لائبریری ایوارڈز

فہیم

لائبریرین
فہیم، تمھیں کیا ہوا ہے؟ ہر جگہ "کھپ" ڈالی ہوئی ہے۔ ابھی ایوارڈز پوسٹ کی ہی تھی کہ ادھر تمھارا اعتراض آ گیا۔ اور اب یہ شور۔ :rolleyes:

یہ ذرا سی غلطی ہوئی ہے۔۔جو نبیل بھائی ہی ٹھیک کر سکیں گے۔ اصل میں ایوارڈ کی وضاحت میں "فعال لائبریری رکن" کے بجائے "فعال پروف ریڈر" لکھا گیا ہے۔ کل تک ٹھیک ہو جائے گا۔

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
یعنی اب کھپ ڈالو ایوارڈ‌ بھی میرے لیے پکا;)
 

تیشہ

محفلین
:party:
میری طرف سے بھی دوبارہ ، دوبارہ بہت مبارکباد ۔

یہ لیں سب اپنی اپنی چائے لے کر یہاں آجائیے ۔

Sweets-Tableforme.jpg
 

تیشہ

محفلین
فرحت اور میں تو لگتا ہے آج شگفتہ کے انتظار میں ساری رات جاگیں گی۔:grin:

امی مجھے کہہ رہی ہیں۔۔مجھے نہیں معلوم تھا کہ اللہ مجھے ایسی اولاد دے گا جو صبح اٹھتے ساتھ اور رات دیر تک کمپیوٹر کے سامنے بیٹھی رہے گی۔:worried:

فرحت، زیادہ تھکاوٹ تو نہیں ہو رہی؟ یہ لیں گرم گرم چائے پئیں۔۔tea
یا ایسا کرتے ہیں۔ Cappuccino کے ساتھ میں brownie لیں۔
FLA_4764~Tazze-Con-Cappuccino-Posters.jpg


LegalBrownies.jpg


ایک پیالی آپ کے لیے۔۔اور دوسری میرے لیے۔:grin:


:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:


امی سے کہنا تھا ، اب تو معلوم ہوگیا ہے ناں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

اچھا جناب ، ایوارڈز کا اجراء تو ہو گیا ، اب نئے میدان کی جانب بڑھنا ہے یعنی کہ کام ۔ ۔ ۔ اچھا اچھا ٹھیک ہے ۔ ۔ ۔ ابھی نہیں بتا رہی فرحت بتا دیں گی کام ، میں فرحت ، ماوراء ، سعود بھائی ، نبیل بھائی اور تمام اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی آج کی اس تقریب کے لیے ۔ ۔ ۔ فرحت اور ماوراء اپنے تاثرات کل لکھیں گی یہاں :happy: اس دوران آپ سب بھی اظہارِ خیال و تاثرات جاری رکھیں ۔۔ ۔ ۔ :happy:

 

تیشہ

محفلین
شگفتہ ، آج شام سے برفباری ہورہی ہے ۔ :party: اور ابھی تک ہورہی ہے ۔ ساری سڑکیں سفید ، گھاس سفید ، گاڑیاں سفید :happy:
بہت مزہ آرہا ہے ۔ :party: میں اسوقت کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہوں ، بہت شدید سنُو ہورہی ہے ۔ اور مجھے یہ سب دیکھکر آپ کی یاد آرہی ہے :party:

(فرحت آپکی طرف بھی ہے کہ نہیں ؟ )
 

الف عین

لائبریرین
ارے یہ اوارڈ مکجھے مل گیا۔۔۔ لیکن اس کے اصل حق دار تو شارق مستقیم ہین جنہوں نے اتنا اچھا کنورٹر بنایا اور پھر میرے فیڈ بیک کے حساب سے ہی موڈیفائی بھی کیا۔۔۔مبارک ہو شارق۔ یہ اوارڈ در اسل آپ کا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اب پوری فہرست دیکھی ہے۔۔ مبارک ہو سارے اوارڈ یافتہ ارکان کو بہت بہت۔ خدا کرے ہماری لائبریری دن دونی رات چوگنی۔۔ بلکہ دن بھی چوگنی ترقی کرے آمین۔
جن ارکان کو اوارڈ نہیں ملا ہے، وہ ہاتھ اٹھائیں۔۔(چپکے سے میری طرف سے ان کو اوارڈ دیا جائے گا۔یہ دوسری بات ہے کہ محفل کی پروفائل نیں ظاہر نہ ہوگا)
 

محمد وارث

لائبریرین
بلآخر، ایوارڈز کا اعلان کیا جا رہا ہے، یہ یاد رکھا جائے کہ اراکین کی 2008 کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔


فعال تحریر کنندہ : جاوید اقبال، شمشاد
1.gif



فعال پروف ریڈر: جیہ
12.gif



فعال ان پیج کنورژن: الف عین
3.gif



فعال رکن برائے گوشہ اطفال: سخنور
5.gif



بہترین ٹیم ورک / بہترین ٹیم : توبتہ النصوح ، علامہ دہشت ناک
توبتہ النصوح: ماوراء، محمد وارث، قیصرانی، شمشاد، حسن علوی اور ایم بلال
علامہ دہشتناک : ٹیم 1: حجاب، سارہ، م م مغل، ماوراء
ٹیم 2: شمشاد، سعود، زہرا علوی اور محب علوی
ٹیم 3 : خرّم شہزاد خرم، شکاری، زینب، ابو کاشان

11.gif



بہترین انفرادی کام : محمد وارث
6.gif



اسکین متن فراہم کنندہ: قیصرانی
8.gif



خصوصی ایوارڈ (مقابلہ تیز رفتاری) : علامہ دہشتناک پراجیکٹ: ابو کاشان ٹیم
13.gif



لائبریری سرپرائز ایوارڈ : نایاب( نیا اضافہ) ، ابو شامل ( جادہ و منزل اور تجدید و احیائے دین از سید مودودی۔ برقیانا اور ای بک)، عمار ، شعیب سعید شوبی (اینیمشنز گوشہ اطفال)، ابن سعید (تکنیکی مدد کار) شگفتہ اور فرحت (خصوصی خدمات)
9.gif


10. بہترین مجموعی کارکردگی: شمشاد
10.gif


11۔ فعال لائبریری اراکین: حسن علوی، فہیم، فرحت، ماوراء، شگفتہ، نبیل، خاور بلال، الف نظامی، ابو کاشان، خرم شہزاد خرم، مہوش علی، نوید صادق اور صرف علی
activemember.gif


اردو محفل، محفل کے منتظمین اور لائبریری کے منتظمین آپ سب کا بہت شکریہ اس خاکسار کو ایوارڈ سے نوازے کیلیے!

اور میری طرف سے ایوارڈ حاصل کرنے والے سب احباب کو بہت مبارک ہو!
 

ابو کاشان

محفلین
السلام و علیکم اراکین محفل!

میری جانب سے تمام اراکین کو ایوارڈ کی وصولی بہت بہت مبارک ہو۔
3 ایوارڈز مجھے بھی ملے جن کی قطعی توقع نہیں تھی۔ جن کے لیئے انتظامیہ کا بہت شکرگزار ہوں۔
شگفتہ، فرحت کیانی صاحبہ اور ماوراء آپ کا بہت بہت شکریہ۔

کل کاشان کے ساتھ خوب گھومے پھرے اس لیئے یہاں حاضر نہ ہو سکا۔ اس کے لیئے معذرت۔
 

ابو کاشان

محفلین
اس کا مطلب ہے اب ذمہ داریاں اور بڑھ گئی ہیں۔
تمام ایوارڈ یافتگان کو مشورہ ہے کہ ان ایوارڈز کوشوکیس میں برقرار رکھنے کے لیئے اور زیادہ محنت اور لگن کا مظاہرہ کریں۔شکریہ
 

مغزل

محفلین
بہترین ٹیم ورک / بہترین ٹیم : توبتہ النصوح ، علامہ دہشت ناک
-----------------------------------------------------------
علامہ دہشتناک : ٹیم 1: حجاب، سارہ، م م مغل، ماوراء

11.gif

ارے ارے میں کس قابل جناب ۔ خیر خوشی تو ہورہی ہے ۔ میری ٹیم کو مبارکباد
دیگر احباب جنہیں یہ ایورڈ ملے انہیں بھی میری اور میری ٹیم کی جانب سے مبارکباد
 

جیہ

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ملائکہ ۔ میں بھی شامل ہوں ایوارڈ یافتہ گان میں۔

میں تمام اراکین کو ایوارڈ کی وصولی پر بہت بہت مبارک پیش کرتی ہوں

ایک بات سمجھ میں نہیں آئی سال 2008 میں ۔ میں اتنی فعال نہیں رہی پھر بھی فعالیت کا ایوارڈ مل گیا ، حالانکہ مجھے بہترین پروف ریڈر کا ایوارڈ مل جانا چاہیئے تھا۔۔۔۔ ;):idontknow: کیا خیال ہے سب کا؟
 
بلآخر، ایوارڈز کا اعلان کیا جا رہا ہے، یہ یاد رکھا جائے کہ اراکین کی 2008 کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔


لائبریری سرپرائز ایوارڈ : نایاب( نیا اضافہ) ، ابو شامل ( جادہ و منزل اور تجدید و احیائے دین از سید مودودی۔ برقیانا اور ای بک)، عمار ، شعیب سعید شوبی (اینیمشنز گوشہ اطفال)، ابن سعید (تکنیکی مدد کار) شگفتہ اور فرحت (خصوصی خدمات)
9.gif

:eek:
مجھے ذپ ملا تو میں حیران ہی رہ گیا کہ یہ مجھے کس خوشی میں ایوارڈ دے دیا گیا ہے؟ :confused: کیا لائبریری کی جان چھوڑنے پر؟ :grin: سوچا بھی نہیں تھا کہ میرے نام کے ساتھ کوئی ایوارڈ بھی ظاہر ہوگا۔ یہ تو میرے لیے واقعی ایک سرپرائز ایوارڈ ہے۔ بہت شکریہ۔
اور

باقی تمام ایوارڈ یافتگان کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔
 
Top