قومی ترانہ کی تشریح

arifkarim

معطل
ترانے کو عوامی نہیں بلکہ عوام کو قومی بنانا چاہیے۔جو عوام کرپٹ ، چور اور مفاد پرست لوگوں کو برسرِ اقتدار لائے ان لوگوں سے”قومی ترانہ“ کی سمجھ رکھنا عبث ہے۔
عوام تو اسی میں سے انتخاب کریگی جو اسے پیش کیا جائے گا۔ جب امیدوار ہی سب چور چکے ہوں تو ایسے میں عوام پر الزام لگانے کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔
 

محمدصابر

محفلین
ٹوٹ بٹوٹ کی نظم کو قومی ترانہ بنا دیا جائے۔ یا جدید دور میں انگریزی زدہ اردو کی رعایت سے ٹونکل ٹونکل لٹل سٹاربھی ہمارا قومی ترانہ بن سکتا ہے۔ چھوٹے بچے نہ صرف آسانی سے سمجھ پائیں گے بلکہ حرف بحرف یاد کر کے گاتے بھی پھریں گے۔
جیسے ہمارے گھر کا قومی ترانہ let it go ہے۔
 
ٹوٹ بٹوٹ کی نظم کو قومی ترانہ بنا دیا جائے۔ یا جدید دور میں انگریزی زدہ اردو کی رعایت سے ٹونکل ٹونکل لٹل سٹاربھی ہمارا قومی ترانہ بن سکتا ہے۔ چھوٹے بچے نہ صرف آسانی سے سمجھ پائیں گے بلکہ حرف بحرف یاد کر کے گاتے بھی پھریں گے۔

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

محمداحمد

لائبریرین
قومی ترانہ ایسا ہونا چاہئے کہ ایک عام شہری بھی اسے با آسانی سمجھ سکے اور اپنی قومی یکجہتی کے اظہار کیلئے اسے روز مرہ کے معمولات میں استعمال کر سکے۔

ہونا تو یہ چاہیے کہ قومی ترانے کے معیار کو نیچے لانے کے بجائے عام لوگوں کے معیار اور فہم کو بلند کرنے کی کوشش کی جائے۔

بات ہوتی ہے تکرار کی۔ اگر اسی قومی ترانے کے مفہوم اور روح کے بارے میں ذرائع ابلاغ پر بات ہوتی رہے تو عام آدمی کے لئے بھی اسے سمجھنا دشوار نہیں ہوگا۔ جب کوئی چیز سمجھی سمجھائی ہی نہ جائے، موضوعِ کلام ہی نہ بنے تو پھر مفاہیم عنقا ہی رہیں گے۔
 

ابوسنان

محفلین
دوستو میرے ایک دوست نے سکول میں نقابت کرنی ہے سالانہ پروگرام میں. اس میں آپ لوگوں کی مدد درکار ہے. پروگرام کو شروع کرواتے ہوئے ابتدائی الفاظ کیا ہونے چاہیئے . اور جب سٹاف کی شیلڈ لینے کی باری آئے تو اس وقت اساتذہ کی تعریف میں کیا الفاظ ہوں .آپ کی علمی رائے کا منتظر رہوں گا
 

اشرف

محفلین
قومی ترانے میں فارسی الفاظ کے حوالے سے عرض ہے کہ اردو جن اجزائے ترکیبی سے بنی ہے، اُن میں بڑا حصہ فارسی کا ہے۔ اِس ترانے میں استعمال سبھی الفاظ اردو میں کسی نہ کسی طرح مستعمل ہیں۔ کہا جاسکتا ہے کہ قومی ترانہ اردو زبان میں ہی ہے۔ اگر کوئی اردو سے فارسی و دیگر الفاظ نکالے گا تو رہ کیا جائے گا۔ دنیا کی ہرزبان میں دوسری زبانوں کے الفاظ شامل ہیں اور زبانیں ایسے ہی ترقی کرتی ہیں۔ اگر الفاظ وقت کے ساتھ شامل اور متروک نہ ہوں تو وہ زبان زمانے سے پیچھے رہ جاتی ہے، جیسے سنسکرت کا انجام ہوا۔
 
Top