قومی ترانہ کی تشریح

میں نے قومی ترانہ کی تشریح مانگی تھی مگر یہاں تو مجھے سانپ پٹاری سے نکال کر دکھایا جا رہا ہے
ارے جناب ہم نے سانپ کب پٹاری سے نکالا بلکہ ہم نے تو توجہ بھی دلائی آپ کے سوال کی طرف لیکن آپ نے ہمیں ہی غمنا ک کی ریٹنگ دے ڈالی
 
لاریب مرزا

محفلین
اے پاک سر زمین تو ہمیشہ شاد باد رہے
اے ہماری حسین مملکت تو ہمیشہ شاد باد رہے
ارضِ وطن تو ہمارے عزمِ عالی شان کی علامت ہے
تو ہمارے ایمان و یقین کا مرکز ہے
اے پاک سر زمین ،عوام کی قوت اور عوام کی اخوت ہی تیرا نظام ہے
یہ قوم اور یہ ملک اور یہ سلطنت ہمیشہ قائم رہے ہمیشہ تابندہ رہے
اے ہماری منزلِ مراد تو ہمیشہ شاد باد ہے
چاند ستارے والا ، سبز پرچم
ہماری ترقی اور اوجِ کمال کا رہبر ہے
یہی پرچم ہمارے ماضی کا ترجمان ہے اور زمانہِ حال میں ہماری شان ہے
اس مملکت پر ہمیشہ خدائے ذوالجلال کی رحمت برسے۔
زبردست! بہت خوب! :redheart:
 
اے پاک سر زمین تو ہمیشہ شاد باد رہے
اے ہماری حسین مملکت تو ہمیشہ شاد باد رہے
ارضِ وطن تو ہمارے عزمِ عالی شان کی علامت ہے
تو ہمارے ایمان و یقین کا مرکز ہے
اے پاک سر زمین ،عوام کی قوت اور عوام کی اخوت ہی تیرا نظام ہے
یہ قوم اور یہ ملک اور یہ سلطنت ہمیشہ قائم رہے ہمیشہ تابندہ رہے
اے ہماری منزلِ مراد تو ہمیشہ شاد باد ہے
چاند ستارے والا ، سبز پرچم
ہماری ترقی اور اوجِ کمال کا رہبر ہے
یہی پرچم ہمارے ماضی کا ترجمان ہے اور زمانہِ حال میں ہماری شان ہے
اس مملکت پر ہمیشہ خدائے ذوالجلال کی رحمت برسے

بھائی فقظ آپ کے لیے ہلکی ہلکی سی ترجمانی کی ہے قومی ترانے کی جس قدر یاد تھا ۔
ہر طرح کی غلطی کی پیشگی معذرت ۔

زبردست جی
 
فاتح

لائبریرین
میں اس چیز کے حق میں ہوں قومی ترانہ ایسا ہو کہ جس کو چھوٹا سا بچہ بھی پڑھے تو اس پر مفہوم واضح ہوتا جائے
ٹوٹ بٹوٹ کی نظم کو قومی ترانہ بنا دیا جائے۔ یا جدید دور میں انگریزی زدہ اردو کی رعایت سے ٹونکل ٹونکل لٹل سٹاربھی ہمارا قومی ترانہ بن سکتا ہے۔ چھوٹے بچے نہ صرف آسانی سے سمجھ پائیں گے بلکہ حرف بحرف یاد کر کے گاتے بھی پھریں گے۔
 
آصف اثر

معطل
ترانے کو عوامی نہیں بلکہ عوام کو قومی بنانا چاہیے۔جو عوام کرپٹ ، چور اور مفاد پرست لوگوں کو برسرِ اقتدار لائے ان لوگوں سے”قومی ترانہ“ کی سمجھ رکھنا عبث ہے۔
 
arifkarim

بچوں کی پارلیمنٹ میں چل جائے گا۔
 
ترانے کو عوامی نہیں بلکہ عوام کو قومی بنانا چاہیے۔جو عوام کرپٹ ، چور اور مفاد پرست لوگوں کو برسرِ اقتدار لائے ان لوگوں سے”قومی ترانہ“ کی سمجھ رکھنا عبث ہے۔

ساری باتیں اپنی جگہ لیکن قومی ترانہ کی دھن میں عجب سرور ہے
 
Top