لائبریری ایوارڈز میں خوش آمدید!
اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جس کا مقصد انٹرنیٹ کی دنیا کو اردو ادب کی یونیکوڈ لائبریری مہیا کرنا ہے۔ اس پراجیکٹ کا آغاز ۲۰۰۵ میں کیا گیا اور محض تین سال کے مختصر عرصے میں جس قدر کام کیا گیا ہے وہ اس پراجیکٹ میں شامل افراد کی لگن اور جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کسی بھی وسیع البنیاد منصوبے کے رواں ہونے اور درجہ تکمیل تک پہنچنے میں سالہا سال لگ جاتے ہیں اور اس کے لئے مشنری جذبے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو یقیناً اس پراجیکٹ پر کام کرنے والوں کا بھی خاصا ہے۔ لائبریری اراکین کے کام کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو بغیر کسی صلے کی تمنا کئے اپنی ذاتی مصروفیات سے وقت نکال کر اپنا کام کئے جا رہے ہیں۔ اسی انتھک محنت اور لگن کے اعتراف کے طور پر محفل کی سالگرہ ۲۰۰۷ میں لائبریری ٹیم ممبرز کو ایوارڈز دیے گئے تھے جو ان کے اوتار کے ساتھ اور پروفائل پیج پر ظاہر ہوتے ہیں۔ اس سال بھی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لائبریری ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں اراکین کے کام کو سراہتے ہوئے ان کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔ ایوارڈز کا فیصلہ سال 2008 میں اراکین کے کام کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
لائبریری ماہ کا انعقاد لائبریری پراجیکٹ کو بہتر بنیادوں پر منظم کرنا تھا جس کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے کی ایک کڑی لائبریری میں ذیلی ٹیمز کی تشکیل تھی۔ جو کہ تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ تفصیل کے لئے سعود کی پوسٹ بھی
یہاں موجود ہے۔ ایک اور اہم کام اراکین کی کارکردگی کو سراہنا تھا۔ جس کے لئے آج کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اور یوں ایوارڈز تقریب کے ساتھ ہی لائبریری ماہ کا با ضابطہ اختتام ہو جائے گا۔
ایوارڈز تقریب کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ مزید تفصیل شگفتہ لکھیں گی اور ایوارڈز کا اعلان ماوراء کریں گی۔
شگفتہ مائیک آپ کے حوالے۔
