے جی، قصہ پاک ہوا، اب بیگ آپ کے پاس پہنچے گا کہ مسافر تلاش کر دیں :)
 
ساقی۔

محفلین
دو منٹ پہلے کی۔
339j1wh.jpg
 
یہ قسط شروع ہوئے ایک ہفتہ ہونے کو ہے لیکن یہاں سرگرمی بہت محدود سی ہے، بہت سے عزیز محفلین ڈائریوں ،طیاروں ،جعلی پیروں ،ڈالر پر حملے کی تیاریوں اور ادھر ادھر کی باتوں میں کھوئے ہوئے ہیں :)
سو کچھ نظرِ کرم ادھر بھی ۔ ۔ :)
امجد میانداد ، لئیق احمد ، ماہی احمد ، عائشہ عزیز ، قیصرانی ، سعادت ، فاتح ، سید عاطف علی ، صائمہ شاہ ، فرخ ، ثامر شعور ، عندلیب ، بھلکڑ
میں اب آپ کوکیا بتاؤں، اگر آپ نے میری پچھلی دس دن کی سرگرمی نوٹ کی ہو تو۔ پتہ چلے گا کہ بندہ لوگن تو تھا لیکن مراسلے تقریباً ندارد۔ اسکی وجہ یہ تھی کہ بندے کی گھر سے تقریبا 105 کلومیٹر دور پوسٹنگ ہو گئی تھی۔ جس کا سفر ڈیڑھ گھنٹہ جانا اور اتنا ہی واپس آنا یعنی کل 3 گھنٹے کا سفر تھا۔ اور نئی جگہ پر کمپیوٹر تک رسائی بہت محدود تھی۔
الحمدللہ آج سے پوسٹنگ واپس گھر کے قریب ہوگئی ہے انشآاللہ اب پوسٹنگ (محفل پر ) پھر سے بہتر ہوجائے گی۔ :)
 
ویلکم بیک :)
 
منصور مکرم

محفلین
جس طرح ہم نے کیمرہ کی عدم موجودگی میں گیم میں شرکت سے معذوری ظاہر کی تھی،اسی طرح اب نئے کیمرے کی بدولت اب واپس اس گیم میں شرکت کی جاتی ہے۔

تو لیجئے جناب ہماری طرف سے متحرک تصویر،
گڑیا ان ایکشن
ہماری بٹیا ان آف بٹن کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے
PC190002.JPG
 
منصور مکرم

محفلین
ایک ضروری کام کے سلسلے میں آج پشاور کے انتہائی مغربی حصے اور بالکل خیبر ایجنسی سے متصل معروف کاروباری مرکز کارخانو مارکیٹ گیا۔
کام کی تکمیل کے بعد جب دیکھا تو جی ٹی روڈ پر ٹریفک آ جا رہی تھی۔جس میں سے بعض گاڑیاں افغانستان کی طرف جارہی تھی ،اور بعض پشاور کی طرف۔

رات کی تاریکی اور ٹریفک کی روانگی خود دیکھئے۔روشن عمارتیں کارخانو مارکیٹیں ہی ہیں۔میں جس رُخ پر کھڑا ہوں تو اس رُخ پر گاڑیاں مغرب کی طرف یعنی افغانستان یا خیبر ایجنسی کی طرف جارہی ہیں۔
PC190015.JPG
 
منصور مکرم

محفلین
واپسی پر پشاور کے دو معروف نجی ہسپتالوں North West اور RMI کی دور سے ایک جھلک ۔
تصویر میں سامنے نارتھ ویسٹ ہسپتال اور اسکے عقب میں RMI کی بلڈنگ۔
PC190039.JPG

یہ تصویر اسلئے یہاں پوسٹ کی کہ یہاں پوری زمین ہی گردش میں ہے،ورنہ تو اس اندھیرے سے ایک آدھ گھنٹہ قبل سورج کی روشنی موجود تھی۔
ہی ہی،فقط ایک مزاح
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
پرندے
734571_458965037570029_6923507683975218932_n.jpg

ہوا چل رہی تھی اور یہ سب پودے ہل رہے تھے پر میں تصویر بنانے لگی تو سب "پوز" بنا کر کھڑے گئے
10260022_458965057570027_3028907045090575919_n.jpg

یہ پتے ہیں جو درخت سے گر رہے تھے پر میکسیمم زوم نے ایک بھی تصویر جو اچھی آنے دی ہو :(
10245483_458965094236690_7813813408712628264_n.jpg
 
ماہی احمد

لائبریرین
آپ کے لئے اصولوں میں نرمی کئے دیتے ہیں، اب کی بار آپ جب بھی کسی متحرک چیز کی "ساکت" تصویر بنائیں تو وہی اس لڑی میں لگا دیں۔ آپ سے باز پرس نہیں کی جائے گی ۔تصویر قبول کر لی جائے گی اور آپ کی واہ واہ ہو گی ۔ ۔ :):):)
ہاں جی شئیر کر دیں۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
پرندے
734571_458965037570029_6923507683975218932_n.jpg

ہوا چل رہی تھی اور یہ سب پودے ہل رہے تھے پر میں تصویر بنانے لگی تو سب "پوز" بنا کر کھڑے گئے
10260022_458965057570027_3028907045090575919_n.jpg

یہ پتے ہیں جو درخت سے گر رہے تھے پر میکسیمم زوم نے ایک بھی تصویر جو اچھی آنے دی ہو :(
10245483_458965094236690_7813813408712628264_n.jpg
فون کا کیمرہ ہو تو کوشش کیجئے کہ زوم نہ کریں
 
Top