فارقلیط رحمانی

لائبریرین
تحریر کا انداز بڑا خوبصورت ہے۔
لیکن ایک معمہ ہے، سمجھنے کا نہ سمجھانے کا۔
یہ ذہن نا رسا کسی نتیجہ پر پہنچنے سے قاصر ہے۔
تحریر متعدد سوالات چھوڑ جاتی ہے۔
جن کے جوابات ڈھونڈنے کی ذہن کوشش کرتا ہے۔۔۔۔۔۔
کچھ جواب ملتے ملتے کسی مچھلی کی طرح ہاتھ سے نکل جاتے ہیں۔
ممکن ہے اگلی قسطیں کچھ جواب اپنے ساتھ لے کر آئیں۔
ہنوز تشنگی باقی ہے، اسی لیےاگلی قسط کا انتظار رہے گا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تحریر کا انداز بڑا خوبصورت ہے۔
لیکن ایک معمہ ہے، سمجھنے کا نہ سمجھانے کا۔
یہ ذہن نا رسا کسی نتیجہ پر پہنچنے سے قاصر ہے۔
تحریر متعدد سوالات چھوڑ جاتی ہے۔
جن کے جوابات ڈھونڈنے کی ذہن کوشش کرتا ہے۔۔۔ ۔۔۔
کچھ جواب ملتے ملتے کسی مچھلی کی طرح ہاتھ سے نکل جاتے ہیں۔
ممکن ہے اگلی قسطیں کچھ جواب اپنے ساتھ لے کر آئیں۔
ہنوز تشنگی باقی ہے، اسی لیےاگلی قسط کا انتظار رہے گا۔

استاد محترم۔۔۔ آپ کی طرف سے تحریر پسندیدگی کی مسند پر جلوہ افروز ہوئی۔ اور ہماری تشنگی باقی نہ رہی۔۔۔
آپ کا شکوہ بجا کہ تحریر متعدد سوالات چھوڑ گئی۔ اگلی قسطیں تو پتا نہیں کب آئیں گی۔ لیکن پہلا، دوسرا اور تیسرا کون ہے۔ اس راز سے اس دھاگے میں پردہ اٹھ چکا ہے۔ شاید آپ نے مکمل دھاگہ پر نظر نہیں دوڑائی۔ :)
 

عینی شاہ

محفلین
اوپر سے جو تم نے لیا ہے شاعری کا اقتباس
وہ شعر ہو چکا ہے اب کے مدون وہاں
دوبارہ دیکھو ذرا تم آخری مصرعہ
واہ واہ ٹھاہ ٹھاہ شاہ شاہ شاہ شاہ
:laughing:
ہنساتے ہنساتے ہنسی آ گئی
سناتے ہی شاعری ہنسی آگئی
دیکھا ہے آخری مصرعے کو بھی
پڑھتے ہی ہمیں بھی ہنسی آگئی :laughing::rollingonthefloor:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

عینی شاہ

محفلین
سازش کا جال جو ہے بنا احمد بھائی نے
اپنے تئیں بڑا تیر مارا احمد بھائی نے
عینی شاہ سوئی مار کر پھاڑ دینا اس کو
یہ جو غبارہ سا ہے چھوڑا احمد بھائی نے

:laughing:
کرتے ہیں شور کیوں خیال بھائی
کیا ہے ہم نے کیا خیال بھائی
شاعری تو اب اپ کرنے لگے ہیں
ظلم ہے ہم پر یہ کیوں خیال بھائی :atwitsend::rollingonthefloor:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کرتے ہیں شور کیوں خیال بھائی
کیا ہے ہم نے کیا خیال بھائی
شاعری تو اب اپ کرنے لگے ہیں
ظلم ہے ہم پر یہ کیوں خیال بھائی :atwitsend::rollingonthefloor:

مقصد تھا سمجھانا گڑیا
نہ کہ رونا رلانا گڑیا
بال کیوں نوچنے لگی تم
گرمی میں بناؤ نہ گنج کا بہانہ گڑیا
:rollingonthefloor:
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ بھئی واہ۔۔۔۔۔!

یہ ہم کیا دیکھ رہے ہیں یعنی محفل میں دو نئے "شعراء کرام" کا اضافہ ہوا چاہتا ہے۔ :):D
 

عمراعظم

محفلین
شکریہ سر :) داستان دوستاں ہے یہ۔۔ گزشتہ کچھ روز بہت مزے کے گزر رہے۔۔۔ ۔ عاطف بٹ صاحب اک صاحب علم ہستی ہیں۔ اور ان سے گپ شپ کا سلسلہ بہت مفید رہتا ہے۔ :)
اللہ آپکی دوستیوں اور رابطوں کو قائم و دائم رکھے۔آمین۔ آج کی بہت ہی اہم ضرورت ہے یہ، آج جب قریبی رشتے بھی رسمی سے رابطوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں دوستی جیسے بے غرض رشتے قائم رکھنا قابلِ تحسین ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کاش کہ نام پہلے ہی صفحے پر لکھے ہوتے تو لطف دو بالا ہو جاتا

بندہ کوئی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔۔ کہ یار نین تو نے اچھی روداد بیان کی۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ بجائے اس کے کہ ناموں کو لے کر نوحہ کیا جائے۔۔۔ہر دھاگے کا اتنا حق تو ہے کہ اس کے دو صفحات پر نظر مار لی جائے۔۔۔ :cautious:
اتنے دنوں بعد آپ تشریف لائے ہیں۔۔ مصروفیات میں کچھ کمی واقع ہوئی یا ہنوز دلی دور است۔۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہ آپکی دوستیوں اور رابطوں کو قائم و دائم رکھے۔آمین۔ آج کی بہت ہی اہم ضرورت ہے یہ، آج جب قریبی رشتے بھی رسمی سے رابطوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں دوستی جیسے بے غرض رشتے قائم رکھنا قابلِ تحسین ہیں۔

آمین۔۔ بے شک مقصدیت کا راز بے مقصد ملاقاتوں میں مضمر ہے۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
بندہ کوئی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔۔ کہ یار نین تو نے اچھی روداد بیان کی۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ بجائے اس کے کہ ناموں کو لے کر نوحہ کیا جائے۔۔۔ ہر دھاگے کا اتنا حق تو ہے کہ اس کے دو صفحات پر نظر مار لی جائے۔۔۔ :cautious:
اتنے دنوں بعد آپ تشریف لائے ہیں۔۔ مصروفیات میں کچھ کمی واقع ہوئی یا ہنوز دلی دور است۔۔۔ ۔ :)

مصروفیات میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ اب کتنی بار کہوں کہ ایک بار پھر سے باقاعدہ ہونے کی کوشش کروں گا :)
 
Top