لاریب مرزا
محفلین
یہ کیا پوچھ لیا شگفتہ آپی!! ہم نے دو تصاویر بنائیں تھیں۔ لیکن دوسری تصویر میں بادل کی بجائے ایک سٹوری قید کرنے کی کوشش کی تھی۔لاریب، ایک ہی تصویر بنائی تھی یا زائد؟
ہمارے اسکول میں دو بہت ضعیف ورکرز ہیں۔ دونوں میاں بیوی ہیں۔ ان کو ہم اماں جی اور بابا جی کہتے ہیں۔ ان کے بچے ان کو اسپورٹ نہیں کرتے تو نتیجتاً اس عمر میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ تصویر انہی دونوں کی بنانی چاہی تھی۔
سکول میں بچوں کے لیے ایک ہاتھی نما سلائیڈ ہے۔ جب بارش ہوتی ہے تو یہ جوڑا اس سلائیڈ کے نیچے کرسیاں بچھا کر بیٹھ جاتا ہے۔ اور بارش سے لطف اندوز ہوتا ہے
بارش کی وجہ سے نزدیک جا کر ٹھیک سے تصویر نہیں لے سکے، لیکن شریک کرتے ہیں۔
نوٹ: اسے بادل کی تصویر ہی سمجھا جائے۔