سید زبیر

محفلین
یہ تین محفلین تو واقعی محفل سے فرار ہو گئے ہیں۔ ان کا کچھ ضدی قسم کے ناقدر شناس لوگوں کے ساتھ بھلے اختلاف رہا ہو لیکن وہ یہ بات بھول گئے کہ محفل کے ان چندبے قدروں کی نسبت یہاں پر ان کے قدردانوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔
لیکن صاحب، شاید ہر بشر کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں۔ اسی بنا پر ان کی مصروفیات کی فہرست میں محفل کافی نیچے چلی گئی ہے۔
بہرحال امجد میانداد, صاحب کے لئے ہدیۂ تشکر واجب ہے جنہوں نے ان کی تصاویر کی زیارت کروائی۔ دلی مسرت ہوئی ہے۔جزاک اللہ!
ایسے ہی مہربانوں میں حضرت سید زبیر, جناب@محمدوارث محترم فرخ منظور, بھی شامل ہیں، جن کے دم سے محفل میں خوب رونق رہا کرتی تھی لیکن اب تو لگتا ہے وہ زمانہ داستان ہی ہو کر رہ گیاہے۔
میرا خیال ہے اس عدم توجہی کا ایک سبب 'فیس بُک' بھی ہے۔
محترم تلمیذ صاحب ، یاد آوری کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔کچھ غم دوراں حائل تھا ۔انشا اللہ حاضری دیتا رہوںگا۔ اس کے سوا جانا کہاں
بہت نوازش
 
محترم تلمیذ صاحب ، یاد آوری کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔کچھ غم دوراں حائل تھا ۔انشا اللہ حاضری دیتا رہوںگا۔ اس کے سوا جانا کہاں
بہت نوازش
وہاں پاک ٹی ہاؤس میں پردیسی بھائی بھی کہہ رہے تھے کہ اسلام آبادآنا ہے اور بزرگوں (سید زبیر صاحب )سے ملاقات کرنی ہے۔ دیکھ لیں کہاں کہاں شیدائی بیٹھے ہیں آپ کے۔
 
سید زبیر

محفلین
وہاں پاک ٹی ہاؤس میں پردیسی بھائی بھی کہہ رہے تھے کہ اسلام آبادآنا ہے اور بزرگوں (سید زبیر صاحب )سے ملاقات کرنی ہے۔ دیکھ لیں کہاں کہاں شیدائی بیٹھے ہیں آپ کے۔
جو اس حقیر پُر تقصیر کی عزت کرتا ہے اللہ کریم انہیں عزت کے بلند درجات عطا فرمائے ۔ایسے پر خلوص لوگوں کو یقینآاللہ پسند کرتا ہے ۔سب کے لیے ڈھیروں دعائیں
 
یہ غبارے کا کیا چکر ہے؟:)
پچھلی میز پہ کچھ بچیاں کوئی تقریب شاید سالگرہ وغیرہ منا رہیں تھیں ، جب ایک آدھ نے غبارے پھوڑے تو ڈز کی آواز سے ڈر کر باقیوں کے ہاتھوں سے غبارےاڑ کر ہمارے پاس آ گئے بجائے طوطوں کے :)

اور وہ ہم نے ہتھیا لیے اور پھر شغل میلے میں ہم نے بھی ڈز ڈز کر دی۔
 
اگلے ہفتے میرا بھی لاہور جانے کا ارادہ ہے، مختصر دورے پر۔ دیکھیے کن دوستوں سے ملاقات ہو پاتی ہے۔
ذکرِ خیر ہوا تھا آپ کا اور بتایا گیا تھا مجھے ، دیکھیں اگر آپ 17 تک وہاں ہوتے ہیں تو شاید ہماری ملاقات ہو جائے۔
 
Top