السلام علیکم،

ایک کام کے سلسلے میں لاہور آنا ہوا تو اپنے تمام کاموں کو نمٹانے کے ساتھ ساتھ ایک شدید خواہش تھی لاہور کے محفلین سے ملاقات کی۔
اس سلسلے میں فیس بک پر ہی پردیسی بھائی کو اپنے لاہور میں موجود ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ان سب سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ ملنے کا مقام انہوں نے پوچھا تو میں نے انہیں کہا کہ آپ کی مرضی میرے پاس پی سی میں آتے ہیں یا مجھے کہیں بلاتے ہیں بقول شاعر جو مزاجِ یار میں آئے۔انہوں نے اس سلسلے میں ساجد بھائی اور عاطف بٹ بھائی کو بھی شامل کر لیا اور طے پایا کہ ہم دوپہر دو بجے پاک ٹی ہاؤس ملیں گے۔
اگلی صبح یعنی پیر کو کال آئی اور صاحب نے بتایا کہ وہ عاطف بٹ ہیں پھر انہوں نے بتایا کہ وہ آدھے گھنٹے میں مجھ سے ملنے پی سی ہوٹل آ رہے ہیں۔
جیسے ہی2- 3 گھنٹے بعد ان کا آدھا گھنٹہ پورا ہوا وہ ہوٹل آ گئے اور ہم نے کچھ گب شپ کی پھر وہ ہمیں لے کر مجلس ترقی اردو ادب چلے گئے اور وہاں سے انہوں نے کچھ کتابیں خریدیں-ماشاءاللہ۔
اور ساتھ ساتھ مجھے بلڈنگز کا بتاتے رہے۔ ہم ٹی ہاؤس پہنچے اور ساتھ ہی ہمیں پردیسی بھائی بھی مل گئے اور ہم پاک ٹی ہاؤس کے اوپر رنگین والے پورشن میں چلے گئے ۔ وہاں تھوڑی دیر میں بریانی اور کولڈ ڈرنکس سرو ہو گئیں۔ جیسے ہی بریانی ٹھنڈی ہوئی تو ساجد بھائی بھی آ گئے۔
بہت سی گفتگو ہوئی، چونکہ سبھی سے میری پہلی ملاقات تھی اس لیے سبھی بہت اچھے لگے :)
ویب ڈئزاننگ، فوٹو گرافی، ادب ڈسکس ہوا، سیاست اور مذہب والے چوک سے ہم بائیں مڑ تےگئے۔

اب آپ لوگ تصاویر دیکھیے مصروفیت کی وجہ سےمزید تفصیل شائع کرنے سے قاصر ہوں، بس یہ احوال دیتی تحریر بھی رسمی سے قبول کر لیں۔

عاطف بٹ ، پردیسی ،

1003941_10201907379957691_671895254_n.jpg
 
Top