فلک شیر نیرنگ خیال تلمیذ
بھائی فلک شیر
آپ کی اس تحریر کو ہزارہا لوگوں کو پڑھوایا ہے۔
ذرا درج ذیل تبصرے تو ملاحطہ کیجیے اور سوالیوں کے سوال کا جواب بھی دیجیے کہ کیا آپ کی مزید تحریریں بھی ہیں۔ تلمیذ صاحب کا خصوصی شکریہ کہ اس تحریر سے متعارف کرایا:
ضمیر جعفری مرحوم کے کزن اور معروف شاعر ضامن جعفری صاحب
بھئی راشد اشرف صاحبحسبِ معمول ایک اورکمال تحریر پڑھوائی آپ نے، لطف آگیا۔ کیا ان صاحب کی مزید نگارشات تک آپ کی پہنچ ہے یا اس کا امکان ہے؟ کہاں کہاں سے خزانے نکال لاتے ہو۔ لیجیے اچھا خاصا مصرع ہوگیا۔ صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے۔خیر اندیش- ضامن جعفری
-------
مفتی ارشاد، ہندوستان
بڑی مدت بعد اتنی پرلطف، قدیم تحریر بہ لباس و اسلوب جدید پڑهی.راشد صاحب اللہ آپ کو خوش رکهے اور جزائے خیر عطاء فرمائے، اردو زبان کو زندہ رکهنے کی آپ کی کوششیں اور کاوشیں بڑی مبارک و مسعود ہیں.کیا فلک شیر صاحب کی باقاعدہ تحریریں اور بهی ہیں؟ کچھ مطبوعات یا اور شائع شدہ مضامین؟ارشاد
-----
مخلص صاحب:
بہت خوب راشد صاحب۔
بہت بہت شکریہ اس پیش کش کا
یہ قصہ اور اسکول ماسٹر کا خواب دونوں پڑھ کر سارے دن کی کلفت دور ہوگئی۔
آپ اور نجیب صاحب دونوں کا بہت بہت شکریہ
والسلام
مخلص
------
فریاد آذر، شاعر-دہلی:
بہت عمدہ پیشکش ہے راشد اشرف صاحب۔بہت شکریہ۔
------
راقم کا جواب:
محترم ضامن صاحب و محترم فریاد صاحب
بہت شکریہ جناب والا
اس تحریر کو پیش کرتے وقت کچھ تذبذب کا شکار تھا لیکن اب اطمینان ہے۔
فلک شیر طالب علم ہیں، ایک شوقیہ لکھنے والے۔ ایسے کتنے ہی موتی ہمارے اطراف میں بکھرے پڑے ہیں۔
میں جب انہیں آپ کی ستائش کے بارے میں آگاہ کروں گا تو وہ کس قدر خوش ہوں گے، اس کا اندازہ مجھے ہورہا ہے۔
فلک شیر کی مزید نگارشت کے بارے میں ان سے دریافت کرتا ہوں۔
راشد