محمداحمد
لائبریرین
قلیل الاجزاء تراکیبِ طعام
Recipes of Minimum Ingredients
Recipes of Minimum Ingredients
آج ہم نے ایک سبزی والا دیکھا کہ جس کے پاس کل تین چار چیزیں تھیں۔ یعنی آلو، پیاز ، ٹماٹر اور ہری مرچیں۔
ہم نے سوچا کہ محض ان چار چیزوں سے ہی ایک مزیدار ڈش بن سکتی ہے ۔ بس نمک اور مل جائے تو مزید کسی شے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ یہ مزیدار ہو گی اگر کوئی اسے بنانے پر راضی ہو جائے۔ ہمارا گھر کے کچن میں جانا بھی کم کم ہی ہوتا ہے اور یہاں کچن کارنر میں تو اور بھی کم کم آتے ہیں۔ بلکہ غالباً یہ پہلی لڑی ہوگی جو ہم نے یہاں کھولی ہے۔
بہر کیف اس خیال کے ساتھ ہمیں یہ خیال آیا کہ محفلین سے ایسے کھانوں کی تراکیب پوچھی جائیں جن میں کم سے کم اجزاء صرف ہوں اور وہ کھانے میں بھی خوش ذائقہ ہوں۔ (ورنہ عموماً معروف کھانا پکانے والے لوگ اتنے اجزاء بتاتے ہیں کہ بندہ سوچ سوچ کر پاگل ہو جائے کہ تمام تر اجزاء کیونکر اکھٹے کیے جائیں۔ ) ہمیں یقین ہے کہ محفل میں ایسے سُگھڑ مرد و خواتین موجود ہیں کہ جو یہاں کچھ نہ کچھ اضافہ ضرور فرمائیں گے۔
کھانے پکانے کی شوقین خواتین سے درخواست ہے کہ ہمارے تجویز کردہ اجزاء کے لئے بھی ایک ریسیپی تجویز کریں تاکہ سندر ہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔
ویسے مجھے ایسے تمام کھانے اچھے لگتے ہیں کہ جو فوراً تیار ہو جائیں اور اُنہیں کھانے میں بھی لطف آئے۔