لائبریری ایوارڈز

ارے سارہ بٹیا آپ ماہ لائبریری میں کچھ کیجئے ناں ہنگامے وغیرہ۔ کسی کونے میں کوئی اسٹال ہی لگا لیجئے۔ سیٹ اپ میں کرا دیتا ہوں آپ بتائیں کس طرف اسٹال لگانا پسند کر یں گی؟
 

سارہ خان

محفلین
سعود بھیا میں آپ کے ساتھ یہیں بیٹھوں گی ریسیپشن پر ۔:)۔ کیونکہ یہاں اپ کھانے پینے کی چیزیں منگواتے رہتے ہیں ۔۔۔ ;)
 
اوہ تو یہ بات ہے۔

او کے بیٹا پھر آپ ایسا کریں کہ یہ فائل سنبھالیں اور اس میں دیکھیں کسی کا نام چھوٹ تو نہیں گیا۔ ناموں کی ہجے بھی دیکھئے گا۔

اور ہاں وہ فروٹ کے پلیٹ اپنی طرف کھسکا لیجئے۔

fruit-1024.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
تھوڑی سی جگہ مجھے بھی یہیں دے دیں۔

سارہ فکر نہ کرو، میں بھی تمہارے ساتھ ہی ہوں۔ میں نے بھی لائبریری کا کوئی کام نہیں کیا، سوائے چند ایک صفحے شگفتہ نے زبردستی لکھوا لیے ہیں، تو اتنے سے کام پر ایوارڈ ملنے سے رہا۔ اور میں تو آیا ہی اس لالچ میں ہوں کہ کھانے کی موج ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں یہ تو لنچ کھا کر قیلولہ فرما رہے ہیں۔ اب مزید انتظار کرنا ہو گا۔
سارہ اس دوران دو کپ چائے ہی بنا لاؤ۔ ایک میرے لیے اور ایک اپنے لیے۔
 

ماوراء

محفلین
لیں جی، میں تو ڈیڑھ گھنٹے میں واپس آ گئی ہوں۔ اب فرحت اور شگفتہ کا انتظار کرتے ہیں۔
ٹائم اتنی جلدی گزرتا ہے۔:(:confused:
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں آج ایوارڈ گرافکس کو ایوارڈ سسٹم میں شامل کرنے میں مصروف رہا ہوں اور یہاں معلوم ہوا کہ ہم گانجہ پی رہے تھے۔ :rollingonthefloor:

میری جانب سے بھی سب کو ماہ اردو لائبریری کی تکمیل پر مبارک قبول ہو۔ اب میں ایک لائبریری ٹیم یوزر گروپ تشکیل دے دوں گا اور پہلے کی طرح لائبریری سیکشن میں صرف لائبریری ٹیم ہی پوسٹ کرنے کی مجاز ہوگی۔ اس مرتبہ میں لائبریری ٹیم میں شمولیت کا طریقہ کار بھی قدرے بدلنے لگا ہوں۔ اب لائبریری ٹیم میں شمولیت کے لیے متعلقہ ممبران کو لائبریری ٹیم میں شمولیت کے لیے درخواست دینی ہوگی اور لائبریری سیکشن کے موڈریٹر کے اس درخواست کے منظور کرنے پر یہ ممبرز لائبریری ٹیم میں شامل ہو جائیں گے، یعنی اس مربہ ایڈمنز کو اس معاملے میں مداخلت کی ضرورت پیش نہیں آئےگی۔

جہاں تک لائبریری ٹیم کے لیے مراعات کا تعلق ہے تو پہلے کی طرح لائبریری ٹیم کے لیے ذاتی پیغامات کا کوٹا بڑھا دیا جائے گا اور انہیں کسٹم سمائلی شامل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ میں کوشش کرتا رہوں گا کہ اس کے علاوہ بھی جس طرح ممکن ہوا لائبریری ٹیم کے ارکان کی خدمات کا مختلف سہولتوں کے ذریعے اعتراف کیا جاتا رہے۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ آئندہ لائبریری ٹیم کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا رہے گا اور اس کی بنیاد پر بھی کسی ممبر کی لائبریری ٹیم کی رکنیت کو باقی رکھنے یا ختم کیے جانے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی میرا طوطا ہی مجھ سے بے وفائی کر گیا ہے، حالانکہ خالص دیسی گھی کی چوریاں کُوٹ کُوٹ کر کھلاتا رہا ہوں اور اوپر سے آپ میرا راز فاش کرنے کے در پہ ہیں۔ میں تو ویسے بھی کھانے پینے اور سارہ کے ساتھ حاضرین میں شامل ہونے آیا ہوں۔ ہم دو ہی تو تماشائی ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
اب تو میرا رات کے کھانے کا بھی وقت ہوا چاہتا ہے۔۔۔اور باس صاحبہ ہیں کہ ان کا نام و نشاں نہیں۔۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے سعود بھائی اس کو کھلانے سے پہلے خود چکھنا تو ضروری ہے ناں کہ اس میں میٹھے اور مکھن کی مقدار درست ہے۔
 
ٹحیک ہے پھر ہم صبح آفس پہونچ کر دیکھ لیں گے کہ اس دھاگے کی صفائی ستھرائی کی گئی یا نہیں۔ رات کے سوا تو بج ہی رہے ہیں۔
 
آپ لوگ بھی ظلم کرتی ہیں اب بھلا شگفتہ بٹیا کو اتنی رات گئے بلا رہی ہیں۔ :eek:

خیر مجھے لگتا ہے کہ وہ کہیں مصروف ہو گئی ہیں ورنہ اب تک آ بھی چکی ہوتیں۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نہیں۔ ظلم تو نہیں کرتے ۔ شگفتہ نے دو گھنٹے کی بریک کے بعد آنا تھا۔ :( ۔ شاید نیٹ یا بجلی کا مسئلہ ہو :confused:
 

ماوراء

محفلین
فرحت اور میں تو لگتا ہے آج شگفتہ کے انتظار میں ساری رات جاگیں گی۔:grin:

امی مجھے کہہ رہی ہیں۔۔مجھے نہیں معلوم تھا کہ اللہ مجھے ایسی اولاد دے گا جو صبح اٹھتے ساتھ اور رات دیر تک کمپیوٹر کے سامنے بیٹھی رہے گی۔:worried:

فرحت، زیادہ تھکاوٹ تو نہیں ہو رہی؟ یہ لیں گرم گرم چائے پئیں۔۔tea
یا ایسا کرتے ہیں۔ Cappuccino کے ساتھ میں brownie لیں۔
FLA_4764~Tazze-Con-Cappuccino-Posters.jpg


LegalBrownies.jpg


ایک پیالی آپ کے لیے۔۔اور دوسری میرے لیے۔:grin:
 
Top