مبارکباد قیصرانی کی شادی

بدتمیز

محفلین
ساری دنیا کا سال ہنسی خوشی شروع ہوتا ہے۔ ہمارا رونے دھونے سے۔ نہ جانے ہم کب ایسی حرکات سے چھٹکارا پائیں گیں۔
پوری قوم کا بیڑہ غرق کر رکھا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
بدتمیز نے کہا:
منیر احمد آپکو سات سال مسلسل بےوقوف بنے رہنے پر بہت بہت مبارک ہو :twisted: یہ دن چننے کی وجہ کیا تھی؟ :shock:

سات سال کے لئے کہاں صاحب، زندگی بھر کے لئے بےوقوف بن گئے۔:p
دراصل 3 اپریل سے محرم شروع ہونے والا تھا، اس لئے مجبوری تھی کیونکہ مزید ایک ماہ انتظار نہیں کیا جا سکتا تھا :p
0037.gif
0040.gif
 
ماوراء

محفلین
lol۔
پہلی بات کہ اگر آپ کا نام عبداللہ نہیں تو عبداللہ پکارنے پر یہاں کیوں آئے۔
اور دوسری بات پوچھا اس لیے تھا کہ شیعہ ہی محرم میں روتے دھوتے ہیں۔
 
اعجاز

محفلین
شمشاد نے کہا:
اعجاز نے کہا:
قیصرانی کو بہت بہت مبارک ہو ۔ اللہ ان کو ایسی ہزاروں خوشیاں‌ دیکھنا نصیب کرے :cdrying:

کیا کہہ رہے ہیں اعجاز بھائی، ایک کو تو،،، میرا مطلب ہے ایک بھی بہت ہوتی ہے، ایک سےکم یعنی بٹا تو ہو نہیں سکتی، اور آپ ہزاروں کی دعا دے رہے ہیں؟

شمشاد بھائ۔ دعا اپنی یا لینے والے کی بساط کو دیکھ کر نہیں‌ دینی چاہئیے بلکہ یہ تو ہمیشہ غیر محدود اور اصل دینے والے کے لحاظ سے سے ہونی چاہئیے۔
اب اللہ کی مرضی وہ اس طرح کی ہزاروں‌ خوشیاں‌ کیسے قیصرانی کا مقدر بناتا ہے :D اگر وہ اسی طرح‌ خوش ہے جیسے آپ سوچ رہے ہیں‌ تو میں‌ آپ کون ہوتے ہیں‌ :D :D
 
لیکن اعجاز بھائی آپ نے اکٹھی ایسی ہزاروں کی دعا دے دی تو قیصرانی بیچارہ کیا کرئے گا۔ اچھا آپ کو ایک بات سناتا ہوں۔

ایک لکڑہارا تھا اس کا کلہاڑا دریا میں گر گیا۔ وہ رونے لگا کہ ایک فرشتہ نمودار ہوا اور لکڑہارے کے کہنے پر اس نے دریا سے ایک سونے کا کلہاڑا نکال دیا۔ وہ کہنے لگا یہ میرا نہیں ہے۔ پھر وہ چاندی کا لایا، اس نے پھر انکار کیا، پھر وہ اس کا اصلی لایا تو وہ کہنے لگا ہاں یہ میرا ہے۔ فرشتے نے اس کی ایمانداری سے خوش ہو کر تینوں کلہاڑے اسے دے دیئے۔

کچھ ہی دنوں کے بعد دریا کے کنارے جاتے ہوئے لکڑہارے کی بیوی دریا میں گر گئی۔ وہ پھر رونے لگا کہ وہی فرشتہ پھر نمودار ہوا اور اس کے کہنے پر دریا سے اس نے ایک جل پری نکالی اور لکڑہارے سے پوچھا یہ تمہاری بیوی ہے، وہ کہنے لگا ہاں یہی ہے۔ فرشتے کو غصہ آ گیا، کہنے لگا تم جھوٹ بولتے ہو۔ میں تمہیں اس کی سزا دوں گا۔ لکڑہارا کہنے لگا پہلے میری سن لیں پھر سزا دینا۔ اس نے کہا اگر میں کہتا یہ میری بیوی نہیں ہے تو تم ایک اور کو لے آتے، میں پھر کہتا کہ یہ میری نہیں ہے تو پھر تم میری اصلی بیوی لے آتے۔ میں کہتا ہاں یہ میری ہے تو تم میری ایمانداری سے خوش ہو کر تینوں مجھے دے دیتے۔ تو فرشتے بھائی میں تو ایک سے ہی تنگ ہوں، تینوں لیکر میرا جو حشر ہوتا وہ مجھے ہی معلوم ہے۔
 
ماوراء

محفلین
شادی مبارک میں کہہ چکی۔ اور خوش آمدید ۔۔واپس تو آ لینے دیں۔ویسے کتنے دن رہتے ہیں اتوار، پیر آنے میں؟ :roll:
 
تیشہ

محفلین
اور کتنی بار مبارکیں دی جائیں ؟ چھوٹے بھیا ادھر ہی تھے تب سے سب دینے لگے ہوئے ہیں اور اب تک دے رہے ہیں :D اب بس کریں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
شادی کو ہفتہ ہوا ہے ناں لیکن وہ تو ابھی واپس ہی نہیں آئے اور نہ ہی اہل محفل سے رابطہ کیا ہے۔
 
Top