زیک
مسافر
کافی سالوں سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر خود ہی ایسمبل کرتا ہوں کہ بازار میں موجود کسٹم کنفگریشن بھی پسند نہیں آتی۔
موجودہ سیٹ اپ اب کافی پرانا ہو گیا ہے۔ پراسیسر اور مدربورڈ چھ سال پرانے ہیں۔ کچھ کمپوننٹ دو تین سال۔ کیس، مانیٹر اور چند کمپوننٹ شاید دس سال سے زیادہ پرانے ہیں۔
جب اس سسٹم میں آخری بار بڑی تبدیلیاں کی تھیں تو کافی تیز تھا لیکن اب 8 گیگابائٹ ریم کم ہے۔ ایس ایس ڈی کا نہ ہونا بھی ستا رہا ہے۔ مانیٹر کے رنگ ماند پڑ چکے۔
لہذا جب احساس ہوا کہ تنزانیہ کی تصاویر کمپیوٹر پر اپلوڈ کرنے کی جگہ ہی نہیں تو سوچا کہ بجائے ہارڈ ڈسک بدلنے کے نیا سسٹم بنایا جائے۔