مہوش علی
لائبریرین
میں نے لوکل ہوسٹ پر ڈوک مین پر کچھ کام کیا تھا۔ ڈوک مین اچھی ایکسٹینشن ہے اور اسی مقصد کیلئے تخلیق کی گئی ہے۔ لیکن اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ یہ اصلاّ جملہ کے 0۔1 ورزن کیلئے بنائی گئی تھی۔ اگرچہ 5۔1 میںاسے Legacy موڈ کے ساتھ استعمال کیا جانا ممکن ہے۔ لیکن گر جملہ 5۔1 کی رفتار اور فیچرز کا بھرپور فائدہ اٹھانا ہو تو کہیں پڑھا تھا کہ لیگسی موڈ آف ہی رکھنا چاہئے۔
اور جبکہ ہمارے پاس متبادل راستے موجود ہیںتو ڈاک مین سے بہتر ایکسٹینشن ریموزٹری ہے۔ لیکن جب میںاسے استعمال کرتا تھا تو اس میںنقص تھا کہ اردو حروف والے کونٹینٹس کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں تھا۔ اور جبکہ یہ ایکسٹینشن بھی پچھلے 189 دنوں سے اپ ڈیٹ نہیں کی گئی ہے تو امید ہے کہ یہ نقص اب بھی موجود ہوگا۔
ذاتی طور پر میںجوم سوٹ ریسورس کو بے حد پسند کرتا ہوں۔ اور اسے خرید کر استعمال بھی کر رہا ہوں۔ (اگرچہ 19 یورو خرچ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ فری لائسنس ہر پندرہ روز بعد تبدیل کرنے کی مشقت کے ساتھ اسے مفت استعمال کرنا بھی ممکن ہے(
اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ریسورس انتہائی فلیکسی بل ایکسٹینشن ہے۔ اپنی مرضی کی کوئی بھی فیلڈ ڈالنا بہت آسان ہے۔ میرا خیال ہے کہ مہوش سسٹر نے اسے استعمال کیا ہے اور اسے سمجھتی ہیں۔ اسے تو جملہ کا چھوٹا ایڈیشن سمجھئے۔ جملہ میںبڑی خامی یہ ہے کہ جملہ کی نظر میںکونٹینٹس سے مراد صرف آرٹیکلز ہیں۔ حالانکہ پ ڈ ف ، آڈیو ، وڈیو اور امیج بھی کانٹینٹس ہی ہیں۔ یہ کمی ریسورس میںپوری ہوتی ہے۔ ریسورس میں ہر قسم کے کانٹینٹ کی فیلڈز پلگ انز کی صورت میںمل سکتی ہیں۔ جس میں ٹیکسٹ، ایچ ٹی ایم ایل، آڈیو، وڈیو، امیج وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔
میرے لئے اس کے ڈھیر سارے فنکشنز بیان کرنا ممکن نہیں۔ ذرا یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیے۔ (کوما کو نقطے سے بدل دیجئے(
Joomsuite،com/index.php?option=com_resource&view=article&article=16&itemid=12
نیز کتب کو ٹائٹل، فیلڈز، کمنٹس، ہٹس کے حساب سے ترتیب دینا یا فلٹر کرنا دونوں ممکن ہیں۔ پھر کتب کے پہلے صفحہ کی امیج، آن لائن ریڈنگ اور ڈاون لوڈنگ کیلئے ایک ہی ایکسٹینشن استعمال کرنے کے اپنے فوائد ہیں۔ مثلا لے آؤٹ کی یکسانیت وغیرہ۔
اب تک ریسورس کے استمال سے مجھے اپنی ویب سائٹ کیلئے ایک ہی مسئلہ پیش آیا ہے اور وہ ہے سرچ انجن فرینڈلی یا کی ورڈ رچ یو آر ایل۔ ایلیاس کی فیلڈ جو کور جملہ میںموجود ہے وہ رییسورس میںموجود نہیںجس کی وجہ سے جملہ یو آر ایل کیلئے کونٹینٹ کے ٹائٹل کا انتخاب کر لیتا ہے جو کہ اردو میںہوتا ہے اور اس کی وجہ سے سب گڑبڑ ہو جاتی ہے۔ لیکن اگلی ریلیز میں ان کے ڈویلپر نے یہ سہولت دینے کا وعدہ بھی کر لیا ہے۔ ان سب خوبیوں اور بہترین سپورٹ کی موجودگی کے باوجود میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ یونی کوڈ کتب کیلئے ریسورس کوئی بہت اچھی ایکسٹینشن نہیں ہے۔ اس سے کئی گنا بہتر ایکسٹینشنز مفت اور کمرشل دستیاب ہیں۔
باقی مہوش سسٹر نے بہت زیادہ محنت جملہ پر کر رکھی ہے وہ اس کے بارے میںزیادہ بہتر بتا سکتی ہیں خصوصا جب کہ میںلائبریری پراجیکٹ کی زیادہ تفاصیل سے لاعلم ہوں۔
شاکر،
آپکے مراسلے پڑھ کر میری بہت ہمت بندھی ہے۔
اور جوم سوٹ ریسورسر کے متعلق میں نے صرف پڑھا ہی ہے، مگر اسے استعمال کرنے کی نوبت نہ آ سکی۔ اس لیے اس مرحلے پر آپکی اینٹری اور تجربہ بہت کارآمد ثابت ہو گا۔
میں آپکو ڈیمو سائیٹ کا ایڈمن یوزر نیم پاسورڈ ذپ کر رہی ہوں۔ آپ اس ایکسٹنشن کو انسٹال کریں اور پھر کچھ بطور نمونہ کام کر کے دکھائیں تاکہ ہمیں دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملے۔
اسکے علاوہ اگر کسی اور ممبر کو بھی بطور ایڈمن کام سیکھنا ہے تو ذپ کے ذریعے مجھ سے پاسورڈ وغیرہ لے سکتے ہیں۔