arifkarim
معطل
قومی ترانہ ایسا ہونا چاہئے کہ ایک عام شہری بھی اسے با آسانی سمجھ سکے اور اپنی قومی یکجہتی کے اظہار کیلئے اسے روز مرہ کے معمولات میں استعمال کر سکے۔ دیگر مغربی ممالک کے قومی ترانوں کے اشعار اٹھا کر دیکھ لیں۔میں تو بہت سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں اصل میں مجھے بچوں کے سامنے اس کی تشریح کرنی تھی اس لئے سوچا یہاں سے ہی کئی اچھی تشریح مل جائے مجھ سے بہتر
اردو میں مستعمل عربی اور فارسی کے الفاظ اب اردو کا حصہ ہی شمار کئے جائیں گے۔ ان کا ماخذ نہیں دیکھا جائے گا۔ اور دنیا کی کوئی بھی زبان ایسی نہیں ہے کہ جس میں دوسری زبان کے الفاظ شامل نہ ہوں۔
اس کے لئے بچوں کو اردو زبان سکھائی تو جائے تو تب نا اور اگر سکھائی جائے تو یہ ترانہ بھی باسانی سمجھا جا سکتا ہے۔
متفق۔ پاکستان میں چھپنے والی تدریسی بورڈز کی اردو کتب کے پیچھے قومی ترانہ لکھا تو ہوتا ہے پر اسکی تشریح نہیں پڑھائی جاتی۔ میرے خیال میں پہلی جماعت سے اسے پڑھانا لازم ہونا چاہئے۔