مبارکباد قیصرانی کی شادی

تیشہ

محفلین
چھوٹے بھیا ، اب جلدی سے ہماری مٹھائی روانہ کریں ۔
animated0137.gif
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
شادی سے پہلے ایک باپ نے بیٹے کو نصیحت کی تھی کہ اپنی بیوی سے وعدہ لے لینا کہ ہفتے میں ایک رات تاش کھیلنے کے لیے باہر گزاروں گا۔

بیٹے نے پوچھا اگر وہ مان گئی تو؟

باپ نے کہا “ تو اس رات کو تاش کھیلنے میں ضائع نہ کر دیا کرنا۔“
شکریہ شمشاد بھائی :p
 
تیشہ

محفلین
تو بس آپکو اب ایڈریس آیا ہی سمجھئیے ۔ آج فرزانہ سے بھی آپکا اور بھابھو ‘ کا ذکر ہورہا تھا ،

تو دو ڈبے ہمارے ہوئے ۔
فرزانہ کا کہنا کہ اپنی شادی کی تصویریں تو دکھائیں ۔ یا ادھر لگائیے یآ ہمیں الگ سے دکھائیے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:

جی باجو، دو کیا چار ڈبے لے لیں

تصاویر کا کچھ انتظار کیجئے گا۔ ایمبیسی کے لئے کچھ تصاویر جلدی درکار تھیں تو وہ فوراً لے لیں۔ فوٹو گرافر نے کہا تھا کہ بقیہ تصاویر کے لئے کچھ انتظار کرنا ہوگا
 
تیشہ

محفلین
اب تو بھابھو آگئیں ہیں انکو لے کر روز گھومنے پھرنے نکلا کریں تو کیمرہ ساتھ لے جایا کریں ۔
تصویریں ہی تصویریں ۔
 
خرم

محفلین
آہو جی کل ہمارا بھی موڈ رومانٹک ہو رہا تھا۔ بیگم کو گنگنا کر سنایا “اک بھوت کی بیٹی سے مجھے پیار ہوا تھا“ اور وہ حسب معمول ناراض ہو گئیں۔ آخر ہم لوگ ٹیلنٹ کی قدر کیوں نہیں کرتے؟ :(
 
قیصرانی

لائبریرین
باجو، صبح آٹھ بجے سکول جاتا ہوں اور پھر ساڑھے تین چار واپسی ہوتی ہے۔ سو کلومیٹر روز کی ڈرائیو ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد کہیں گھومنے پھرنے کی ہمت نہیں ہوتی، ویک اینڈ پر کچھ کرتے ہیں
 
پاکستانی

محفلین
خرم نے کہا:
آہو جی کل ہمارا بھی موڈ رومانٹک ہو رہا تھا۔ بیگم کو گنگنا کر سنایا “اک بھوت کی بیٹی سے مجھے پیار ہوا تھا“ اور وہ حسب معمول ناراض ہو گئیں۔ آخر ہم لوگ ٹیلنٹ کی قدر کیوں نہیں کرتے؟ :(

اگر بیگم یہ گانا شروع کر دے کہ ‘ اک بھوت سے مجھے پیار ہوا تھا، ستیا ناس ہوا تھا‘ تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
ماوراء

محفلین
خرم نے کہا:
آہو جی کل ہمارا بھی موڈ رومانٹک ہو رہا تھا۔ بیگم کو گنگنا کر سنایا “اک بھوت کی بیٹی سے مجھے پیار ہوا تھا“ اور وہ حسب معمول ناراض ہو گئیں۔ آخر ہم لوگ ٹیلنٹ کی قدر کیوں نہیں کرتے؟ :(

اف بھابھی بھی نہ۔۔۔بھلا ناراض ہونے کی کیا بات ہے۔ یہ تو بدلہ لینے کا موقع ہوتا ہے۔ وہ بھی ایسے ہی گانے سنا سنا کر آپ سے بدلہ لے لیا کریں نہ۔ :?
 
تیشہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
باجو، صبح آٹھ بجے سکول جاتا ہوں اور پھر ساڑھے تین چار واپسی ہوتی ہے۔ سو کلومیٹر روز کی ڈرائیو ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد کہیں گھومنے پھرنے کی ہمت نہیں ہوتی، ویک اینڈ پر کچھ کرتے ہیں

پر چھوٹے بھیا :? اب بھلے ہمت ہو یا نہ ہو بھابھو کو گھمانا پھرانا تو ہے نا ۔ اب ایسا نہ کئجیے گا کہ چھٹی کے چھٹی بھی کوئی کام لے کر بیٹھ جائے آپ ۔؟ ایسی باتوں پر بھی بیویوں کے موڈ بہت خراب ہوجاتے ہی ں جب میاں کے پاس دینے کو وقت نہ ہو ۔ :? جبکہ وہ اک نئی جگہ پر آئی ابھی ایڈجسٹ ہوتے بھی وقت لگے گا ، بھابھو اداس بھی رہے گئیں اس لئے زیادہ توجہ اور وقت چاہئیے ۔ :D شام کو ہی نکل لیا کریں ۔
 
باجو یہ مہینہ بہت بزی ہے میرا، انشاء اللہ اگلے ماہ سے کافی وقت ہوگا۔ دوسرا تھوڑی بہت آؤٹنگ تو روز ہو جاتی ہے کہ کل سے وہ میرے ساتھ تمپرے جائیں گی۔ میں سکول اور وہ گھومیں پھریں گی۔ واپسی پر پھر اکٹھے
 
شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی آپ کبھی کبھار ایک ایک کر کے گانا سناتے ہیں، ایک ہی دفعہ بٹھا کر انہیں سارے گانے کیوں نہیں سنا دیتے؟
 
یار قیصرانی میرا ذاتی تجربے کی بنیاد پر آپ کے لئے ایک مفت مشورہ ہے ۔ اگر بھا بھی کو کمپیوٹر سے دلچسپی نہیں ہے تو پھر کم از کم چھ مہینے کے لئے کمپیوٹر کو کسی باکس یا الماری وغیرہ میں بند کر کے تالا لگا دیں ۔ میاں بیوی کے تعلقات خراب کرنے میں کمپیوٹر اور انٹر نیٹ سوکن سے بھی بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے ۔ نئی نئی شادی ہوئی ہے ، جاب اپنی جگہ ضروری ہے لیکن پھر بھی توقعات کا اپنا مقام ہے ۔ وقت کم اور کام بے شمار ۔کامیاب زندگی کے لئے توقعات رکھنے سے بڑھ کی ضروری ہے کہ توقعات پر پورا اترا جائے ۔
 
Top