سید عمران

محفلین
معزز خواتین ۔۔۔
آپ نے سگھڑ حضرات کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔۔۔
اب آپ کی باری ہے۔۔۔
آگے بڑھ کر بازی ماریں۔۔۔
لیکن خدارا بازی ماریں ان کی طرح بڑھکیں نہ ماریں!!!
اب بازی بھی ماری جانے لگی ہے!!!
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

نور وجدان

لائبریرین
نوڈلز لیں اور ان کو ابال لیجیے .... اس کے بعد انڈا پھینٹ لیں ...نوڈلز کا مصالحہ انڈے میں ڈال کے مکس کر لیں ... بعد ازاں بوائلڈ نوڈلز میں سے آدھے نوڈلز انڈے میں ڈال لیں. اب نوڈل ملے انڈے کو فرائی کیجیے اور مزیدار انڈے کو انجوائے کیجیے)) ..... وقت ملتے ہی سبزیوں سے بنی ہوئی وی بتاؤں گی ..
 

محمداحمد

لائبریرین
کسی میرے جیسے آرائیں بھائی سے بھی پوچھ لیں، کچا پیاز اور نمک بس، اللہ اللہ خیر صلیٰ۔ :)

پیاز اور نمک! واہ!

اگر کٹی ہوئی پیاز پر نمک ڈال کر دھو لیا جائےا ور اس پر باریک باریک ہری مرچیں کتر کر ڈال دی جائیں تو ہم بھی آپ کے ساتھ شریک ہو جائیں گے۔ :)

کیا آپ واقعی آرائیں ہیں؟ ہمارے ایک بہت قریبی دوست ہیں وہ آرائیں ہیں اور اُن سے ہماری بچپن سے اب تک دوستی ہے۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
احمد بھائی! آپ ایک شے بھول گئے۔ تیل۔
ترکیب نمبر1:
فرقان احمد نے لکھ بھیجی۔
پیاز باریک کاٹ لیں۔
آلو کے قتلے کاٹ لیں۔
ٹماٹر اور ہری مرچ بھی باریک باریک کاٹ لیں۔
پیاز کو تھوڑے سے تیل میں تلیں اور پھر سب چیزیں نمک سمیت شامل کر دیں۔ تھوڑا سا درمیانی آنچ پہ پکنے دیں۔ اُلٹ پلٹ کریں اور پھر دھیمی آنچ پہ دم پہ رکھ دیں۔
چونکہ ہمارے پاس سرخ مرچ نہیں ہے اس لیے ہری مرچ کی تعداد بڑھانی ہوگی۔
 

جاسمن

لائبریرین
ترکیب نمبر2:
پیاز پیس لیں۔اور تیل میں ڈال کر تلیں۔ یہ مصالحہ تھوڑا بھورا ہوجائے تو اس میں ٹماٹر بھی پیس کر ڈال دیں اور نمک بھی۔ باریک کتری ہوئی مرچیں شامل کریں۔ بھونتے جائیں۔
اب چھلے اور کٹے ہوئے آلو شامل کر کے تھوڑا سا بھونیں۔ پھر پانی شامل کر دیں۔
ڈھکن ڈھانپ دیں۔
آلو گل جائیں تو تھوڑی ہری مرچیں باریک کتری ہوئی اوپر چھڑک دیں۔ ہرا دھنیا تو نہیں ہے ناں۔
 

جاسمن

لائبریرین
ترکیب نمبر 3:
آلو اُبال کر چھیل لیں۔ باریک باریک کتر لیں۔
پیاز،ہری مرچ اور ٹماٹر بھی باریک کتر لیں۔
یعنی سب چیزوں کو ہی چاپ کرنا ہے۔
اب اِن سب کو آپس میں ملا کر نمک شامل کریں۔
یہ سلاد ہے اور بھوکے کے لیے بہت اچھا سالن۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
ترکیب نمبر4:
آلو کو بال کر چھیل لیں اور بہت ہی باریک چاپ کریں لیکن ملیدہ نہ بنائیں۔
چاپ شدہ پیاز تھوڑی مقدار میں ہو۔
ٹماٹر کا پیسٹ بنا لیں۔
اِن سب کو ملا لیں اور نمک شامل کر لیں۔
اب ہری مرچوں کو درمیان سے چیر کر یہ ملغوبہ ان میں ڈال دیں اور تل لیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
ترکیب نمبر5:
یہی ملغوبہ بہت تھوڑے تیل میں تل کر بھی ہری مرچوں میں ڈال کے انھیں تلا جا سکتا ہے۔ ذائقہ میں کچھ فرق ہوگا۔
 

جاسمن

لائبریرین
ترکیب نمبر6:
یہ سالن ہماری سسرال میں بنتا ہے۔ اور اسے "آلو گنڈے" کا نام دیا جاتا ہے۔
یہ بالکل پہلی ترکیب ہے لیکن اس میں پیاز کی مقدار زیادہ ہے۔ سمجھیں کہ آلو سے بس کچھ ہی کم۔
 

جاسمن

لائبریرین
ترکیب نمبر7:
آلو کو کوئلوں میں بھون لیں۔چھیل کر ترکیب نمبر 3 کی طرح سلاد بنا لیں۔
بھنے آلو ترکیب نمبر 4 اور 5 میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
ترکیب نمبر8:
بھنے یا ابلے آلو باریک ہوئے/چاپ ہوئے
پیاز بہت تھوڑا اور چاپ ہوا
کافی ٹماٹروں کا پیسٹ
سب کو ملا کر اور نمک شامل کر کے تھوڑے تیل میں تل لیں۔ پھر ہری مرچ بہت باریک کتری ہوئی شامل کر کےدم پہ لگا دیں۔
مزیدار ہے۔:)
 

ربیع م

محفلین
کم تر اجزاء کے ساتھ ہماری پسندیدہ ڈش
ایک ذبح شدہ سالم مرغی لے لیں.
(پر وغیرہ اتار کر آھو... )
گوشت پر کٹ لگا کر کالی مرچ لگا لیں (یا آپ کو کوئی مصالحہ پسند ہو تو وہ)
تھوڑی دیر کیلئے اسے رکھ لیں تاکہ کالی مرچ اچھی طرح سے جذب ہو جائے.
ایک بڑا پتیلہ لے کر اس میں نمک کی ایک تہہ لگائیں اس کے اوپر کوئی کاغذ اخبار وغیرہ رکھ کر گوشت اوپر رکھ لیں.
پتیلے کے کناروں پر گندھا آٹا لگا کر اوپر ڈھکن رکھ دیں اور کوئی وزنی چیز (اگر پریشر ککر ہو تو آٹا لگانے کی ضرورت نہیں)
ایک گھنٹہ درمیانی آنچ پر پکنے دیں.
ڈش تیار ہے.
تصاویر پھر کبھی سہی.
 

فاتح

لائبریرین
آج ہم نے ایک سبزی والا دیکھا کہ جس کے پاس کل تین چار چیزیں تھیں۔ یعنی آلو، پیاز ، ٹماٹر اور ہری مرچیں۔
ہم نے سوچا کہ محض ان چار چیزوں سے ہی ایک مزیدار ڈش بن سکتی ہے ۔ بس نمک اور مل جائے تو مزید کسی شے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
انھی اجزا سے ہمارے گھروں میں ایک سالن بنتا ہے: آلو کے قتلے فرائی
لیکن اس میں گھی ڈالنا پڑتا ہے
 
Top