جن باتوں پر جھگڑا کر کے لوگ منوں مٹی تلے سو جاتے ہیں اگر انہی باتوں پر ہلکی سی مٹی اس ہی وقت ڈال دیں تو رشتوں میں رنجشیں اور دوریاں کبھی بھی پیدا نہ ہوں ۔
جو لوگ دوسروں کیلئے راحت کا اہتمام کرتے ہیں اللہ کریم کی خاص رحمت ان کا مقدر بن جاتی ہے۔ دوسروں میں آسانیاں تقسیم کرنے والوں کا راستہ خود بخود ہموار ہو جاتا ہے ۔
ہم نے چھوٹی چھوٹی مہربانیاں کرنی چھوڑدی ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ ایک مسکراہٹ ، ایک درگزر، ہمدردی کاایک کلمہ، مہربانی کا ایک عمل کبھی چھوٹا نہیں ہوتا۔ یہ عمل ایک کمزور اور محروم انسان کے دل میں ہمارا وہ عکس قائم کرتا ہے جو مدتوں نہیں بھلایا جاتا۔