اردو محفل فورم کی عمارت میں داخل ہوتے ہی ہماری نظر ایک ترتیب سے تعمیر کئے گئے مختلف ڈیپارٹمنٹس پر پڑتی ہے۔ ہر ڈیپارٹمنٹ کے ماتھے پر اس کا نام جلی حروف میں جگمگا رہا ہے اور ساتھ ساتھ سب ڈیپارٹمنٹس کی تفصیل بھی مہیا کی گئی ہے۔ آن لائن کورس، اردو کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، اردو ویب پراجیکٹس، محفلِ ادب، روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات، فن و فنکار، مذہب و نظریات، حالاتِ حاضرہ، گپ شپ اور ایسی ہی مزید کئی کہکشائیں آباد ہیں۔ انہی میں سے ایک کہکشاں کا نام ہے
ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ۔ جس کے باسیوں کی ایک الگ ہی دنیا ہے۔ جو اپنی ہی دھن میں مگن ہیں۔
اس عمارت میں داخل ہوں تو پہلے دروازے پر
' استقبالیہ ' کا بورڈ لگا ملتا ہے۔ یہاں آپ کو لائبریری سے متعلقہ تمام ضروری معلومات مل جائیں گی۔ بشمول لائبریری رکنیت فارم کے
اگلا سیکشن
'لائبریری کے بارے' میں ہے۔ جہاں لائبریری اراکین مشاورت میں مشغول ملتے ہیں۔ کہیں برقیانے کے لئے فرمائشی پروگرام جاری ہے تو کہیں پراجیکٹ میں کسی نئی پیش رفت کا اعلان
آگے چلیں تو آن لائن کتب کا طلسم ہوشربا شروع ہوتا ہے۔ آپ ایک بار داخل ہو جائیں تو واپسی کا راستہ ملتا ہے اور نہ ہی دل چاہتا ہے۔
اب آ ہی گئے ہیں تو ذرا ان سیکشنز میں جھانکیں اور دیکھیں کہ وہ کیا ہے جو لائبریری اراکین کو یہاں سے کہیں اور کا رخ نہیں کرنے دیتا۔
قرآن و سنت
تاریخ و فلسفہ
ریفرنس سیکشن
اردو نثر
اردو شاعری
امیر خسرو
اقبالیات
غالبیات
سر سید احمد خان
غیر افسانوی ادب
گوشہ اطفال
ان سیکشنز میں جھانکنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ لائبریری اراکین کی کس قدر خدمات ہیں ڈیجیٹل لائبریری کے لئے اور آنے والی نسلوں کے لئے۔
اور انہی خدمات کا ایک چھوٹا سا اعتراف ہے لائبریری ایوارڈز کا اجراء۔