قیمتی زندگی کے معمولات کے لیے عام سی باتیں

تمام انگلیاں لمبائی برابر نہیں ہوتی لیکن جب انہیں موڑا یا جھکایا جاتا ہے تو سب لمبائی میں برابر ہو جاتی ہیں،بعض اوقات زندگی تب آسان ہوتی ہے جب ہم جھکتے ہیں اور نرم رویہ اختیار کرتے ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
تمام انگلیاں لمبائی برابر نہیں ہوتی لیکن جب انہیں موڑا یا جھکایا جاتا ہے تو سب لمبائی میں برابر ہو جاتی ہیں،بعض اوقات زندگی تب آسان ہوتی ہے جب ہم جھکتے ہیں اور نرم رویہ اختیار کرتے ہیں۔

بجا۔۔۔۔۔
جو اعلی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں
صراحی سرنگوں ہوکر بھرا کرتی ہے پیمانہ
بجا لیکن کچھ لوگ اسے اپنا حق اور دوسرے کو کمتر سمجھ کر اور اکڑ جاتے ہیں۔
 

رباب واسطی

محفلین
ہم جتنی زیادہ تکلیفیں سہنا اور قربانیاں دینا سیکھیں گے، اتنی ہی زیادہ پاکیزہ، خالص اور مضبوط قوم کی حیثیت سے ابھریں گے جیسے سونا آگ میں تپ کر کندن بن جاتا ہے۔
فرمان : قائد اعظم محمد علی جناح- 24 اکتوبر 1947
اسی لیئے 70 سال سے قربانیاں ہی دیتے آرہے ہیں ہم
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا قاید کا یہ فرمان صرف عوام کے لیئے ہے
 

رباب واسطی

محفلین
کسی بھی شخص کا دوسرا چہرہ تلاش کرنے کی کوشش نہ کرو, خواہ تم کو یقین ہو کہ وہ بُرا ہے, یہ ہی کافی ہے کہ اس نے تمہارا احترام کیا اور اپنا بہتر چہرہ تمہارے سامنے پیش کیا
بس اسی پر اکتفا کرو!
ہم میں سے ہر کسی کا ایک برا رُخ ہوتا ہے جس کو وہ خود اپنے آپ سے بھی چھپاتا ہے
 

رباب واسطی

محفلین
لوگ سمجھتے ہیں کہ بُت صرف پتھر کی مورتی کا نام ہے
ہر وہ چیز جو آپکے دل میں پروردگار سے زیادہ اہمیت اختیار کر جائے وہی آپکا بُت ہے
آپ غور کریں آپنے کس چیز کو بُت بنا رکھا ہے
 
سفید کپڑے پر انار کے دانے کے چند چھینٹے گر جائیں تو ساری عمر دھو دھو کر بھی وہ کپڑا واپس پہلے سا سفید نہیں ہوتا۔ یہ سفید کپڑا آپ کا کردار ہے۔ اسے سنبھال سنبھال رکھیے۔
 
Top