قیامت کی گھڑی گزر گئی

حسان خان

لائبریرین
آپ نے پھر غیر ملکی میڈیا نہیں دیکھا رات کو ، اس کے سامنے تو ہماری ”مرچیں“ پھیکی تھیں۔:)

مغربی میڈیا نے بھی یقینا اس واقعے کو کیش کرایا ہوگا، لیکن پیش ورانہ انداز میں۔ جبکہ یہاں تو جیو جس مصالحہ دار اور غیر پیشہ ورانہ انداز میں اس کی خبریں نشر کر رہا تھا، اُس سے تو جیو میں اور ہیرو ٹی وی میں کوئی فرق نظر نہیں آ رہا تھا۔
 
میرا تو پیسا ڈوب گیا بھائی۔۔۔:shock:
ادھار میں چاکلیٹس لے کر آیا تھا کہ چلو طوفان کے بعد دکان ہی نہیں رہے گی۔ تو ادھار بھی واپس نہیں دینا پڑے گا۔۔۔:cry:
 

ساجد

محفلین
مغربی میڈیا نے بھی یقینا اس واقعے کو کیش کرایا ہوگا، لیکن پیش ورانہ انداز میں۔ جبکہ یہاں تو جیو جس مصالحہ دار اور غیر پیشہ ورانہ انداز میں اس کی خبریں نشر کر رہا تھا، اُس سے تو جیو میں اور ہیرو ٹی وی میں کوئی فرق نظر نہیں آ رہا تھا۔
جی ہاں مشرقی اور مغربی میڈیا کا اپنا اپنا ”طریقہ واردات“ ہے ۔:)
 

حسان خان

لائبریرین
امریکہ میں تو ایسے لوگوں کا تناسب کافی زیادہ ہے۔

امریکہ اپنی تمامتر سائنسی ترقی اور جدیدیت کے باوجود مغرب میں اوہام کا گڑھ ہے۔ وہاں ابھی تک ٹی وی پر براہِ راست یسوع مسیح کے نام پر بھوت پریت نکالے جاتے ہیں۔ :)
 

حسان خان

لائبریرین
جی ہاں مشرقی اور مغربی میڈیا کا اپنا اپنا ”طریقہ واردات“ ہے ۔:)

مشرقی میڈیا نہیں بھارتی اور پاکستانی میڈیا۔

پاکستانی میڈیا کا اچھا بھلا پیشہ ورانہ انداز تھا، بھارت کی بھونڈی نقل میں صرف مرچ مصالحہ تفریح بن کر رہ گیا ہے۔
 
آموں کے ساتھ چاکلیٹس بھی رکھ لو ٹھیلے پر :)
آپ اس پیشگوئی کرنے والے پر غلط بیانی کا مقدمہ دائر کر دیجیے۔ :)
مجھ پر قیامت گزر گئی اور آپ لوگوں کو مذاق سوجھا ہے۔۔۔:cry:
یہ تو بعد کی باتیں ہیں۔ نقصان کیسے پورا کروں۔ وہ دکاندار کل کو دروازے پر آ کر کھڑا ہوجائے گا۔۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
مجھ پر قیامت گزر گئی اور آپ لوگوں کو مذاق سوجھا ہے۔۔۔ :cry:
یہ تو بعد کی باتیں ہیں۔ نقصان کیسے پورا کروں۔ وہ دکاندار کل کو دروازے پر آ کر کھڑا ہوجائے گا۔۔۔

ابھی تو دن ختم ہونے میں 6 گھنٹے باقی ہیں۔ کیا پتا آپ کے پیسے بچ جائیں۔ :)
 

پردیسی

محفلین
مایا بذات خود ایک قیامت تھی۔۔اب اگر قیامت کے ساتھ قیامت نہ منائی جاتی تو یہ قیامت کے ساتھ حق تلفی ہوتی
سو یار لوگوں نے مایا کے ساتھ مل کر قیامت برپا کی
اب اس کے بعد یار لوگوں نے غسل کیا یا نہیں ۔۔۔۔اس کی تحقیق ہونا ابھی باقی ہے:cry2:
 
یار ہم لوگ تو الراشد مال الخبر میں پونڈی کرنے گئے تھے:eek: ۔ اللہ اللہ خیر سلاہ۔ یار ہم مسلمانوں کو تو فکر نہیں کرنی چائیے۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اور مایا مذہب جھوٹا مذہب ثابت ہو گیا :biggrin:
جنہیں اپنے ختم ہونے کے بارے معلوم نہیں ہوا وہ دنیا کے اختتام کو کیسے جان سکتے تھے :) پھر ان سے بھی بڑے جاہل وہ جنہوں نے ان کے پیغامات کو ڈی سائفر کرنے کی کوشش کی :)
 

شیزان

لائبریرین
بقول صہبا اختر۔۔۔:)

جسے میں زندگی سمجھوں وہ ساعت کیوں نہیں آتی
قیامت کو ملو گے تو قیامت کیوں نہیں آتی؟

نجانے کانچ کے اس جسم میں پتھر سا دل کیوں ہے
تمہیں نفرت ہی آتی ہے، محبت کیوں نہیں آتی؟
 
Top