فلک شیر

محفلین
میں اس ضمن میں سعود صاحب کا ہم نوا ہوں۔ کہ عنوان تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
@فلک شیرچیمہ صاحب، انہیں کوئی نام تجویز کر ہی دیں۔ (جس میں لفظ 'بے پر کی' نہ ہو)
حکم کی تعمیل ہو گئی محترمی و مکرمی اصغر صاحب.............
آپ کی شفقت بھری توجہ ....بے حد شکرگزار ہوں...........بےحد ...........:rainbow::rainbow::rainbow:
 
فلحال توبار بار پڑھ رہا ہوں اور لطف لے رہا ہوں:)
ساتھ ساتھ الفاظ کی پٹاری میں بھی ہاتھ مار رہا ہوں کہ کچھ الفاظ مل جائیں جو اسکی شایان شان تعریف و توصیف کر سکیں
 
آئے ہائے کیا چسکا لگا دیا فلک شیربھائی کیا انداز بیان ہے کیا شکوہ لفظی ہے کیا ندرت خیال ہے
تعریف کے لئے الفاظ نہیں سچ تو یہ ہے کہ میں اپنے آپ کو اس قابل ہی نہیں پاتا کہ اسقدر بلند پایہ تحریر کے بارے میں کچھ کہ سکوں
کیا زبردست لکھا :)
جزاک اللہ جزاک اللہ
 
clear.png
clear.png
:):):):rainbow::rainbow::rainbow::rainbow:
لاجواب
clear.png
 

فلک شیر

محفلین
آئے ہائے کیا چسکا لگا دیا فلک شیربھائی کیا انداز بیان ہے کیا شکوہ لفظی ہے کیا ندرت خیال ہے
تعریف کے لئے الفاظ نہیں سچ تو یہ ہے کہ میں اپنے آپ کو اس قابل ہی نہیں پاتا کہ اسقدر بلند پایہ تحریر کے بارے میں کچھ کہ سکوں
کیا زبردست لکھا :)
جزاک اللہ جزاک اللہ
آپ جیسے بزرگوں کی شفقت و یاوری ہے..........ورنہ یہ حقیقت ہے کہ اس ناچیز کی کیا بساط کہ سطر آدھ بھی ٹھیک سے گھسیٹ سکوں.......
اس اوپری سطر میں ذرا بھر بھی مبالغہ ہو تو ، جو سزا درویشانِ مذکور کی ............وہی میری :):):)
 
ماشاءاللہ !!! بہت خوب ہے بھئی
فکر و خیال تو لائق تحسین ہے ہی لکھنے کے فن سے بھی خوب آشنائی ہے ۔
ہمارے ہمسائے ہی میں ایک خوبرو ، فرشتہ صفت عطار کا لونڈا دوائیں بیچتا تھا.......کل میں اس سے دوا لینے گیا تو بھلا چنگا تھا......حیرت ہے کہ آج شام میں اس کوچے میں گیا تو اسے دیکھ کر میری سٹی گم ہو گئی........کچھ دیر میں اپنی سٹی ڈھونڈتا رہا........جب مل گئی تو کیا دیکھتا ہوں........کہ وہ بدستور بھلا چنگا ہی تھا.........کیا زمانہ آ گیا ......کیا زمانہ آ گیا............:)
کمال کی تحریر ہے پُر لطف :)
 
ایک دفعہ پھر سے پڑھا، پھر سے زبردست کی درجہ بندی کی خواہش ہوئی تو پہلے سے موجود اپنی درجہ بندی ختم کر کے پھر سے زبردست قرار دیا۔ :) :) :)
 

فلک شیر

محفلین
ویسے' سٹی ' کا لغوی مطلب کیا ہوتا ہے، چیمہ صاحب؟
فلک شیر,
سرِ دست تو معلوم نہیں.........محاور ہ میں استعمال ہوا ہے ، اور معنی اس کے اوسان خطا ہونے کے ہیں.......اور ابھی اسی کی تلاش میں دو نئی باتیں سامنے آئیں کہ یہ محاورہ "سٹی پٹی گم ہونا" اور "سٹی بھول جانا" کے الفاظ میں بھی اہل علم کے ہاں مستعمل ہے۔ یہ میرے لیے تو نئی بات ہے۔ یقیناً دیگر محاوروں کی طرح اس کے پیچھے بھی ایک قصہ ہو گا...........جہاں تک گمان سفر کرتا ہے، یہ کوئی اس طرح کی کہانی ہو گی کہ کوئی صاحب کسی معمولی چیز (جس کا نام انہوں نے سٹی رکھ چھوڑا ہو گا)، جو عوام و خواص کے لیے انوکھی ہو گی.........اپنی دھاک بٹھا یا کرتے ہوں گے (اپنے دور کے حساب سے یہ کوئی ہتھیار بھی ہو سکتا ہے، یا کوئی ایسی ہی چیز)........کسی روز خطرے میں مبتلا ہونے پر وہ صاحب اس کو پھینک کر یہ جا اور وہ جا...........اس پر کسی دل جلے نے یہ جملہ کسا ہو گا، کہ حضرت، وہ کیا شیر کا مقابلہ کریں گے ........شیر سامنے آنے پر تو ان کی "سٹی ہی گم ہو گئی" :):):)
یہ محض تخیل کی پروا ہے.........کوئی تاریخ داں اور محترم نقاد اس کو دل پہ نہ لیں ہر گز :):):)
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
تلمیذ سر..........
لغات میں سٹی کا مطلب ہوش اور حواس لکھا ہوا ہے............ابھی دیکھا ہے
مگر مجھے یقین ہے کہ یہ محاورے میں کچھ اور تناظر میں مستعمل رہا ہو گا............بعد میں محاورے کی وجہ سے اس کا مطلب ہوش یا حواس لکھ دیا گیا
:):):)
 
Top