نایاب
لائبریرین
میرے محترم بھائی آپ ذرا لنکس کو تسلی سے چیک کریںلیکن آپ بات لے گئے ہیں پھر صاحب مضمون کی ذاتیات اور دوسرے موضوعات پر کئے گئے اظہار خیال کی جانب
یہ ذاتیات نہیں بلکہ صاحب موصوف کے اپنے قلم کا شاہکار ہیں ۔
بہت دعائیں
میرے محترم بھائی آپ ذرا لنکس کو تسلی سے چیک کریںلیکن آپ بات لے گئے ہیں پھر صاحب مضمون کی ذاتیات اور دوسرے موضوعات پر کئے گئے اظہار خیال کی جانب
سر میں نے دونوں لنکس دیکھے پہلے لنک میں موجود اوریا مقبول جان کے کالمز کے حوالہ جاتی لنکس اوپن کرتا ہوں تو دنیا نیوز کی ویب سایٹ کا فرنٹ پیج سامنے آ جاتا ہے دوسرا لنک ویڈیو کا جو موبایل پر دیکھنے سے قاصر ہوں. چنانچہ ان دونوں روابط پر بات پھر کبھی سہی. لیکن مذکورہ بالا کالم میں موجود غلطیوں کی نشاندہی اور اصل حقائق ہنوز جواب طلب ہیں.میرے محترم اوشو سرکار
دونوں لنکس کچھ توجہ چاہتے ہیں ۔ پہلے لنک میں محترم اوریا مقبول جان کی " غلط بیانی اور بے سرو پا جھوٹ " کی ان کے اپنے کالمز کے لنکس کے ساتھ نشان دہی کی گئی ہے ۔ عرصہ دراز سے ان کے کالمز کا قاری رہا ہوں اور انہوں نے خود اپنی باتوں سے اپنی معتبریت کو ہوا میں اڑایا ہے ۔ یہ کالم بھی ان کی اپنی خود ساختہ تحقیق پر مبنی ہے ۔ اور یہی ان کے " اصل حقائق " ہیں ۔ جنہیں توڑا موڑا گیا ہے ۔ ظالمان کی تعریف کی گئی ہے ۔
بہت دعائیں
نایاب صاحب یہ دنیا دراصل اسی مابعد محشر حیاتِ برزخ کے ایوارڈ شو کی امتحان گاہ ہے. لہذا عقیدہ ء مسلمان یہی ہے کہ سب سے پہلے ہم صرف مسلمان ہیں پھر پاکستانی. اسلام میں قومیت کا تصور قومیت کے بعد ہی آتا ہے.میرے محترم بھائی
یہ " روز جزا " کی نہیں " زمانہ حال " سے گزرتی " دنیا " کی بات ہے ۔
یہ "مذہبی قومیت " کے اصول پر نہیں بلکہ " ملکی قومیت " پر استوار ہے ۔
یہ " انسانوں " کے درمیان معاملت کی بات ہے ۔ اس میں شناخت صرف " ملک " ہے ۔ مذہب نہیں ۔
ذرا سمجھ لیں کہ یہ " اللہ کی عدالت " بارے ہے یا کہ " ملکوں " کے مفاد پر مبنی ۔
بہت دعائیں
میرے محترم بھائیدنیا دراصل اسی مابعد محشر حیاتِ برزخ کے ایوارڈ شو کی امتحان گاہ ہے.
ایران نے ایوارڈ نہیں دیا۔
مگر جو ایران نے دیا ہے ۔ اس سے ہمارا بلوجستان غیر مستحکم ہو رہا ہے۔ ایران نے راستہ دیا۔ غیر زمہ داری کا ثبوت دیا۔
ایران کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے، ایران برادر ملک ہے اسے اپنی زمہ داری سمجھنی چاہیئے۔
مطلب کیا اب معاملات روز ِ جزا بھی مسلمان اور غیر مسلمان عقائد کی بجائے قومیتوں کی بنیاد پر ہوں گے؟
کیا یہ اسلام کے بنیادی عقائد کی کھلی نفی نہیں ہے؟
خاتون میرے سوال کا جواب نہیں ملا مجھے بلکہ آپ نے اپنی کم علمی کا ثبوت دے دیاکہتے ہیں اگنورینس از بلس تو آپ کے کیس میں یہ نعمت ہے ورنہ اوریا صاحب کے مضامین پڑھیں اور اگر آپ علم رکھتے ہیں تو خودبخود ہی جان جائیں گے ورنہ مجھے غلط سمجھنا آسان قومی آپشن ہے اور اسی پر قائم رہیے ۔ اس کے علاوہ موصوف کا فیس بک پیج دیکھ لیجیے گا ہر موضوع پر گل فشانی کرتے نظر آئیں گے حقائق کو مسخ کر کے ۔ جب کوئی کہہ رہا ہے کہ میں ان کی تحاریر پڑھتی ہوں تو اس کے باوجود آپ حقائق کا تقاضہ فرما رہے ہیں عقل کا تقاضہ یہ ہے کہ آپ خود پڑھیں اور میری طرح اگر عقل رکھتے ہیں تو غیر متفق ورنہ اسلام کے نام پر متفق ہوجائیں کیونکہ ان کی دوکان بھی اسلام کے نام پر چلتی ہے ۔
اگر وقت ملے تو ان کی طالبانی ہمدردیاں چیک کیجیے گا اور یاد رکھیے گا طالبان وہی لوگ ہیں جو کبھی سکول میں گھس کر ہمارے بچوں کو مارتے ہیں تو کبھی پارکس میں ۔
اور مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں کسی دہشت گرد کو پسند نہیں کرتی خواہ وہ لفظی دہشتگرد ہو یا قلمی یا خود کش یا پھر طالبانی سوچ یا اس سے ہمدردی رکھنے والا ۔
بچپن میں شیر آیا شیر آیا والی کہانی سنی تھی؟پرانی باتوں کی بنیاد پر کسی کی صحیح بات کو رد کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟؟
آپ کا سوال کیا تھا ؟؟خاتون میرے سوال کا جواب نہیں ملا مجھے بلکہ آپ نے اپنی کم علمی کا ثبوت دے دیا
حقائق آپکے پاس نہیںتو بات نہ پرانی باتوں کی بنیاد پر کسی کی صحیح بات کو رد کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟؟
خیر اللہ آپ پر رحم کرے آمین ثم آمین۔
اگر یہ اتنی اہلیت رکھتے تو بار بار وہی احمقانہ سوال نہ دہرا رہے ہوتے کہ ثبوت دیں اتنا نہیں پتہ کہ اس کی کم علمی کا گواہ خود اس کا قلم ہے ۔میرے محترم بھائی آپ ذرا لنکس کو تسلی سے چیک کریں
یہ ذاتیات نہیں بلکہ صاحب موصوف کے اپنے قلم کا شاہکار ہیں ۔
بہت دعائیں
حد ہے بھئیبجا فرمایا محترمہ
یہاں شامل گفتگو احباب بشمول میرے, آپ کے مشکور ہوں گے اگر آپ اس کالم موجود حقائق جنہیں توڑا اور مروڑا گیا ہے. ان کی نشاندہی فرمائیں اور اپنی علمیت سے اصل حقائق پیش کر کے اوریا مقبول جان کی کم علمی کو سب کے سامنے آشکار فرمایں.
غیرمتفق۔ پاکستان تو نام ہی دہشتگردی کا ہےجو بھی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے اور اس کی حمایت کرنے والے بھی پاکستان کے دشمن ہیں ۔ یہاں سب جو جوق در جوق دوڑے آ رہے ہیں ریٹنگ کے بٹن دبانے یہ کوئی بندر کا تماشہ نہیں ہے یہ ان کے اپنے گھر میں لگی آگ ہے جسے یہ اوریا جیسے لوگوں کے بیانات سے ہوا دے کر لطف لے رہے ہیں واقعی صرف دعا کی ہی ضرورت ہے اس قوم کو ۔
آئی ایم سک آف دس لگے رہیں خود اپنا ہی گھر جلا رہے ہیں ۔غیرمتفق۔ پاکستان تو نام ہی دہشتگردی کا ہے
کیا میں نے ایسا کہا کہ میں کسی بھی طالبان حمایتی کے حق میں ہوں؟حد ہے بھئی
کمال ہے آپ سب جو اس طالبان کے حمایتی کے حق میں ہیں کیا واقعی آپ اسے نہیں پڑھتے ؟؟؟؟ اس کا اپنا قلم اس کے پول کھولتا ہے ۔
کیا ہی مناسب ہوتا اگر آپ اسے دھیان سے پڑھتے میں نے اوریا کو طالبان کا حمایتی کہا ہے آپ کو نہیں ۔ حیران ہوں آپ آخری شخص تھے جس سے مجھے یہ امید تھی اور ایک بار پھر خدا کے لیے اس کے کالمز پڑھیےکیا میں نے ایسا کہا کہ میں کسی بھی طالبان حمایتی کے حق میں ہوں؟
آپ نے فرمایا کہ اس کالم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا.
میں نے تو صرف استفسار کیا کہ جو حقائق اس کالم میں غلط بیان کیے گئے ہیں ان کی نشاندہی فرما دیجیے اور اصل حقائق سامنے لایے.
میری اس درخواست سے آپ کو کہاں پر ایسی بات نظر آئی جس سے آپ کو لگا کہ میں کس کے حق میں ہوں۔
میں نے غیر جانبدارانہ سوال پوچھا ہے اور غیر جانبدارانہ جواب کی توقع رکھتا ہوں.
ظاہری بات ہے ایک صاحب علم انسان ہی کسی کی کم علمی کو پرکھ سکتا ہے. اور کیا ہی مناسب ہوتا اگر آپ ادھر ادھر کی باتوں کی بجائے ٹو دی پوائنٹ کالم میں میں موجود غلطیوں کی نشاندہی فرما کر اصل حقائق سے آگاہ فرماتیں تاکہ یہ ہم سب کو آپ کے علم سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملتا.
اوشو، برادر من، آپ کو بچپن میں جو ٹیکے اور انجکشن لگا دئے گئے ہیں ، انہی ٹیکوں اور انجکشنوں کے محدب عدسے سے دیکھنا بند کرکے ، کچھ دل کے نور سے مدد لیجئے ۔ اوریا جیسے آپ کو ناہنجار نظر آئیں گے اور ان کے دفاع سے پہلے آپ ۔۔۔۔۔
کیا ہی مناسب ہوتا اگر آپ اسے دھیان سے پڑھتے میں نے اوریا کو طالبان کا حمایتی کہا ہے آپ کو نہیں ۔ حیران ہوں آپ آخری شخص تھے جس سے مجھے یہ امید تھی اور ایک بار پھر خدا کے لیے اس کے کالمز پڑھیے
اوپر بھی کسی کو یہی جواب لکھ کر آئی ہوں
اوریا صاحب کی یہودیوں اور ہولو کاسٹ پر گل فشانیاں پڑھی ہیں کبھی ؟
ریپ کے بارے میں موصوف کے خیالات سے واقف ہیں ؟
یہ جو خواتین پر تشدد کا بل پاس ہوا ہے اس پر موصوف کی تقریر سنی ہے ؟
یہ سب کچھ اس شخص کے فیس بک پیج پر موجود ہے اسے سن لیجیے مجھ سے دوبارہ یہی سوال کرنے کی بجائے اپنی ذہانت سے سوال کیجیے ۔
اور اس کے بعد بھی اگر آپ مطمن ہیں اس سے تو مطمن ہی رہیے یقینا میں ہی غلط ہوں گی ۔