سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم
اردو ویب کے قیام کو زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا کہ 15 ستمبر 2005 کو یہ تجویز سامنے آئی کہ انٹرنیٹ پر اردو کتب و مواد کو محفوظ کیا جائے۔ اس تجویز کو فوری پذیرائی حاصل ہوئی اور اس وقت موجود اراکین کی ایک محدود تاہم قابل و با صلاحیت اراکین، سب نے اس میں دلچسپی لی اور گفتگو و تجاویز و آراء کا آغاز ہوا۔
12 اکتوبر 2005 کو اس گفتگو کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
15 اکتوبر 2005 کو لائبریری میں پہلی کتاب فردوس بریں پر کام کا آغاز ہوا۔
29 جنوری 2006 کو وش لسٹ پیش کی گئی اور لائبریری میں کام کی رفتار کا باقاعدہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
26 فروری 2006 کو لائبریری میں پہلے عنوان سرسید کی کہانی سرسید کی زبانی کی ٹائپنگ مکمل ہوئی۔
26 فروری 2006 کو لائبریری میں دوسرے عنوان فردوس بریں کی ٹائپنگ مکمل ہوئی۔
27 فروری 2006 کو لائبریری میں تیسرے عنوان ایک دن کی ٹائپنگ مکمل ہوئی۔
لائبریری میں اب تک پیش کی گئی تجاویز، آغاز کیے گئے عنوانات، تکمیل شدہ عنوانات، زیر تکمیل عنوانات، پروف ریڈنگ کے مختلف مراحل طے کرنے والے عنوانات، تجرباتی طور پر بنائی گئی ای بکس، گزشتہ سالوں میں کئے گئے تجربات ، مختلف اسکین کئے گئے عنوانات، اور کیو میں لگے عنوانات کا ایک بہت بڑا ذخیرہ جمع ہو چکا ہے۔
2 اگست 2006 کو ہمارے سامنے یہ سوال تھا کہ اس ذخیرہ کو کہاں رکھا جائے؟
شکر خدا کے ساتھ آپ سب کو ہم سب کو یہ سنگ میل مبارک ہو!
آپ تمام محترم اراکین جنھوں نے لائبریری پراجیکٹ میں کسی بھی حوالے سے کسی بھی مرحلہ میں شمولیت اختیار کی آپ کا شکریہ اور اجر الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا تاہم مبارک باد کے ساتھ آپ سب کے خلوص کو سلام اور یہ دعا کہ خدا آپ سب کو بہترین اجر سے نوازے، آمین۔