تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 42: رنگ برنگ

عائشہ عزیز

لائبریرین
میں بھی یہی کہنے والا تھا کہ دلجوئی کا مطلب بھی پوسٹ کیجئے تا کہ تقابل کرنے میں آسانی ہو سکے۔ :)
میں نے دلجمعی کا مطلب نور اللغات سے دیکھا ہے۔ یہی مطلب ہے جو امجد بھائی نے بتایا۔
لیکن پھر بھی مجھے لگتا ہے یہ دلجمعی کرنا کے معنوں میں نہیں استعمال ہوتا۔ بہرحال بڑے لوگ زیادہ بہتر جانتے ہیں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ رہا پیج۔۔ اس سے پچھلے پیج کا آخری لفظ دلجمعی ہی تھا جس کا مطلب اس کے شروع میں بتایا ہے اور دلجوئی بھی نیچے موجود ہے۔

IMAG0461.jpg
 
اچھا ایسا ہے
تو پھر دلجوئی کا مطلب بھی پوسٹ کیجئے گا بھیا اس کا کیا مطلب ہوا؟

یہ اوپر والی تینوں ڈکشنریز گوگل کے پہلے پیج پر لفظ "دلجمعی " کی سرچ میں ظاہر ہوئی تھیں اور ویسے ہی آپ سے شئیر کر دی گئیں۔ اور یقین جانیئے تینوں ویب سائٹس، ان کی لغات اور ڈیٹا میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔
جہاں تک دلجوئی کے معنوں کی بات ہے تو گوگل چچا صرف میرے نہیں آپ سب کے بھی ہیں :)

ویسے میں سمجھتا ہوں دلجوئی ہمت افزائی، حوصلہ افزائی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔

جبکہ میں نے دلجمعی قیصرانی بھائی کی حوصلہ افزائی کرنے یا ہمت بڑھانے کے لیے نہیں استعمال کیا تھا میرے استعمال کا مقصد ان لغات میں درج ہے کہ میں نے قیصرانی بھائی نے جو اپنی رائٹنگ 6تھ کی بچی سے خراب ہونے کا ذکر کیا تھا اس سلسلے میں ان کو تسلی دینے یا تسکین دینے کے معنوں میں استعمال کیا کہ سید عاطف بھائی اس لکھائی کو اپنی لکھائی بتا کر ان کو تسلی یا تسکین تو نہیں دے رہے کہ جناب اطمینان رکھیں آپ میری رائٹنگ سے موازنہ کر رہے ہیں بچی کی رائٹنگ سے نہیں۔
 
اچھا ایسا ہے
تو پھر دلجوئی کا مطلب بھی پوسٹ کیجئے گا بھیا اس کا کیا مطلب ہوا؟
میں بھی یہی کہنے والا تھا کہ دلجوئی کا مطلب بھی پوسٹ کیجئے تا کہ تقابل کرنے میں آسانی ہو سکے۔ :)

یعنی یخ کے معنی ثابت کرنےکے لیے ہمیں سرد اور ٹھنڈے کے معنی بدلنے ہوں گے؟؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں نے دلجمعی کا مطلب نور اللغات سے دیکھا ہے۔ یہی مطلب ہے جو امجد بھائی نے بتایا۔
لیکن پھر بھی مجھے لگتا ہے یہ دلجمعی کرنا کے معنوں میں نہیں استعمال ہوتا۔ بہرحال بڑے لوگ زیادہ بہتر جانتے ہیں۔
میری رائے میں الفاظ کے اصلی معنی اور زیر استعمال معانی میں فرق ہونا عین ممکنات میں سے ہوتا ہے۔ غالباً اس کو لفظ کی ائیٹیمولوجی کہا جاتا ہے۔ کیوں کہ الفاظ کے معانی وقت کے ساتھ ساتھ معانی اور ان کا برتاؤ بدلتا رہتا ہے۔ نور اللغات اور دیگر لغات میں مذکورہ معانی اور محوّلہ اشعار اور تمثیلات وقت کے ساتھ محدود بھی ہو سکتی ہیں۔
خواہر ِعزیزہ عائشہ عزیز نے ان الفاظ کا معیاری استعمال بہت برمحل طریقے سے کیا ہے۔ یہی معانی وقت کے ساتھ ساتھ علاقائی تغیّرات پر بھی محیط ہو سکتے ہیں۔ دل جمعی کے لفظی معنی دل کو جمع رکھنا ۔( یعنی بکھرنے نہ دینا ) بنتے ہیں اس کا استعمال ہمت حوصلہ لگن کے معنی میں ہو تا ہے۔جیسا کہ ہماری بہن عائشہ عزیز نے مثال پیش کی ۔اسی طرح "دل جوئی" کا اصلی معنی دل تلاش کر نا بنتا ہے۔جیسے چارہ جوئی ۔مسئلے کا حل یا علاج کا انتظام وغیرہ ہوتا ہے۔ لیکن اس کا محاوراتی استعمال" دل کی رضاو رغبت تلاش کرنے " پر مروج ہے۔۔۔۔ یہ میری ذاتی رائے ہے اور واضح رہے کہ اس طرح سے کسی لغت کی اہمیت ہر گز کم نہیں ہوتی۔۔۔۔گوگل کا لفظی مواد لفظ کے بارے میں اس قسم کی معلومات بھی فراہم کر تا ہے ۔(کسی لفظ کی ہسٹری کے ضمن میں ) کہ ان کے ہاں لسانیات کا مواد زیادہ سائنٹفک بنیادوں پر منظّم ہے۔
 
لیکن یہاں ایسا مسئلہ بالکل نہیں عاطف بھائی کیوں کہ میرا استعمال اور انٹرنیٹ پر دستیاب لغات کا استعمال بھی وہی ہے جو کہ عائشہ کے مطابق نوراللغات میں پایا گیا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لیکن یہاں ایسا مسئلہ بالکل نہیں عاطف بھائی کیوں کہ میرا استعمال اور انٹرنیٹ پر دستیاب لغات کا استعمال بھی وہی ہے جو کہ عائشہ کے مطابق نوراللغات میں پایا گیا۔
میں تو بچپن سے ان ہی معنی میں سنتا دیکھتا آیا ہوں ۔ اور جہاں تک انٹرنیت کی لغات کا تعلق ہے تو اس میں کئی جگہ مستند معلومات نہیں ہوتی اور ہو تی ہے تو ان ہی لغات پر مبنی و مؤسّس ہوتی ہے۔
سو انہی امور پر مبنی میری رائے قائم ہوئی ۔واللہ اعلم
 
ہم بھی اسے یوں ہی استعمال کرتے رہے ہیں بھیا
 
Top