واہ جی واہ ادی! یہ بھی خوب کہی۔بات یہ ہے فہد بھائی ۔ کہ لائبریری ارکان اتنے کم ہیں کہ ہر کسی کو ایوارڈ ملنا لازمی تھا۔ بلوچستان کی اسمبلی ہے یہ تو ہر رکن اسمبلی حکومت بلکہ وزارت میں ہے کوئی اپوزیشن ممبر ہی نہیں
نہیں میں نے اس ترک شہزادے "عبد اللہ گبین" کی تصویریں نہیں دیکھیں (معاف کیجیے گا نام سے مجھے ہمیشہ ایسے ہی لگتا ہے جیسے کوئی عثمانی شہزادہ ہے )شکریہ بھائی فہد میں ٹھیک ہوں اللہ کے فضل سے ، منا بھی اور منے کے ابا بھی۔
آپ کہاں رہے اتنے دنوں؟
آپ نے گبین کی تصویریں دیکھیں ہیں ؟
شگفتہ ، آج شام سے برفباری ہورہی ہے ۔ اور ابھی تک ہورہی ہے ۔ ساری سڑکیں سفید ، گھاس سفید ، گاڑیاں سفید
بہت مزہ آرہا ہے ۔ میں اسوقت کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہوں ، بہت شدید سنُو ہورہی ہے ۔ اور مجھے یہ سب دیکھکر آپ کی یاد آرہی ہے
(فرحت آپکی طرف بھی ہے کہ نہیں ؟ )
بہت بہت شکریہ ملائکہ ۔ میں بھی شامل ہوں ایوارڈ یافتہ گان میں۔
میں تمام اراکین کو ایوارڈ کی وصولی پر بہت بہت مبارک پیش کرتی ہوں
ایک بات سمجھ میں نہیں آئی سال 2008 میں ۔ میں اتنی فعال نہیں رہی پھر بھی فعالیت کا ایوارڈ مل گیا ، حالانکہ مجھے بہترین پروف ریڈر کا ایوارڈ مل جانا چاہیئے تھا۔۔۔۔ کیا خیال ہے سب کا؟
السلام علیکم جیہ!
آپ کو فعال پروف ریڈر کا ہی ایوارڈ ملا ہے۔ فہرست میں نام نہیں دیکھا آپ نے؟
تلاش کے بعد گبین کی تصویریں مل گئیں ماشآ اللہ بہت پیارا ہے۔ اللہ صحت، تندرستی اور ایمان کے ساتھ طویل عمر دے۔میں نے بھی نہیں دیکھیں ۔ محمد حسن آپ ہی کے صاحبزادے ہیں نا مگر تصویریں کس ربط پر ہیں
گبین کی تصویریں خوشخبری والے دھاگے میں ہیں