quote="شیرافضل خان"]
شمشاد نے کہا:
خان صاحب یہ نئی شادی میں ہی نہیں پرانی شادی میں بھی یہی کردار ادا کرتا ہے۔
بھائی جی بعد میں تو دونوں ایک دوسرے کے عادی ہو جاتے ہیں ۔ہمارے ایک کولیگ کی شادی کے پانچ سال بعد اس کے پہلے بچے کی پیدائش پر ہم سب اسے مبارک بادیں دے رہے تھے لیکن ہمارے باس نے اسے کہا “ Congratulations to you for the son and I am sorry that you have lost your wife “۔ اور یہ حقیقت ہے کہ ماں بننے کے بعد عورت کی زیادہ توجہ بچوں کی طرف ہو جاتی ہے ۔[/quote]
تو اگر شوہروں کو اتنی ہی شکایت رہتی ہے کہ بچے کے بعد بیوی بیوی نہیں رہتی تو پھر بچے پیدا نہ کریں ۔
ایسی بھی بیویاں ہوتیں ہیں جو بچوں کے بعد بھی شوہر کے لئے پہلے جیسی ہی بیویاں ہوتیں ہیں ۔ اور ایسے شوہر بھی لاتعداد ہیں جنکے ہاں بچے ہوتے جاتے ہیں اور انکی توجہ اپنی بیوی سے ہٹ جاتی ہے صرف اس لئے کہ نا انکے ساتھ پہلے جیسا وقت گزار سکتی ہے نا پہلے کی طرح ہر جگہ ساتھ لئے لئے پھر سکتے ہیں محض بچے کو سوچکر ۔
میرے سامن ے کی ایسی بارہ مثالیں سامنے دیکھنے کو ملیں ہیں ۔ انڈین ، پاکستانی ، اور بنگالی
اپنی پسند کی شادیاں کرکے اپنے اپنے ملکوں سے بیویاں لائے ۔ اتفاق سے انکی بیویوں سے میری دوستی ہوگئی ۔ اب جیسے ہی بنگالی کے ایک سال بعد بیٹی ہوئی ۔ اسکی بیوی چھلے میں ، اور اس بنگالی کو میں نے اک دن اک گوری لڑکی کے ساتھ ساحل سمندر پر دیکھا :x :x میرا بڑا دل کیا اسکی بیوی کو بتاؤں جو بچاری گھر میں بچے پیدا کرکے انہیں پال پوس رہی ہے اور مرد باہر کسی اور کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے :x
سکینڈ مثال میری اپنی سہیلی پاکستانی کے ساتھ پیئش آئی ۔ دو سال بعد اسکے ہاں بیٹا ہوا ، میں کپڑے تفحے لے کر مبارک کو گئی ۔ بہت خوش تھی کہ شوہر بہت اچھے ہیں بہت خیال رکھتے ہیں ۔ رات کو دیر سے آتے ہیں کام سے بچارے تھکے ہوئے ہوتے ہیں ۔ اور اس کے بیٹے کی پیدائیش کو صرف اٹھارہ دن ہی ہوئے تھے کہ اک دن مجھے وہ پاکستانی کسی دوسری لڑکی کے ساتھ سمندر کنارے ملا :x :x
سلام دعا ہوئی ۔ میں نے پوچھا بھائی جان شہلا کیسی ہے اور بچہ ؟ بولا کہ ٹھیک ٹھاک ہیں اب میری وائف کچھ بزی ہوگئی بچہ بہت چھوٹا ہے اسے لے کر اب میرے ساتھ گھومنے پھرنے نہیں آسکتی
تو یہ میری گرل فرینڈ ہے ۔ اس کے ساتھ وقت بہت اچھا گزر جاتا ہے ۔ آپ پلیز پلیز شہلا سے اس بات کا زکر مت کریئے گا ۔
اور میرا خون کھل اٹھا انکی بےغیرتیاں دیکھ کر، مگر میں سوائے خون کے گھونٹ پینے کے کچھ نہیں کر سکی کہ ان سب کی بیویاں میری واقف اگر انکو جاکر انکے کرتوت بتاؤں تو بھی مناسب نہیں اور اگر نہ بتاؤں تو بھی ٹھیک نہیں ۔ بہت سوچا اور پھر کہا کہ بھاڑ میں جائیں سب ۔
اسی طرح تیسرے کپل کے پہلا بچہ آیا ۔ بیوی گھر میں اور وہ اپنی کسی گرل فرینڈ کے ساتھ مجھے شاپنگ سنٹر نظر آیا ۔ اللہ جانے کتنی اور ایسی مثالیں میں خود دیکھ چکی ہوں ۔ :x :x اور اب اکثر ان میاں بیویوں سے شاپنگ کرتے کبھی آمنا سامنا ہوجائے تو انکے چور شوہر مجھے دیکھکر نظریں جھکا لیتے ہیں ۔ اور بیویاں بھولی عورتیں انکے یہی الاپ ہوتا ہے کہ جیسا ہمارا شوہر ہے ہم دینا کی خوش قسمت ترین بیوی سمجھتی ہیں خود کو ۔ ۔ ۔
اور میں مسکر ا کے سن دیتی ہوں کہ اب ان بچاریوں کو کیا علم ہے ۔ بے خبر ہیں اور یہی بے خبری انکے لئے اچھی رہتی ہے انکی خوشگوار ازواجی زندگیوں کو بچانے کو ۔
مطلب یہ کہ ، ضروری نہیں بچے کی پیدائشپر بیوی شوہر کے لئے بیوی نہیں رہتی ۔ اکثر شوہر شوہر نہیں رہتے کہ ان لوگوں کو بدلتے اک پل کی دیر نہیں ادھر بچے کی پیدائش کو اٹھارہ دن ہوئے نہیں باہر کسی اور کے ساتھ ۔
:x