قصہ کمپیوٹر بلڈ کرنے کا

زیک

مسافر
اپنے موجودہ سسٹم کی نسبت سب سے زیادہ فرق ہارڈ ڈسکس بدلنے سے پڑے گا۔ فی الحال میرے کمپیوٹر میں آپریٹنگ سسٹم کے لئے 7200 آر پی ایم کی 150 گیگابائٹ کی ڈسک ہے اور ڈیٹا کے لئے 1 ٹیرابائٹ کی۔

ایس ایس ڈی کے استعمال سے سسٹم کو کافی بہتر کیا جا سکتا ہے۔

پہلے سوچا کہ نئی قسم کی ایس ایس ڈی لی جائے جو ساٹا کی بجائے پی سی آئی ای یا این وی ایم ای انٹرفیس پر چلتی ہے۔ اس کی سپیڈ ساٹا ایس ایس ڈی سے کئی گنا ہے۔ لیکن قیمت بھی کئی گنا ہے۔ اس وجہ سے کم کپیسٹی کی ڈسک لینی پڑے گی۔

اس کی بجائے سوچا کہ ساٹا ایس ایس ڈی ہی لی جائے لیکن زیادہ کپیسٹی کی اور ایک کی بجائے دو تاکہ آپریٹنگ سسٹم کے علاوہ اہم ڈیٹا بھی ایس ایس ڈی پر ہو۔ مثلاً لائٹ روم کی کیٹلاگ اور جو تصاویر پراسس کر رہا ہوں۔

قیمت کے اعتبار سے 1 ٹیرابائٹ ٹھیک لگی۔ سامسنگ ایوو 860 کا انتخاب کیا۔ اس میں بھی دو آپشن ہیں۔ ایک تو اڑھائی انچ کی ڈسک اور ایک ایم ڈاٹ ٹو ریم کی سٹک کی طرح کی۔ دونوں میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔ ایم ڈاٹ ٹو لینے کا ارادہ ہے۔ خیال رہے کہ ایم ڈاٹ ٹو میں ساٹا اور این وی ایم ای دونوں انٹرفیس والی ایس ایس ڈی ملتی ہیں۔ این وی ایم ای زیادہ مہنگی ہے۔

کل دو ٹیرابائٹ اگرچہ موجودہ سسٹم سے زیادہ ہے لیکن جلد بھرنے کا امکان ہے لہذا ساتھ ایک عام ہارڈ ڈسک بھی لینے کا ارادہ ہے۔ چار یا چھ ٹیرابائٹ کی ڈبلیو ڈی بلیک۔

ہارڈ ڈسک جتنی بھی ہو جلد بھر جاتی ہے۔ یاد ہے کہ میرے پہلے پی سی میں ہارڈ ڈسک کا سائز 40 میگابائٹ تھا۔
 
زیک

مسافر
زیک، کیا آپ نے NAS سسٹم کے استعمال پر غور نہیں کیا؟
میرے پاس سائینولوجی ڈی ایس 460 موجود ہے جسے بیک آپ وغیرہ کے لئے استعمال کرتا ہوں۔ فی الحال اس میں دو 4 ٹیرابائٹ کی ڈبلیو ڈی ریڈ ڈسکس ہیں ریڈ 1 کنفگریشن میں

لیکن میرے تجربے کے مطابق NAS ایکٹو ڈرائیو کے طور پر اتنا اچھا نہیں۔ بیک اپ سسٹم اور سرور وغیرہ کے طور پر بہتر ہے
 
زیک

مسافر
اب آتے ہیں ریم کی طرف۔ موجودہ سسٹم میں 8 گیگابائٹ ڈی ڈی آر 3 ہے۔ جب لی تھی تو 8 جی بی بہت تھے۔ اب تو لائٹ روم بھی کہتا ہے کہ 12 جی بی تو ہوں۔ لہذا سوچا ہے کہ فیوچر پروف کرتے ہوئے 32 گیگابائٹ ڈی ڈی آر 4 لی جائے۔

G.SKILL TridentZ کا تجربہ اچھا ہے اس لئے اس کی 16 جی بی کی دو سٹکس لے رہا ہوں۔

ریم ہمیشہ دو میچنگ لینی چاہئیں۔
 
زیک

مسافر
اپنے موجودہ سسٹم کی نسبت سب سے زیادہ فرق ہارڈ ڈسکس بدلنے سے پڑے گا۔ فی الحال میرے کمپیوٹر میں آپریٹنگ سسٹم کے لئے 7200 آر پی ایم کی 150 گیگابائٹ کی ڈسک ہے اور ڈیٹا کے لئے 1 ٹیرابائٹ کی۔

ایس ایس ڈی کے استعمال سے سسٹم کو کافی بہتر کیا جا سکتا ہے۔

پہلے سوچا کہ نئی قسم کی ایس ایس ڈی لی جائے جو ساٹا کی بجائے پی سی آئی ای یا این وی ایم ای انٹرفیس پر چلتی ہے۔ اس کی سپیڈ ساٹا ایس ایس ڈی سے کئی گنا ہے۔ لیکن قیمت بھی کئی گنا ہے۔ اس وجہ سے کم کپیسٹی کی ڈسک لینی پڑے گی۔

اس کی بجائے سوچا کہ ساٹا ایس ایس ڈی ہی لی جائے لیکن زیادہ کپیسٹی کی اور ایک کی بجائے دو تاکہ آپریٹنگ سسٹم کے علاوہ اہم ڈیٹا بھی ایس ایس ڈی پر ہو۔ مثلاً لائٹ روم کی کیٹلاگ اور جو تصاویر پراسس کر رہا ہوں۔

قیمت کے اعتبار سے 1 ٹیرابائٹ ٹھیک لگی۔ سامسنگ ایوو 860 کا انتخاب کیا۔ اس میں بھی دو آپشن ہیں۔ ایک تو اڑھائی انچ کی ڈسک اور ایک ایم ڈاٹ ٹو ریم کی سٹک کی طرح کی۔ دونوں میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔ ایم ڈاٹ ٹو لینے کا ارادہ ہے۔ خیال رہے کہ ایم ڈاٹ ٹو میں ساٹا اور این وی ایم ای دونوں انٹرفیس والی ایس ایس ڈی ملتی ہیں۔ این وی ایم ای زیادہ مہنگی ہے۔

کل دو ٹیرابائٹ اگرچہ موجودہ سسٹم سے زیادہ ہے لیکن جلد بھرنے کا امکان ہے لہذا ساتھ ایک عام ہارڈ ڈسک بھی لینے کا ارادہ ہے۔ چار یا چھ ٹیرابائٹ کی ڈبلیو ڈی بلیک۔

ہارڈ ڈسک جتنی بھی ہو جلد بھر جاتی ہے۔ یاد ہے کہ میرے پہلے پی سی میں ہارڈ ڈسک کا سائز 40 میگابائٹ تھا۔
یہ فیصلہ کیا ہی تھا کہ ایک دوست نے اس بینچ مارک کی طرف توجہ دلائی

UserBenchmark: Samsung 860 Evo vs 970 NVMe PCIe M.2
 
عباس اعوان

محفلین
ہمار ا پرانا ڈیسک ٹاپ غالباً 2014-2013 میں تیار کیا گیا تھا، جب فورتھ جنریشن پروسیسر ابھی مارکیٹ میں لانچ ہی ہوئے تھے۔ اس سے قبل کا کمپیوٹر 2006 کا تھا جس کو ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کرتے رہے لیکن آخر کار اس نے جواب دے دیا(ایچ ڈی ویڈیو اور فلیش گیمز بھی درست نہیں چلتی تھیں)۔ 2014-2013 والے کمپیوٹر میں قواڈ کور آئی فائیو پروسیسر(فورتھ جنریشن)، غالباً Asus کا مدر بورڈ،8 جی بی کورسئیر وینجنس(1600 م ہ) ، 1 ٹی بی ساٹا ہارڈ ڈسک شامل تھے۔
 
اس کمپیوٹر میں مسئلہ تو کوئی نہیں تھا لیکن بھائی نے پھر بھی اپگریڈ کرنے کی ٹھان لی۔
بقیہ بعد میں۔
:)
 
زیک

مسافر
دو ویب سائٹ جو کام آئے :

http://www.userbemchmark.com
اس پر آپ اپنے سسٹم کو بینچ مارک کرنے کے علاوہ اپنی بلڈ کو پرفارمنس بھی چیک کر سکتے ہیں۔ کمپیوٹر کے پارٹ بدل کر دیکھ سکتے ہیں پرفارمنس پر کیا اثر ہو گا۔

Pick parts. Build your PC. Compare and share. - PCPartPicker
اس ویب سائٹ پر آپ چیک کر سکتے ہیں کہ تمام پارٹس compatible ہیں یا نہیں۔ ان کی قیمت کیا ہے اور آپ کی بلڈ کتنے واٹ کی پاور سپلائی مانگتی ہے
 
زیک

مسافر
پراسسر کا فیصلہ بھی آن پہنچا۔ کور آئی 7 8700K لینے کا سوچا ہے۔ اس کی چھ کور ہیں اور کافی تیز ہے۔ اس سے زیادہ تیز پراسسر کے لئے کافی پیسے خرچنے ہوں گے۔

چونکہ یہ انلاکڈ ہے اس لئے اسے اووکلاک بھی کیا جا سکتا ہے۔ میرا ارادہ زیادہ اوورکلاک کرنے کا تو نہیں لیکن معمولی سا کروں گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

ٹمپریچر کے مسائل مد نظر رکھنے ہوں گے۔
 
زیک

مسافر
ٹمپریچر کے مسائل مد نظر رکھنے ہوں گے۔
جی ہاں۔

پرانے وقتوں میں فین اور ہیٹ سنک سے ہی کام لینا پڑتا تھا کہ liquid cooling اتنا آسان نہیں تھی۔ اب تو بنا بنایا بند سسٹم ملتا ہے واٹر کولنگ کا۔

چونکہ میرے پراسسر کے ساتھ ہیٹ سنک نہیں آتا لہذا واٹر کولنگ ہی کا ارادہ ہے۔ اس کے ساتھ پراسسر پر ہیٹ سنک اور پانی کی پائپ کے ساتھ ایک بڑا ریڈیئٹر اور پنکھے آتے ہیں۔ Corsair H115i Pro لے رہا ہوں کہ یہ شور بھی کم مچاتا ہے۔
 
ہا! اور ایک ہمارا زمانہ تھا!

کمپیوٹر خریدنے گئے تو ناہنجار دکاندار نے محض ایک کی بورڈ تھمادیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہی مکمل کمپیوٹر ہے جس کی ریم چونسٹھ کلو بائیٹ کی ہے۔

اس کا نام کموڈور 64 تھا۔ خاص مانیٹر کے بجائے ٹی وی استعمال کرتے تھے۔ ساتھ عام ٹیپ ریکارڈر یا 10 انچ کی فلاپی ڈرائیو استعمال ہوتی تھی۔
 
اسی کی دہائی میں میرے پاس بھی ایسا کمپیوٹر تھا۔
 
یاز

محفلین
ہا! اور ایک ہمارا زمانہ تھا!

کمپیوٹر خریدنے گئے تو ناہنجار دکاندار نے محض ایک کی بورڈ تھمادیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہی مکمل کمپیوٹر ہے جس کی ریم چونسٹھ کلو بائیٹ کی ہے۔

اس کا نام کموڈور 64 تھا۔ خاص مانیٹر کے بجائے ٹی وی استعمال کرتے تھے۔ ساتھ عام ٹیپ ریکارڈر یا 10 انچ کی فلاپی ڈرائیو استعمال ہوتی تھی۔
کراچی میں تو چار سو روپے کلو بھی ملتا تھا کمپیوٹر۔

images
 
زیک

مسافر
مدربورڈ ایسا چاہیئے جسے کچھ اوورکلاک بھی کر سکوں۔ وہ ایم ڈاٹ ٹو این وی ایم ای کو سپورٹ کرتا ہو اور وائی فائی بھی مدربورڈ ہی پر موجود ہو۔ ایک اچھے ڈیسک ٹاپ کے لئے اے ٹی ایکس فارم فیکٹر ہی بہتر رہے گا۔

اس لئے Asus ROG Maximus X Hero کا انتخاب کیا
 
اوور کلاک کرنے سے کیا مراد ہے؟
 
Top